🇵🇰Kishwarnafees
3.8K posts




ایک بات سمجھ نہیں اتی جب مجھے ATM مشین استعمال کرتے ہوئے 30 سے 50سیکنڈ لگتے ہیں تو لوگ 5 سے 10 منٹ کیا کرتے ہیں اندر🤔


جس سکول کے استاد ڈیڑھ مہینہ بورڈ ڈیوٹی پہ ہوں گے، وہاں والدین بچے داخل کرائیں گے؟؟؟ امتحان عید کے بعد منتقل کر کے سارا شیڈول ڈسٹرب کر دیا۔۔۔ اب نئی دہم کلاس چھٹیوں سے پہلے کتنے دن پڑھے گی؟؟؟ نجی سکولز پری نائن سے آدھا سلیبس کور کر لیتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں داخلے کم کیوں ہوتے ہیں۔

بورڈ ڈیوٹی سے انکار کرنے پر پہلا جھٹکا ملاحظہ فرمائیں

پیکٹاکاامتحان ہو یا بورڈزکا،الیکشن ڈیوٹیز ہوں یا مردم شماری، پی ای ایس آر کا سروے ہو یا ووٹرز لسٹیں، بے نظیر انکم کا سروے ہو یا زکات کمیٹیاں، آٹے کی تقسیم ہو یا ٹال پلازے پہ گاڑیوں کی گنتی۔۔۔۔ اساتذہ کی زبردستی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے، سکول و تعلیم جائیں بھاڑ میں، بس یہ کام ہوں۔

نہم کا تو اس دفعہ خانہ ہی خراب ہے۔ پہلے سلیبس تبدیل۔ پھر شارٹ سلیبس - پیپر پیٹرن تبدیل اور پھر چھٹیوں کی بھرمار۔ اس دفعہ تاریخ کا گندہ ترین رزلٹ ہوگا۔ اور ذمہ دار ہوں گے اساتذہ














