ایک کہاوت ہے کہ
مرد میں خالی جیب کے علاوہ کوئی عیب نہیں ہوتا!
اس پر ایک شعر ہے کہ !
اتنا شدید غم تھا غم روزگار کا
تجھ سا حسین شخص بھلانا پڑا مجھے
#قومی_زبان
تعلّق توڑنے میں کبھی جلد بازی مت کرو۔
پہلے اپنی طرف سے حجّت تمام کر لو۔
ایک بار منا لو، تاکہ دل میں کوئی حسرت نہ رہے۔
لیکن۔
اگر تُمہاری وضاحتوں اور مُخلصانہ کوششوں کے باوجود
کوئی دامن چُھڑانا چاہے،
تو اُسے روکنا بے وقوفی ہے۔
یاد رکھو!
#قومی_زبان
لوگ آپ کے پاس واپس لوٹ کر آئیں گے جب وہ اُن لوگوں سے مایوس ہو جائیں گے جنہیں وہ آپ سے بہتر سمجھتے تھے۔ لیکن پھر آپ نے نہیں بھولنا کہ ;
`لوٹ کے آنے والوں کے پھر وہ رتبے نہیں رہتے۔`
#قومی_زبان
جب تم کامیاب ہو جاؤ تو اپنا علاقہ چھوڑ دو
اپنا ماحول بدل دو کیونکہ جو تمہیں تب سے جانتے ہیں جب تم کچھ نہیں تھے وہی تمہارے سب سے بڑے حاسد بن جائیں گے
تمہاری کامیابی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے
#قومی_زبان
"اگر تم فرقہ پرست نہیں ہو
سیاست سے سروکار نہیں رکھتے
مشہور لوگوں کے ساتھ تصویر لینے کے بھی شوقین نہیں ہو تو تم جو بھی ہو، جہاں بھی ہو بہترین ہو."
#قومی_زبان