Muhammad Ali Malik retweetledi

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج پیٹرول کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ ایسے حالات میں حکومتِ پاکستان نے بروقت اور ذمہ دارانہ فیصلے کرتے ہوئے ملک کو ممکنہ بحران سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔
اگر دو دن قبل پیٹرول کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ نہ کی جاتی تو خدشہ تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی صورتحال پیدا ہو جاتی۔ خطے کے دیگر ممالک کی موجودہ صورتحال اس حقیقت کی واضح مثال ہے۔ بنگلہ دیش میں حکومت کو پیٹرول کی فروخت گاڑیوں کی اقسام کے مطابق محدود کرنا پڑی ہے تاکہ طلب اور رسد کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔
پاکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوراندیش قیادت اور واضح وژن کی بدولت ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ بروقت فیصلوں کے نتیجے میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور عوام کو کسی قسم کی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔
اس مشکل عالمی معاشی ماحول میں ہم سب کو بطور قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ صبر اور تعاون کا مظاہرہ کریں۔ ان شاء اللہ حکومت کی مؤثر پالیسیوں اور قوم کے اتحاد کے ساتھ ہم اس چیلنج سے بھی کامیابی کے ساتھ نکل آئیں گے۔

اردو
























