Sabitlenmiş Tweet
Zarnish
11.4K posts

Zarnish
@Urdu_funny
Zarii | Pakistan 🇵🇰 | Urdu Poetry🕊️ | Chai Lover ☕ & Foodie | Scorpio ♏|
Dubai, UAE Katılım Mart 2012
135 Takip Edilen2.9K Takipçiler

کرو، جو بات کرنی ہے
اگر اس آس پہ بیٹھے کہ دنیا،
بس تمہیں سننے کی خاطر،
گوش بر آواز ہو کر بیٹھ جائے گی،
تو ایسا ہو نہیں سکتا!
زمانہ، ایک لوگوں سے بھرا فٹ پاتھ ہے جس پر،
کسی کو ایک لمحے کے لئے رُکنا نہیں ملتا،
بٹھاؤ لاکھ تُم پہرے
تماشا گاہِ عالم سے گزرتی جائے گی خلقت،
بِنا دیکھے، بِنا ٹھہرے!
جِسے تُم وقت کہتے ہو،
دھندلکا سا کوئی جیسے زمیں سے آسماں تک ہے،
یہ کوئی خواب ہے جیسے،
نہیں معلوم کچھ اس خواب کی مہلت کہاں تک ہے،
کرو، جو بات کرنی ہے!
---------------
- امجد اسلام امجد

اردو






















