S.R (Peace)
5.2K posts

S.R (Peace)
@SRsoul
Politics & Current Affairs.🌎 “First Pakistan, then Politics.” (Philanthropist & Realist) 🇵🇰(SS)










القرآن الکریم


القرآن الکریم

ھمیں کسی سے کوئ بدلہ لینا ھے نا انتقام ۔۔ لگ بھگ پانچ دھائیوں پر محیط سیاسی کیرئیر کے دوران طلبا سیاست سے لیکر قومی سیاست تک ان گنت سیاسی حریف سامنے آۓ ، ھزاروں واقفان ِ حال جانتے ھیں کہ شدید اختلاف کے باوجود کسی سے میرا تعلق کبھی خراب نہیں ھوا بلکہ دو طرفہ احترام کا رشتہ برقرار رھا ۔۔!! نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں دائر شدہ مقدمہ میرا ذاتی نہیں ھے بلکہ بلاتفریق جماعت یا گروہ بندی ھر اس شخص کا مقدمہ ھے جسے بدنیتی اور سازش کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جاتا ھے ۔۔۔اسے کہیں رُکنا چاھئیے ۔۔ از راہ کرم میرے نام ، میرے خاندان کے نام یا میرے کسی مینیجر کے نام کانسٹیٹیوشن ون – اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری یا کسی ملکیت کا ثبوت پیش کریں ، اپنی جان چھڑائیں ورنہ قانون کا سامنا کریں زھر آلود جھوٹے الزامات لگانے والوں کیخلاف کاروائ جاری رھے گی ، بہتان تراشی کرنے والے بہت سے اکاؤنٹس شناخت ھو چکے ھیں ، نتیجہ جلد سامنے آنا شروع ھو جائیگا ان اکاؤنٹ ھولڈرز کے اکاؤنٹس کی تحقیق سے ثابت ھو چکا ھے کہ ان سے غلطی نہیں ھوئ بلکہ یہ عادی مجرم ھیں ، ویوز ، پیسوں اور اپنے مالکان کے حکم پر معروف لوگوں کی پگڑیاں اچھال کر انھیں گندہ کرنا انکا دھندہ ھے ۔۔۔ یہ تنقید یا اختلاف راۓ نہیں بلکہ کردار کشی کی منظم بیہودہ مہم اور بہتان تراشی ھے !! بہت جلد انکے خلاف ان شا اللّٰہ پنجاب ڈیفیمیشن قانون کے تحت بھی قانونی چارہ جوئ کا آغاز ھونے جا رھا ھے ۔

وہ چاہتی تو کالی بالٹی پہن کے بھی ویڈیو بنا سکتی تھی لیکن اس نے فلٹر لگا کر رونے کی ایکٹنگ کو مقدم جانا۔

The National Cyber Crime Investigation Agency (NCCIA) took action on the complaint filed by Khawaja Saad Rafique and summoned Sheikh Saira for falsely claiming on Twitter that Khawaja Saad Rafique owned apartments at One Constitution Avenue.

السلام عليكم ورحمۃ اللہ تمام ٹوئٹر باسیوں سے درخواست ھے کمنٹس میں آمین ضرور لکھیں اللہ تعالیٰ ہماری بہن کی پریشانی کو دور کرے اور @KhSaad_Rafique صاحب کے ساتھ جو بھی معاملہ ہوا ہے خوش سلوکی کے ساتھ ختم کرے آمین @ChotiSheikhni @irumrae @majorirfanakbar

ایک خاتون جس کا نام سائرہ ہے، اس کو FIA کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کی کمپلینٹ پر نوٹس گیا ہے اور یہ خاتون گھبرا گئیں، سوشل میڈیا پر روتے ہوئے معافی مانگنے لگیں۔ تو اس وقت ن لیگ کے سستے بھاڑے کے صحافی اور سوشل میڈیا کے لوگ اس عورت کا خوب مذاق اڑاتے ہوئے نظر آئے۔۔۔ سب نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تاکہ ان بیچاروں کو کوئی حکومت کی طرف سے چمچہ گیری کرنے پر ہڈی وڈی ڈال دے، کوئی پروموشن ہو جائے۔ میں یہ سوچتی ہوں یہ انسان بھی کیا چیز ہے جو روٹی روزی، چند پیسوں اور طاقت کے آگے خوف میں جھک جاتے ہیں، سجدہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں طاقت کو…… او بھائی! تم اللہ سے کیوں نہیں مانگتے؟ اس کے آگے جھکو، عطا کرنے والا تو وہ ہے۔ اپنی غلامانہ سوچ سے، چھوٹی حرکتوں سے خدارا باہر آؤ۔ اب آپ سوچتے ہوں گے میں اس خاتون کو سپورٹ کر رہی ہوں…… نہیں، بالکل بھی نہیں، میری کوئی مجبوری نہیں ہے۔ جو لوگ جانتے ہیں مجھے، انہیں اچھے سے پتا ہے، ہمارا یہ مسئلہ ہے کہ ہم کبھی طاقت کو سلام نہیں کرتے ۔ دوسری بات، اگر تم لوگ واقعی کوئی پڑھے لکھے ہوتے، اصل میں صحافی ہوتے تو ملک میں ہونے والے ہر ظلم ہر نا انصافی کے خلاف بولتے ۔۔۔۔ صحافت میں نے بھی پڑھی ہے ۔۔۔ تم لوگوں کو تو یہ ہی نہیں پتا صحافت کی definition ہی کیا ہے، اگر واقعی پڑھے لکھے ہوتے تو جناب تم لوگ اس عورت کا مذاق نہ اڑا رہے ہوتے اس پر طرح طرح کی الزام تراشیاں نہ شروع کر دیتے ۔ جب کسی بھی سیاسی پارٹی کی خاتون یا کسی بھی شہری کے ساتھ ملک میں ناانصافی ہو رہی ہو تو تم لوگ بات کرتے اس ظلم، اس ناانصافی کے بارے میں۔ لیکن جب کوئی بھی ایسی عورت، ایسا فرد جو PTI سے تعلق رکھتا ہو، جب اس کے ساتھ کوئی ناانصافی ہو رہی ہوتی ہے تو تم لوگوں کے منہ سے ایک لفظ تک نہیں نکلتا۔۔۔۔ میرا یہ کہنا ہے کہ اگر احتساب ہی ہونا ہے تو سب کا ہو، صرف PTI کے کسی سپورٹر یا ورکر کا ہی کیوں؟ جب ن لیگ یا طاقتور حلقے فیک نیوز (fake news) پھیلاتے ہیں، غلیظ پروپیگنڈا کرتے ہیں، تو ان کے خلاف FIA حرکت میں کیوں نہیں آتا؟؟؟ اس ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھا گیا تھا، بچپن سے ہم جمہوریت کی باتیں پڑھتے آئے تھے، تو پھر آج ہر شہری کے لیے رول آف لا (rule of law) برابر کیوں نہیں ہے؟؟؟ باقی خواجہ صاحب بہت چھوٹے، کم ظرف انسان نکلے ہیں آپ بھی کہ ایک کمزور عورت کو پاور کے زور پر ڈرایا، آپ نے ہراس کیا۔ سیاسی بندے ہیں آپ، کوئی ٹویٹ اگر ہو بھی گئی تھی تو بڑے پن کا مظاہرہ کرتے آپ۔ سیاستدانوں پر تو لوگ ہزاروں الزام لگاتے رہتے ہیں اور یہ تو معمول کی بات ہوتی ہے ان کے لیے۔ باقی جو آج جشن منا رہے ہیں یہ چھوٹے موٹے پٹواری، کل کو اپنی بھی خیر منانا، احتساب تو پھر سب کا ہو کر رہے گا، no worries! 😅🤷♀️ نوٹ: جو لوگ اس وقت اس خاتون کا مذاق اڑا رہے ہیں، وہ کوئی شرم کریں۔ مجھے نہیں لگتا یہ کوئی ڈراما کر رہی ہے۔ سادہ خاتون ہے، گھبرا گئی اور ویڈیو بنا کر ڈال دی۔ اگر سمجھدار ہوتی یا شاطر، تو کبھی ایسی حرکت نہ کرتی۔ کوئی بھی جان بوجھ کر اپنا مذاق نہیں بنواتا۔







