
Muhammad Ishfaq
41.9K posts

Muhammad Ishfaq
@_88ag_
M.Phil Agri. A political account dedicated to PTI. No violence, No Hatred, No disrespect against any one.






عمران خان نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو میں اپارٹمنٹ کیسے لیا، ریحام خان نے یہ تفصیل اپنی کتاب میں بیان کی ہے۔وہ لکھتی ہیں : عمران خان پاشا نامی شخص کے بہت قریب تھا۔ اس کی ( عبدالحفیظ شیخ پاشا)بیوی اگرچہ ستارہ ملز کے مالک کی بیٹی تھی مگر وہ نہایت منسکر المزاج خاتون تھی۔شادی کے آغاز میں عمران خان نے کہا کہ میں زلفی بخاری کے ساتھ ملکر اس کی زرعی زمین فروخت کروائوں اور کسی اور جگہ سرمایہ کاری کا منصوبہ بنائوں۔ ایک دن، اس نےمجھے پرجوش انداز میں بتایا کہ اس نے ڈپلومیٹک انکلیو میں اپارٹمنٹ بیچ کر گرینڈ حیات ٹاور میں پاشا سے پینٹ ہاؤس خرید لیا ہے۔اس نے مجھے بھی ایسا کرنے کی ترغیب دی، لیکن مجھے اثاثے بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ اکتوبر میں، میں نے دریافت کیا کہ کیا میں اپنے بھتیجے کے لیے اتنی ہی رقم جتنی عمران خان نے ادا کی تھی (صرف ایک کروڑ روپے، تقریباً 70k GBP) اپارٹمنٹ خرید سکتی ہوں؟ پاشا نے عمران کی موجودگی میں ہنستے ہوئے کہا، "بھابھی، یہ ایک کروڑ کا نہیں ، وہ پیشکش صرف عمران بھائی کے لیئے تھی.خورشید شاہ نے مجھے ساڑھے پانچ کروڑ نقد بھیجے میں نے اپارٹمنٹ دینے سے انکار کر دیا۔ پانچویں منزل کے اپارٹمنٹ کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ چل رہی ہے۔“ #ImranKhan #RehamKhan #OneConstitutionAvenue

ملتان میں 100 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے، جو 1970 میں بنایا گیا تھا۔۔یہ انسٹی ٹیوٹ اتنا بڑا اسلئے ہوتا ہے کیونکہ اس میں فصلیں لگاتے ہیں، تجربے کرتے ہیں، نئے بیج اگاتے ہیں۔۔۔ملتان کا یہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ابتک کپاس کی 40 سے زائد ورائیٹیز ڈویلپ کرچکا ہے۔۔ابھی بھی اس میں نئے منصوبوں پر(تحقیق) کا کام جاری ہے مگر اب خبر یہ اۤئی ہے کہ ملتان کے کمشنر کے مطابق اس ادارے کی 15 ایکڑ زمین جم خانہ کلب کیلئے مختص کی جارہی ہے۔۔دنیا میں قوموں کی ترجیحات ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہوتی ہیں مگر ہماری ترجیح ہے اشرافیہ کیلئے جِم خانہ۔۔۔: اسداللہ خان @AUKhanOfficial1









بھارت نے دریائے چناب کا پانی روکنا شروع کر دیا ہے بھارت دریائے چناب سے بہت سی نہریں نکال رہا ہے اور ڈیمز بنائے جا رہے ہیں جن میں ہزار میگاواٹ کا پکال دُل ڈیم ہے 850 میگاواٹ کا رتلے ڈیم ہے جبکہ 650 میگاواٹ کا کیرو ڈیم ہے ! عبدالباسط ۔۔۔

دوران حمل نکاح جائز ہے یا نہیں ؟ اس پر امام مالکؒ اور امام احمد بن حنبلؒ کا موقف "استبراءِ رحم" پر ہے یعنی (رحم کا پاک ہونا) نکاح کے لیے لازمی ہے، خواہ حمل نکاح سے ہو یا بغیر نکاح کے۔ ان کے نزدیک حاملہ کا نکاح باطل ہے جب تک وضع حمل نہ ہو جائے۔ امام مالکؒ کے نزدیک حاملہ زانیہ کی عدت وضع حمل ہے اور اس دوران نکاح منع ہے۔ ان کی مشہور کتاب "المدونہ" میں ہے کہ اگر کسی شخص نے ایسی عورت سے نکاح کیا جو زنا سے حاملہ تھی، تو وہ نکاح فسخ (ختم) کر دیا جائے گا، کیونکہ حمل کی موجودگی میں نکاح درست نہیں ہے۔ امام احمد بن حنبلؒ کے نزدیک نکاح کی صحت کے لئے دو چیزیں ضروری ہیں: توبہ اور وضع حمل۔ فقہ حنبلی کی سب سے مستند کتاب المغنی میں امام ابن قدامہؒ لکھتے ہیں: "اگر کسی عورت نے زنا کیا تو اس کے لیے نکاح کرنا جائز نہیں جب تک کہ دو شرطیں پوری نہ ہو جائیں: اول یہ کہ وہ توبہ کرے، دوم یہ کہ اس کی عدت گزر جائے (اگر وہ حاملہ ہے تو بچہ پیدا ہو جائے اور اگر حاملہ نہیں تو حیض آ جائے)۔ ان ائمہ نے اپنے موقف کے لیے درج ذیل دلائل سے استدلال کیا ہے: حدیثِ نبوی ﷺ: "لا توطأ حامل حتى تضع" "حاملہ عورت سے جماع نہ کیا جائے جب تک کہ وہ بچہ نہ جن لے۔" (سنن ابوداؤد) ان ائمہ کے نزدیک جب صحبت حرام ہے تو نکاح (جو کہ صحبت کا وسیلہ ہے) بھی اس وقت تک منع ہوگا۔ جس طرح صحیح نکاحِ سے ٹھہرے حمل کی صورت میں دوسری جگہ نکاح حرام ہے اسی طرح نسب کی حفاظت کے پیشِ نظر ناجائز حمل میں بھی نکاح جائز نہیں۔ جبکہ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک جس شخص سے ناجائز حمل ہے اسی سے نکاح ہو تو جاتا ہے مگر وضع حمل تک صحبت کی اجازت نہیں ہوتی۔














