Isha
51.9K posts


پاکستانی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے درجنوں فلسطینی طلباء اس وقت غزہ میں محصور ہیں۔ اسرائیلی بمباری اور رفح بارڈر کی بندش کے باعث یہ طلباء پاکستان پہنچنے سے قاصر ہیں۔ ہم نے غزہ میں موجود چند ساتھیوں کے تعاون سے اُن طلباء کی فہرست مرتب کی ہے جنہوں نے اسکالرشپ حاصل کی، لیکن موجودہ حالات کے باعث پاکستان نہیں آ سکے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے ڈیڑھ سو سے زائد طلباء میں سے اب صرف چند ہی زندہ بچے ہیں۔ کئی ہفتوں کی مسلسل کوشش کے بعد ہم 66 طلباء کے مکمل کوائف اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔مزید کے کوائف حاصل کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ ہم حکومتِ پاکستان سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ ان طلباء کو بچانے اور ان کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں: •مصری حکومت سے رابطہ کر کے رفح یا کریم ابو سالم کے ذریعے ان طلباء کی محفوظ نقل و حرکت کو ممکن بنایا جائے۔ •ان طلباء کو پاکستان کے ویزے فراہم کیے جائیں۔ •اسکالرشپ یا ویزے سے متعلق کسی بھی قانونی پیچیدگی کو ان کے پاکستان آنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ یہ وقت ہمارے فلسطینی نوجوانوں کو اُن کا تعلیمی مستقبل دینے اور انسانیت کا ساتھ دینے کا ہے۔ ممکن ہے یہ ان کے لیے تعلیم جاری رکھنے کا آخری موقع ہو @CMShehbaz @MohsinnaqviC42 @MIshaqDar50 @BBhuttoZardari #Gaza #SaveGaza #education #Pakistan #Palestine


watch him as he immediately denies the rumors of a possible flirtation between him and melisa ... i mean a lot to think about










