ہر کسی کی نعمتیں بھی الگ الگ ہیں اور آزمائشیں بھی
ہر کسی کی کہانی بھی الگ الگ ہے اور سبق بھی،
کبھی کسی کو دیکھ کر یہ مت سوچیں کہ آپ محروم ہیں
آپ پر بھی آپ کے رب کی بہت سی عطا ہے 🥀
دنیا ایک عارضی ٹھکانہ ہے جہاں ہر انسان کو محدود وقت دیا گیا ہے
یہ جلد یا بدیر ختم ہو جائے گی اور حقیقی کامیابی اسی کی ہوگی جو اس عارضی دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کے لئے کچھ حاصل کر لے
عقل مند وہ ہے جو دنیا کی چمک دمک میں گم ہونے کی بجائے اپنی آخرت کو سنوارنے کی فکر کرے 🍁