Sabitlenmiş Tweet
Deputy Commissioner DIKhan
3.4K posts

Deputy Commissioner DIKhan
@dcdikhan
Official X Account of Deputy Commissioner Dera Ismail Khan. Presently, Mr. Abdul Nasir Khan (PMS-KP) is serving as DC DIKhan.
Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan Katılım Ağustos 2015
92 Takip Edilen7K Takipçiler

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیرِ نگرانی اور محکمہ سپورٹس ڈیرہ کے تعاون سے عید کے تیسرے روز بیساکھی گراؤنڈ ڈیرہ میں "ڈیرہ پھلاں دا سہرا" کشتی دنگل کا انعقاد۔
اس روایتی اور تاریخی میلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور محکمہ سپورٹس کے ضلعی افسر سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت۔
میلے میں کئی دلچسپ کشتیوں کے مقابلے دیکھنے کو ملے تاہم نمایاں کشتیوں میں نذیر پہلوان نے شاہد بچار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے اہم مقابلے میں آصف موچی نے طیب پہلوان جھنگ والا کو ہرا کر میدان اپنے نام کیا، شائقین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ان مقابلوں کو انجوائے کیا۔
یہ دنگل ڈیرہ جات کے ثقافتی ورثے اور دیسی کشتی کی روایت کو زندہ رکھنے کا ایک شاندار موقع ثابت ہوا، جہاں پہلوانوں نے اپنی قوت اور ہنر کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔
@CSKPOfficial
اردو

خیبر پختونخوا میں "احساسِ شجر" مہم کا باقاعدہ آغاز! 🌿
آج یومِ پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں ایک ہی دن 10 لاکھ پودے لگانے کا تاریخی ہدف حاصل کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر یہ مہم شروع ہوئی، جس میں عوام، سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں صرف آج کے دن 5300 پودے لگانے کا ہدف دیا گیا تھا جو کہ مکمل ہو چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، ایم این اے سردار فیصل امین خان گنڈاپور اور محکمہ جنگلات کے افسران نے گومل یونیورسٹی میں 2000 پھلوں کے پودے (لیموں، آڑو، مالٹا، شہتوت وغیرہ) لگا کر مہم میں عملی شرکت کی۔
تقریب میں محکمہ جنگلات و دیگر افسران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
بعداذاں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں بھی پودے لگائے۔
اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔
عوام سے اپیل: اپنے لگائے پودوں کی تصاویر/ویڈیوز ehsaaseshajar.kp.gov.pk پر شیئر کریں۔
یہ اقدام صوبے کو سرسبز بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا عملی عزم ہے۔ آئیے، پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں! 🇵🇰🌱
#EhsaaseShajar
@CSKPOfficial




اردو

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبدالناصر خان نے عیدالفطر کے پہلے روز ضلعی پولیس افسر ضیاء الدین احمد کے ہمراہ متعدد مقامات کا دورہ کیا۔
دونوں افسران نے عید کی نماز پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی۔ نماز کے بعد انہوں نے اعجاز شہید یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔
نماز کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس افسر نے شہید کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی، تعزیت پیش کی اور شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سینٹرل جیل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ وہاں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ہسپتال انتظامیہ کو طبی سہولیات کے بہتر انتظام اور مریضوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial




اردو

1/2
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے متعلقہ محکمہ جات کے ہمراہ رمضان المبارک کے ایام میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔
@CSKPOfficial




اردو

خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اعلان (27 فروری 2026):
افغانستان سے سرحدی کشیدگی، کراس بارڈر فائرنگ اور ڈرون حملوں کی کوششوں کی وجہ سے سیکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔
اس لیے پورے صوبے میں ڈرونز، کواڈکاپٹرز اور UAVs کی باہر اڑان پر فوری اور مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 30 دن تک جاری رہے گی.
- انڈور (ہال، میریج ہال وغیرہ) میں چھوٹے ڈرونز استعمال کرنے کی اجازت رہے گی۔
- قانون نافذ کرنے والے اداروں (پولیس، فوج وغیرہ) کے لیے بھی اجازت رہے گی۔
عوام سے گزارش: باہر ڈرون نہ اڑائیں، تاکہ امن قائم رہے۔
خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
@CSKPOfficial

اردو

حکومتِ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف مقامات پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار و سحر کے دسترخوان سجائے گئے، جہاں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے افطار کیا۔
موخہ: 24 فروری 2026:
ان دسترخوانوں کا اہتمام درج ذیل مقامات پر کیا گیا:
تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان
- ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ
- مفتی محمود میموریل ہسپتال
- سرکاری پناہ گاہ، ڈیرہ
- زنانہ ہسپتال
- ڈیرہ دریا خان پل (بین الصوبائی راستہ)
تحصیل پہاڑپور
- رنگپور
- چشمہ (بین الصوبائی راستہ)
تحصیل پرواہ
- مین پرواہ بازار
تحصیل درازندہ
- بمقام امن میلہ (بین الصوبائی راستہ)
رمضان المبارک کے دوران ان افطار دسترخوان کے ذریعہ مسافروں، مستحقین اور روزہ داروں کو معیاری افطار و سحری کی سہولت میسر کی جا رہی ہے۔
@CSKPOfficial
اردو

حکومت خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے محکمہ خوراک، لائیوسٹاک، حلال فوڈ اتھارٹی و دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ کاروائیوں سے متعلق مورخہ 23 فروری 2026 تک کی کارکردگی۔
@CSKPOfficial

اردو

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر رحمانی خیل میں عرصہ دراز سے پانی کی قلت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور ڈاکٹر حامد نے متعلقہ عملے کے ذریعے ٹیوب ویل کی مکمل مرمت کے احکامات دیے جن کو یقینی بناتے ہوئے ٹیموں نے لگاتار 48 گھنٹے مرمت کر کے ٹیوب ویل کو فنکشنل کر دیا ہے جس سے رمضان المبارک میں اہلیان علاقہ کو پانی کی دستیابی یقینی بنا دی گئی ہے۔ اس کاوش میں عوام الناس کی جانب سے بھی بھرپور تعاون کیا گیا۔
@CSKPOfficial




اردو

رمضان المبارک کی آمد پر حکومت خیبرپختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ اسماعیل خان افتخار احمد کا دودھ سپلائی کے معیار کی جانچ کے لیے کریک ڈاؤن
رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈیرہ اسماعیل خان افتخار احمد نے ایک خصوصی ٹیم کے ہمراہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کو سپلائی کیے جانے والے دودھ کے معیار کی جانچ کے لیے کارروائی کی۔ خصوصی ٹیم میں حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیوسٹاک کے افسران شامل تھے۔
کارروائی کے دوران متعدد دودھ سپلائی ٹینکرز کو موقع پر روک کر ان کے نمونے حاصل کیے گئے اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے تاکہ دودھ کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر افتخار احمد نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو خالص اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ یا غیر معیاری دودھ کی ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔
@CSKPOfficial




اردو

حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیاریوں کے سلسلے میں علماء کرام کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں مساجد سے عوام الناس کو مصنوعی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق آگاہی دیں۔
دکانداروں میں اسلامی اخلاقیات اور ذمہ داری کا شعور بیدار کریں اور انہیں متنبہ کریں کہ رمضان کی رحمتوں کو کسی بھی قسم کی خود ساختہ مہنگائی یا بلیک مارکیٹنگ کا نشانہ نہ بننے دیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے پہلے ہی جامع اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ مشترکہ نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو روزانہ بازاروں، منڈیوں اور دکانوں کا معائنہ کریں گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ عوام سے بھی درخواست ہے کہ کسی بھی قسم کی گران فروشی، ناقص معیار یا ذخیرہ اندوزی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم یا پرائس مانیٹرنگ ڈیسکس پر دیں تاکہ فوری ایکشن ممکن ہو سکے۔
ضلعی انتظامیہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو سستی، معیاری اور دستیاب اشیائے ضروریہ یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
@CSKPOfficial



اردو

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی زیر صدارت تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے دوبارہ اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ رمضان کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولیات اور ریلیف یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں اسسٹنٹ کمشنرز، فوڈ، لائیو سٹاک اور حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران شامل ہوں گے تاکہ بازاروں کی مستقل نگرانی اور معائنہ یقینی بنایا جا سکے۔ شہر کے تمام بازاروں میں پرائس مانیٹرنگ ڈیسک بھی قائم کیے جا رہے ہیں جہاں پر موقع پر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
مزید برآں، دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کے لیے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو فعال طور پر چیکنگ کریں گی اور سبزی منڈی میں علی الصبح نیلامی کے عمل کی نگرانی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تحصیل ڈیرہ، پہاڑ پور اور پرواہ میں رمضان دسترخوان کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں پر روزہ داروں کو افطار اور سحری کرائی جائے گی اس کے علاوہ بین الصوبائی راستے جن میں ڈیرہ دریا خان پل، امن میلہ درازندہ، پرواہ اور چشمہ کے مقامات پر بھی مسافروں کی سہولت کے لیے ویلکم دسترخوان سجائے جائیں گے.
یہ اقدامات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عوام دوست پالیسی کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مقدس مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقررہ نرخ پر دستیاب رہیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا گراں فروشی برداشت نہ کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول اور ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
@CSKPOfficial




اردو

مختلف محلوں میں تجاوزات کی نشاندہی (مارکنگ) – انسدادِ تجاوزات مہم جاری
بتاریخ 17-02-2026
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر آج مورخہ 17-02-2026 کو انسدادِ تجاوزات مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں تجاوزات کی نشاندہی (مارکنگ) کی گئی۔
اس دوران محلہ مجاہد نگر، محلہ خدمتگاراں والا اور محلہ لغاری (گلی نالے والی) میں سڑک کے رائٹ آف وے (ROW) اور سرکاری حدود میں قائم تجاوزات پر نشانات لگائے گئے۔
متعلقہ افراد کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں ازخود تجاوزات ختم کریں، بصورتِ دیگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کریں تاکہ ٹریفک کی روانی، نکاسیٔ آب کے نظام اور شہری سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
@CSKPOfficial




اردو

🌳 موسم بہار شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز 🌳
ڈیرہ اسماعیل خان: ضلعی انتظامیہ نے محکمہ جنگلات ڈیرہ کے تعاون سے بہار شجر کاری مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عدنان جمیل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) فرحان خان نے بھی شرکت کی اور پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا۔
محکمہ جنگلات ڈیرہ کے مطابق اس مہم کے دوران ضلع بھر میں مختلف اقسام کے چھ لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر یہ اقدام ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، فضائی آلودگی میں کمی لانے اور علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
بہار کا موسم پودوں کی نشوونما کے لیے انتہائی موزوں ہوتا ہے، اس لیے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی اس قومی اور ماحولیاتی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی حفاظت و نگہداشت یقینی بنائیں۔
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ثابت ہوگا۔
@CSKPOfficial




اردو

ڈیرہ اسماعیل خان بنوں روڈ پر انسدادِ تجاوزات مہم
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اے سی ڈیرہ سید محمد ارسلان کی زیر نگرانی آج مورخہ 12-02-2026 کو بنوں روڈ (شرقی جانب) شیخ یوسف چوک سے بابِ ڈیرہ تک باقی ماندہ حصے پر انسدادِ تجاوزات مہم چلائی گئی۔
کارروائی کے دوران سڑک کے رائٹ آف وے (ROW) میں قائم عارضی و مستقل تجاوزات کو ہٹا دیا گیا اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں دکانوں کی حدود کے اندر رکھیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
اس موقع پر تحصیلدار ڈیرہ، ریونیو اسٹاف، ٹی ایم اے اسٹاف اور پولیس بھی موقع پر موجود تھے۔
ضلعی انتظامیہ شہریوں اور تاجروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
@CSKPOfficial




اردو

پرانی سبزی منڈی فلائی اوور کے لیے رائٹ آف وے کی فراہمی
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ تمام متعلقہ ذمہ داران کی موجودگی میں پرانی سبزی منڈی فلائی اوور کے لیے رائٹ آف وے (ROW) کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیشرفت کو یقینی بنایا۔
اس سلسلے میں سینٹ جان چرچ کی باؤنڈری وال اور گنڈاپور ہاؤس کی باؤنڈری وال کا وہ حصہ جو فلائی اور کے ROW میں آ رہا تھا، چرچ انتظامیہ اور گنڈاپور خاندان کے بھرپور تعاون سے کامیابی کے ساتھ منتقل اور ہٹا دیا گیا۔ یہ عمل متعلقہ املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ROW سے باہر نئی باؤنڈری والز کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد انجام دیا گیا۔
مزید برآں میاں خیل ہاؤس کی نئی باؤنڈری وال کی تعمیر کا عمل بھی جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد ROW میں آنے والی پرانی باؤنڈری وال کو بھی مناسب طریقے سے منتقل کر دیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ فلائی اوور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ذمہ داران و نمائندگان کے مثبت تعاون کو سراہتی ہے۔ یہ منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے لیے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
@CSKPOfficial




اردو





