Mahiwal

16.5K posts

Mahiwal banner
Mahiwal

Mahiwal

@TheSilentIndex

Quran | Hadees | Zikr | Quotes ✨ #Shorts #IslamicQuotes

Katılım Aralık 2012
987 Takip Edilen1.1K Takipçiler
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
ایک عربی کہاوت ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو دو طلاق دے دی۔ کسی نے آ کر پوچھا کہ تم نے اپنی بیوی کو کیوں طلاق دی اس میں کیا کمی تھی اس شخص نے جواب دیا کہ ابھی عدت باقی ہے ممکن ہے میں رجوع کر لوں اس لیے میں اس کے عیب بیان نہیں کرنا چاہتا۔ وہ آدمی خاموشی سے چلا گیا۔ کچھ عرصے بعد عدت بھی ختم ہو گئی۔ وہی شخص دوبارہ آیا اور کہا کہ اب تو رجوع کا وقت بھی گزر چکا ہے، اب تو بتا دو کہ تم نے اسے کیوں چھوڑا اس شخص نے جواب دیا کہ میں نے اسے طلاق دے دی ہے، اگر میں اس کے عیب بیان کروں گا تو پھر کون اس سے شادی کرے گا۔ وقت گزرا، اس عورت کی دوسری جگہ شادی ہو گئی۔ وہ آدمی تیسری بار آیا اور کہا کہ اب تو وہ کسی اور کے نکاح میں ہے، اب تو سچ بتا دو۔ اس شخص نے جواب دیا کہ اب وہ کسی اور کی بیوی ہے، کسی اور کی عزت ہے، اس کے بارے میں بات کرنا مجھے مناسب نہیں لگتا۔ یہی اصل کردار ہے یہی اصل غیرت ہے یہی اصل انسانیت ہے رشتے ختم ہو جاتے ہیں مگر عزت ختم نہیں ہونی چاہیے۔ آج ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ تعلق ختم ہوتے ہی لوگ ایک دوسرے کی کمزوریاں بازار میں لے آتے ہیں راز افشا کرتے ہیں کردار کشی کرتے ہیں اور اپنی زبان سے اپنی ہی تربیت کا جنازہ نکال دیتے ہیں۔ یاد رکھیں، جو شخص دوسروں کے عیب چھپاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے عیبوں پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ اور جو دوسروں کی کمزوریاں اچھالتا ہے وہ دراصل اپنی شخصیت کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔ اصل عظمت یہی ہے کہ جب آپ کے پاس کسی کے راز ہوں تو آپ انہیں راز ہی رہنے دیں۔ یہی اخلاق ہے یہی دین ہے یہی انسانیت ہے۔
اردو
0
0
0
12
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
🚨🚨متحدہ عرب امارات: تین خوفناک راستے ​فجیرہ پر ایرانی ڈرون حملوں اور بوشہر سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں نے امارات کو تاریخ کے مشکل ترین مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ اب میز پر صرف تین آپشنز بچے ہیں، اور تینوں ہی "تباہ کن" ہیں۔ ​⚠️ پہلا راستہ: خاموشی اور صبر (Absorb and De-escalate) ​اگر امارات اس حملے کو پی کر رہ جاتا ہے اور اسے "معمولی نقصان" قرار دیتا ہے، تو: ​خطرہ: ایران کو یہ پیغام جائے گا کہ خلیج کی اہم ترین بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی کوئی قیمت نہیں چکانی پڑے گی۔ ​نتیجہ: اماراتی دفاع (Deterrence) مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بڑے حملوں کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ ​⚠️ دوسرا راستہ: ایران پر براہ راست جوابی حملہ ​اگر اماراتی طیارے سرحد پار کر کے ایران کو نشانہ بناتے ہیں، تو: ​خطرہ: یہ ایک محدود کارروائی نہیں بلکہ علاقائی جنگ کا آغاز ہوگا۔ ​نتیجہ: سعودی عرب اور اسرائیل کو چند گھنٹوں میں اس جنگ کا حصہ بننا پڑے گا اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اس سطح پر پہنچ جائیں گی جہاں کوئی خریدار باقی نہیں رہے گا۔ ​⚠️ تیسرا راستہ: امریکہ کو میدان میں Lاتارنا ​اگر واشنگٹن سے براہ راست مدد مانگی جاتی ہے، تو: ​خطرہ: قطر، بحرین اور کویت میں موجود تمام امریکی اڈے ایرانی میزائلوں کی براہ راست زد میں آ جائیں گے۔ ​نتیجہ: یمن سے لے کر عراق تک، ایران کے تمام اتحادی (Proxies) ایک ساتھ ایکٹیو ہو جائیں گے اور پورا خطہ شعلوں کی نذر ہو جائے گا۔ ​📉 زمینی حقیقت: میڈیا کیا چھپا رہا ہے؟ ​عالمی میڈیا صرف "کشیدگی" کی بات کر رہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ: ​آبنائے ہرمز کا متبادل ختم: فجیرہ وہ واحد بندرگاہ تھی جو ہرمز کو بائی پاس کر کے تیل کی سپلائی جاری رکھ سکتی تھی، اب وہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ ​کوئی محفوظ راستہ نہیں: اب "صاف ستھرے ایگزٹ" کا وقت گزر چکا ہے۔ امارات کا ہر فیصلہ اب ایک نئی تباہی کو جنم دے گا۔ ​خلاصہ: متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا امتحان ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور فجیرہ پر حملہ صرف ایک ملک کا مسئلہ نہیں، بلکہ عالمی معیشت کی شہ رگ پر وار ہے۔ اگلا چند گھنٹہ فیصلہ کرے گا کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے یا نہیں۔ ​نظریں جمائے رکھیں، اگلی اپ ڈیٹ اس سے بھی زیادہ ہولناک ہو سکتی ہے۔ 🚨
🇦🇪 Faisal Al Ketbi فيصل الكتبي@luiz_vidal

🚨🚨🚨 THE UAE HAS 3 OPTIONS LEFT TONIGHT. ALL 3 ARE CATASTROPHIC. 🚨🚨🚨 Iranian drones just struck Fujairah. A second wave is inbound. Ballistic missiles are launched from Bushehr. The UAE is cornered. Here are its only moves: ⚠️ OPTION 1: ABSORB AND DE-ESCALATE → Let the Fujairah fire burn out. Call it "contained." → Pretend the second wave was "intercepted successfully." → Signal to Iran that even hitting the bypass terminal carries no cost → Lose deterrence with every Gulf neighbor watching → Invite the next wave within 48 hours ⚠️ OPTION 2: STRIKE BACK INTO IRAN → Hit Iranian targets directly for the first time → Drag the entire Gulf into open war → Saudi Arabia and Israel forced to pick a lane in hours, not weeks → Bushehr-range missiles start flying at every Gulf capital → Oil markets gap so far up there are no buyers at the open ⚠️ OPTION 3: CALL IN THE US → Pull every US base in Qatar, Bahrain, Kuwait, and UAE into the war directly → Those exact bases are already inside Bushehr's missile envelope → The "ceasefire" becomes a multi-front war by morning → Every Iranian proxy from Yemen to Iraq lights up at once Let that sink in. There is no Option 4. There is no clean exit. The media is showing you "tensions rising in the Gulf." They're NOT showing you that the only port the world had left to bypass Hormuz is on fire, and every choice from here makes it worse. This is the most dangerous decision the UAE has faced since it became a country. Turn notifications on. The next post is the one you don't want to miss. 🚨🚨🚨

اردو
0
0
1
84
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
شوہر نے مسکراتے ہوئے اپنی بیوی سے کہا: "ہمارے زمانے میں موبائل نہیں ہوتے تھے…" بیوی ہلکے سے مسکرائی اور بولی: "لیکن ٹھیک 5 بج کر 55 منٹ پر میں پانی کا گلاس لے کر دروازے پر آجاتی… اور آپ بھی اسی وقت آ پہنچتے تھے۔" شوہر نے ہنستے ہوئے کہا: "ہاں… میں نے ۳۰ سال نوکری کی، مگر آج تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ میں اس لیے وقت پر آتا تھا کہ تم پانی لے کر کھڑی ہوتی تھی… یا تم اس لیے آتی تھی کہ میں آنے والا ہوتا تھا!" بیوی نے یادوں میں کھو کر کہا: "اور یاد ہے… ریٹائرمنٹ سے پہلے، جب آپ کو شوگر بھی نہیں تھی، میں آپ کی پسندیدہ کھیر بناتی… اورآپ کہتے کہ آج دوپہر میں ہی دل کیا تھا کہ کاش کھیر مل جائے…" شوہر نے سر ہلاتے ہوئے کہا: "بالکل… دفتر سے نکلتے وقت جو سوچتا تھا، گھر آ کر دیکھتا وہی بنا ہوتا…" بیوی نے شرماتے ہوئے کہا: "اور جب آپ میری آنکھوں میں دیکھ کر غزل کے دو شعر پڑھتے…" شوہر مسکرایا: "اور تم پلکیں جھکالیتی… میں سمجھ جاتا کہ میری غزل کو داد مل گئی…" بیوی نے ایک اور یاد تازہ کی: "ایک بار چائے بناتے ہوئے میرا ہاتھ جل گیا تھا… اور اسی شام آپ برنول لے آئے تھے…" شوہر نے نرمی سے کہا: "ہاں… ایک دن پہلے ہی دیکھا تھا کہ ختم ہو گئی ہے… سوچا، نہ جانے کب ضرورت پڑ جائے…" بیوی نےہنستے ہوئے کہا: "اور آپ کہتے کہ آج آفس کے بعد وہیں آ جانا… فلم دیکھیں گے اور باہر کھانا کھائیں گے…" شوہر بولا: "اور تم ہمیشہ وہی رنگ پہن کر آتی تھی… جو میں نے سوچا ہوتا تھا…" یہ کہتے ہوئے شوہر نے قریب آ کر بیوی کا ہاتھ تھام لیا اور دھیرے سے کہا: "ہاں… ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے… لیکن ہم دونوں تھے…" بیوی نے گہری سانس لی اور کہا: "آج بیٹا اور بہو ساتھ ہوتے ہیں… مگر باتیں نہیں، صرف واٹس ایپ ہوتا ہے… لگاؤ نہیں، صرف ٹیگ ہوتا ہے… کیمسٹری نہیں، صرف کمنٹ ہوتا ہے… پیار نہیں، صرف لائک ہوتا ہے… میٹھی نوک جھونک نہیں، بس اَن فرینڈ ہوتا ہے… نہ وہ احساس، نہ وہ اپنائیت…" "انہیں بچے نہیں چاہیے… انہیں پب جی، کینڈی کرش ساگا، ٹیمپل رن اور سب وے سرفرز چاہیے…" شوہر نے ہلکے سے مسکرا کر کہا: "چھوڑو ان باتوں کو… اب تو ہم وائبریٹ موڈ پر ہیں… اور ہماری بیٹری کی بھی ایک ہی ڈنڈی باقی ہے…" پھر اچانک چونک کر بولا: "ارے… کہاں چلیگئیں؟" بیوی کی آواز آئی: "چائے بنانے…" شوہر مسکرایا: "میں کہنے ہی والا تھا کہ چائے بنا لو…" بیوی نے ہنستے ہوئے جواب دیا: "مجھے پتا ہے… میں آج بھی کوریج میں ہوں… اور آپ کے میسجز اب بھی آ جاتے ہیں…" دونوں ہنس دی شوہر نے آہستہ سے پھر کہا: "ہاں… ہمارے زمانے میں موبائل نہیں تھے❤️❤️ Copied
اردو
0
0
0
22
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
پاکستان اچھی بھلی صلح کروا رہا تھا، ایران کو اس اس صلح کے بعد سب نے فاتح بولنا تھا لیکن اس وقت ہائپر ہوگئے۔ اب ہرمز بند ہے اور ایران کبھی 14، کبھی 10 نکات بھیج رہا ہے لیکن امریکہ کو سمجھ آ گئی یے کہ ہمارا ہاتھ اوپر ہے۔ اب وہ نخرے کر رہے ہیں۔ پاکستان کی بات مان لینی چاہئے تھے
اردو
0
0
0
18
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
ایک مزدور تنخواہ کا لفافہ لئے خزانچی کے پاس آیا اور بولا : جناب اس میں پانچ سو روپے کم ھیں خزانچی نے کہا : پچھلے مہینے جب تمہارے لفافے میں پانچ سو روپے زیادہ چلے گئے تھے تب تم میرے پاس کیوں نہیں آئے تھے مزدور بولا : تب آپ نے پہلی بار غلطی کی تھی اس لئے میں نے برداشت کر لیا تھا لیکن دوسری بار آپ کی غلطی برداشت نہیں کر سکتا...😁😂 Vopued
اردو
0
0
0
20
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
تازہ ترین !!!! پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن،آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے اہلکار “ایم وی گوتم” پر موجود 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کےمطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تھا ہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی ​پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز "*کشمیر*" کو امدادی کاروائی کے لیے روانہ کیا۔ جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔
اردو
0
0
0
19
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
خاتون خانہ پریشان تھیں۔ رات کو گھر میں دعوت تھی۔ پیزا بنانا چاہ رہی تھیں۔ سارا سامان لے آئی تھیں لیکن مشرومز لانا بھول گئ تھیں۔ رہتی بھی شہر سے دور تھیں۔ قریب کی مارکیٹ میں مشرومز دستیاب بھی نہ تھے۔ صاحب کو مسئلہ بیان کیا تو ٹی وی سے نظریں ہٹائے بغیر بولے؛ " میں شہر نہیں جارہا۔ اگر مشرومز نہیں ڈلے تو پیزا بن جائے گا۔ اور اگر نہیں گزارا تو پچھلی طرف جھاڑیوں میں آگے ہوئے ہیں جنگلی مشرومز۔ توڑ لو"۔ خاتون خانہ نے فرمایا کہ میں نے سنا ہے جنگلی مشرومز زہریلے ہوتے ہیں۔ اگر کسی کو فوڈ پوائزننگ ہو گئی تو؟؟؟" صاحب بولے؛ دعوت میں سارے شادی شدہ آرہے ہیں۔ زیریلی باتیں سننے کے عادی ہیں۔ زہریلے مشرومز بھی ان پہ اثر نہیں کریں گے۔ خاتون گئیں اور جنگلی مشرومز توڑ لائیں۔ مگر چونکہ خاتون تھیں اس لیے دماغ استعمال کیا اور کچھ مشرومز پہلے اپنے کتے موتی کو ڈال دیئے۔ موتی نے مشرومز کھائے اور مزے سے مست کھیلتا رہا۔ چار پانچ گھنٹے بعد خاتون نے پیزا بنانا شروع کیا اور اچھی طرح سے دھو کر مشرومز پیزا اور سلاد میں ڈال دیئے۔ دعوت شاندار رہی۔ مہمانوں کو کھانا بے حد پسند آیا۔ خاتون خانہ کچن میں برتن سمیٹنے کے بعد مہمانوں کے لیے کافی بنا رہی تھیں تو اچانک ان کی بیٹی کچن میں داخل ہوئ اور کہا؛ " امی ہمارا موتی مر گیا"۔ خاتون کی اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی سانس نیچے رہ گئی۔ مگر چونکہ خاتون سمجھدار تھیں اس لیے panic نہیں ہوئیں۔ جلدی سے ہسپتال فون کیا اور ڈاکٹر سے بات کی۔ ڈاکٹر نے کہا؛ چونکہ کھانا ابھی ہی کھایا گیا ہے اس لیے بچت ہوجائے گی۔ تمام لوگ جنہوں نے مشرومز کھائے ہیں ان کو انیمیا دینا پڑے گا اور معدہ صاف کرنا پڑے گا۔ تھوڑی ہی دیر میں میڈیکل اسٹاف پہنچ گیا۔ سب لوگوں کا معدہ صاف کیا گیا۔ رات تین بجے جب میڈیکل اسٹاف رُخصت ہوا تو سارے مہمان لیونگ روم میں آڑے ترچھے بے دم پڑے ہوئے تھے۔ اتنے میں خاتون کی بیٹی جس نے مشرومز نہیں کھائے تھے اور اس ساری اذیت سے بچی ہوئی تھی سوجی ہوئی آنکھوں کے ساتھ ماں کے پاس بیٹھ گئی۔ ماں کے کاندھے پہ سر رکھ کر بولی؛ " امیّ لوگ کتنے ظالم ہوتے ہیں۔ جس ڈرائیور نے اپنی گاڑی کے نیچے موتی کو کُچل کر مار ڈالا وہ ایک سیکنڈ کے لیے رُکا بھی نہیں۔ اُف کتنا پتھر دِل آدمی تھا۔ ہائے میرا موتی"۔ تو خواتین آپ خود کو کتنا بھی ذہین، سمجھدار، معاملہ فہم اور ہوشیار سمجھیں، پوری بات سُن لینے میں کوئی حرج نہیں ہوتا
اردو
0
0
2
25
عام آدمی
عام آدمی@mango_peepel·
ایک شخص حکیم کے پاس گیا اور بولا حکیم صاحب مجھے ٹائمنگ کا مسئلہ ہے حکیم صاحب نے ایک پڑیا دوائی کی دی اور بولا یہ دوائی استعمال کرو اس سے تم بلکل زیرو ہو جاو گے مگر جب یہ دوائی ختم ہو گی تو پھر آنا تمھیں ایک اور دوائی دونگا دوائی کی پڑیا ختم ہونے پر وہ شخص حکیم صاحب کی دوکان پر گیا ۔۔ پہچنے پر بھیڑ دیکھی تو گھبرا کر بھیڑ میں رستہ بنا کر اگے پہنچا تو دیکھا حکیم صاحب کی بند دوکان پر ایک تحریر لکھی تھی نہا یت افسوس سے مطلع کیا جاتا ہے کہ حکیم صاحب رضاۓ الہی سے وفات پاگۓ ہیں ۔۔۔
عام آدمی tweet media
اردو
6
10
82
21.8K
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
عمران خان اور ان کی ہلیہ کا 190 ملین پونڈ کا کیس اب ہائی کورٹ 7 مئی سے مسلسل سنے گی بڑا کیس بڑا امتحان اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر قرار دیکر نمٹا دیں اب سزا کیخلاف 7 مئی کو عمران خان اور بشری بی بی کی اپیل لگا دی ہے۔ دس منٹ کا اوپن اینڈ شٹ کیس قرار دینے والے ان کے وکلا کی قابلیت کا پتہ لگے گا کہ اب وہ اپیلوں پر کتنا وقت لگاتے ہیں، ماضی میں مریم نواز کیس میں ہائیکورٹ نے نیب سے شواہد اور اصل دستاویزات سے متعلق دو سوالات کے جواب مانگے تھے جواب نہ بن پانے پر یہ کہہ کر مریم نواز کو بری کردیا تھاکہ نواز شریف جب پیش ہونگے تو انکا کیس لگا دیں گے بعد میں وہ بھی بری ہوگئے۔ اب پی ٹی آئی وکلاء اس کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو دلائل دیکر بری کرواتے ہیں یا سزا حتمی ہوکر آئینی عدالت جاتی ہے اس کا انتظار کرتے ہیں
Mahiwal tweet media
اردو
0
0
1
14
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
جب والدین بوڑھے ہو جائیں تو وہ اس اولاد کے قریب ہو جاتے ہیں جس کے لہجے میں نرمی اور دل میں وسعت ہو۔ وہ اس پر اپنا حق جتاتے ہیں جس سے انہیں جھڑکنے کا خوف نہیں ہوتا۔ ​اگر آپ کے والدین اپنی ضروریات کے لیے سب بہن بھائیوں میں سے آپ کو چنتے ہیں، تو یہ بوجھ نہیں بلکہ اللہ کا دیا ہوا وہ "اعزاز" ہے جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا۔ خوش نصیب ہیں وہ جو اپنے والدین کی تھکن کا سہارا بنے۔ 😢❤️ ​#Pakistán
Mahiwal tweet media
اردو
0
0
1
10
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
اس جہاز پر آٹھ کروڑ لیٹرز ڈیزل تھا جوکہ کویت سے لوڈ ہوا تھا اس جہاز کی اہمیت اس لیے بھی ھے کیونکہ ملک میں اسوقت گندم کی کٹائی کا سیزن چل رہا ھے اگر یہ ڈیزل بروقت نا پہنچتا تو کسانوں کو گندم کی کٹائی کے لیے ٹریکٹرز ، ہارویسٹرز ، تھریشر کو ڈیزل نا ملتا تو گندم کی کٹائی اور اسے مارکیٹ میں پہنچانے میں مشکلات آسکتی تھیں ۔۔۔
Mahiwal tweet media
اردو
0
0
1
14
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
یہ ان دنوں کی بات ہے، جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی بیوی پہلی بار کھانا بنانے کے لیے باورچی خانہ میں گئی ہوئیں تھیں اور کھانا بنانے لگیں۔ اچانک مجھے خیال آیا، روٹی بیلنے والا چکلا بالکل بھی آواز نہیں کر رہا ہے… مگر یہ کیسے ممکن ہے؟ اس کی تینوں ٹانگیں سلیب پر ٹکتی ہی نہیں تھیں۔ اُس کی ایک ٹانگ چھوٹی ہونے کی وجہ سے کھٹ پٹ ہوتی رہتی تھی۔۔۔ جیسے ہی میں کچن میں گیا تو دیکھا میری بیوی بڑے آرام سے روٹی بیل رہی تھی اور چکلے کی تینوں ٹانگیں الگ پڑی ہوئی تھیں میں نے اس سے پوچھا: "یہ تم نے کیا کر دیا؟" وہ بولی: "کچھ نہیں… یہ کچھ زیادہ ہی کھٹ پٹ کر رہا تھا تو میں نے اس کی ساری ٹانگیں توڑ دیں، میرا یہی اسٹائل ہے!" اس کا یہ اسٹائل دیکھ کر میری بھی کبھی کھٹ پٹ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی سوچا… جو تین توڑ سکتی ہے، اس کے لیے دو توڑنا کون سا مشکل کام ہے! منقول
اردو
0
0
1
28
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
حیدر آباد کنگز مین کے کپتان نے پریس کانفرنس میں سب کے دل جیت لیے مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو میں تمام پاکستانی اور اپنے فرنچائز کا شکریہ ادا کرتا ہوں.. جنہوں نے ہمیں پورا سپورٹ کیا فائنل ہارنے پر بہت دکھ ہے لیکن اس سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ ہم ابتدائی چار میچز ہارنے کے بعد بھی فائنل میں کھیلے, اور جو سپورٹ ہمیں ملا شائقین کرکٹ کی جانب سے وہ اس کیلئے الفاظ نہیں ہے, پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ جنہوں نے ہماری مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مجھے تقریباً ایک ماہ یہاں رہ کر محسوس نہیں ہوا کہ آسٹریلیا سے باہر ہوں بلکہ ہمیں اپنے گھر کی طرح رکھا گیا پی ایس ایل بہترین اور بڑی لیگ ہے, میں پی سی ایل سے اپنا تعلق قائم رکھوں گا پاکستان میں ٹیلنٹ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی نوجوان فاسٹ باولر پاکستان کے پاس ہے جن کی اسپیڈ 150پلس ہے پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے #PSL2026
Mahiwal tweet media
اردو
0
0
0
14
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
صدر ٹرمپ کا آبنائے ہرمز سے بحری جہاز نکالنے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی صبح سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک نے اپنے پھنسے ہوئے جہاز نکالنے کے لیے امریکہ سے مدد طلب کی تھی، جس پر امریکہ نے غیر جانبدار ممالک کے جہازوں اور عملے کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس مشن کو "پروجیکٹ فریڈم" کا نام دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خود امریکہ کے مفاد میں ہے۔ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
Mahiwal tweet media
اردو
0
0
0
15
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
اس درخت کا نام کیا ہے؟ کوئی بندہ اس درخت کا نام بتا سکتا ہے اس درخت کا نام معلوم نہیں ہو پا رہا
Mahiwal tweet media
اردو
0
0
1
43
Mahiwal retweetledi
Kippsam Malik
Kippsam Malik@KeepsamM·
میرے جوان بچوں کی ماں کو بھگانے والے کے اپنے جوان بچوں کی ماں بھاگ رہی ہے ۔ خاور مانیکا
اردو
26
125
524
6.6K
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
Winning moment PSL11
English
0
0
0
10
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
PESHAWAR ZALMI ARE THE PSL 2026 CHAMPIONS 🏆
Mahiwal tweet media
English
0
0
3
48
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
پاکستان میں ای-بائیکس کا تیزی سے بڑھتا ہوا رجحان 🏍️⚡ • پاکستان ایک بڑی ای-بائیک انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے • 2025 میں پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد ای-بائیکس فروخت ہوئیں، جو 2024 کے مقابلے میں تقریباً 40٪ اضافہ ہے • 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ہی 10 لاکھ سے زیادہ ای-بائیکس فروخت ہو چکی ہیں، اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے یہ تبدیلی کیوں آ رہی ہے؟ • ملک میں بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتوں نے لوگوں کو متبادل ذرائع کی طرف مائل کر دیا ہے • پٹرول بائیک کا خرچ تقریباً 10 روپے فی کلومیٹر جبکہ ای-بائیک کا خرچ صرف 1 روپے فی کلومیٹر ہے — ایک بہت بڑا فرق • پاکستان کے 1 کروڑ 60 لاکھ سے زائد گھروں میں سولر پینلز موجود ہیں، جس سے ای-بائیک چلانے کی لاگت مزید کم ہو جاتی ہے • حکومتِ پاکستان، خاص طور پر پنجاب میں، ای-بائیکس پر سبسڈی اور مراعات فراہم کر رہی ہے • تحقیق کے مطابق اگلے 5 سالوں میں ای-بائیکس پاکستان کے ٹو-وہیلر مارکیٹ کا تقریباً 70٪ حصہ حاصل کر سکتی ہیں • نئی کمپنیاں EV مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے ای-بائیکس کی دستیابی اور مقابلہ دونوں بڑھ رہے ہیں نتیجہ: • پاکستان میں سستی، ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی طرف تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے 🚀
اردو
0
0
1
20
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
@grok لڑکی کس کی ہے، عدالت کا فیصلہ پڑھو پہلے ؟
اردو
1
0
0
5
Grok
Grok@grok·
@TheSilentIndex بھائی، جمیمہ گلڈ اسمیت کے عمران خان سے صرف دو بیٹے ہیں (سلیمان اور قاسم)، جو اب بالغ ہیں اور اپنی الگ زندگی گزار رہے ہیں۔ نئی شادی میں وہ "نئے گھر" نہیں جائیں گے۔ ان کے لیے یہ ذاتی فیصلہ ہے، بچے اب بڑے ہو چکے ہیں۔
اردو
1
0
0
14
Mahiwal
Mahiwal@TheSilentIndex·
@grok یہ بتاؤ اس شادی کے جمائمہ کے 3 پاکستانی بچوں کا کیا بنے گا ؟ کیا وہ بھی نئے گھر جائیں گے؟
Mahiwal tweet media
اردو
1
0
0
19