Mahtab Aziz

9.5K posts

Mahtab Aziz banner
Mahtab Aziz

Mahtab Aziz

@mahtab2010

📰 Journalist from A-J&K | Based in Islamabad 🇵🇰| Formerly with Geo, Bol, 92, Neo, Suno News | Global storyteller 🌍 | Unfolding narratives! 🎙️ #MediaLife

ISLAMABAD Katılım Mayıs 2009
583 Takip Edilen5.6K Takipçiler
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
پاکستان نے ایران پر اسرائیل امریکہ حملے کے دوران جس طرح اس کو عرب ایران جنگ بننے سے روکا۔ پھر جنگ بندی اور ثالثی میں جو کردار ادا کیا ہے۔۔۔ اُس نے اسرائیل اور اس کے حواریوں و پالتوں کی امیدوں پر پانی پھر دیا دیا ہے۔ اسرائیل کے تنخواہ یافتہ لندن سمیت کئی مغربی شہروں میں پاکستانی سفارتخانوں کے باہر جمع ہوئے، اور پاکستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر ہے۔ جبکہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پسِ پردہ زبردست جنگ چل رہی ہے۔ اسرائیل ہر قیمت پر جنگ دوبارہ بھڑکانہ چاہتا ہے، جبکہ پاکستان اس جنگ کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے پورا زور لگائے ہوئے ہے۔
اردو
4
40
80
1.3K
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
حکومت نے بالآخر اپنے ایک "بدترین فیصلے" سے پسپائی اختیار کرنا شروع کر دی ہے، لیکن سوال ان لوگوں پر باقی ہے جو اب تک اس کا دفاع کر رہے تھے۔ وہ لوگ جو اس غلط عمل کو ملک کے لیے ناگزیر قرار دے کر زمین و آسمان کے قلابے ملا رہے تھے، کیا اب وہ اپنے کہے پر تھوڑی ندامت محسوس کریں گے؟ بدقسمتی سے، بلا استثنا ہر سیاسی جماعت میں ایک ایسی مخصوص مخلوق پیدا ہو چکی ہے۔ جس کا واحد ہنر اپنے لیڈر کے ہر عیب کو ہنر اور ہر غلط فیصلے کو بہترین مصلحت ثابت کرنا ہے۔ اندھی وفادری اور فکری غلامی کی یہ انتہا، جہاں ایک انسان ڈوگی کی طرح لیڈر کے قدموں میں لُوٹ پوٹ ہوتا دیکھائی دیتا، یہی رویہ دراصل ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ جب تک سیاسی کارکن غلط اور درست کی تمیز، "دفاع" اور "خوشامد" کے درمیان فرق نہیں سمجھیں گے، تب تک قیادت کو اپنے بدترین فیصلوں پر بھی شرمندگی نہیں ہوگی۔ نہ ہی اصلاح کی کوئی صورت پیدا ہو سکے گی۔
Mahtab Aziz tweet media
اردو
12
65
115
2.6K
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
عالمی بساط پر حالات غیر معمولی رفتار سے کروٹ بدل رہے ہیں اور ہر گزرتا لمحہ نئی تزویراتی (Strategic) تبدیلیوں کا پتہ دے رہا ہے۔ سفارتی پیش رفت اور اسرائیل کا ردِ عملایرانی وفد کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے آفیشل بریفنگ میں اس اہم پیش رفت کی تصدیق کی کہ امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو 'اسٹین بائی' پر رکھا گیا تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ فوری طور پر پاکستان پہنچ سکیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ خود بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اسلام آباد آنے کا اشارہ دے چکے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے اس اعلان کے فوراً بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان پر توپ خانے سے بڑا حملہ کر دیا، جس کا واضح مقصد جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے پاک-ایران-امریکہ ممکنہ ڈیل کو سبوتاژ کرنا تھا۔ اسی دوران اسرائیل کے درجنوں حکام، سیاست دانوں اور تھنک ٹینکس نے سوشل میڈیا پر بیک وقت ایک مختصر مگر ذو معنی پیغام "No Framework only Fireworks" پوسٹ کیا؛ جس کا پیغام واضح تھا کہ وہ کسی بھی سفارتی سمجھوتے کے بجائے صرف جنگ کے تسلسل کو ترجیح دیں گے۔ ٹرمپ کا یوٹرن اور قاتلانہ حملہان واقعات کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک ڈرامائی موڑ آیا جب امریکی صدر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ انہوں نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو اسلام آباد کا دورہ ترک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس تمام کارڈز موجود ہیں، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، لیکن ہماری ٹیم مزید 18 گھنٹے کی فلائٹ لے کر نہیں جا رہی"۔ جب میڈیا آؤٹ لیٹ Axios نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا اس سفر کی منسوخی کا مطلب "جنگ کا دوبارہ آغاز" ہے، تو انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں سوچا گیا۔ حالات نے اس وقت بدترین رخ اختیار کیا جب واشنگٹن ڈی سی کے ہلٹن ہوٹل میں وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کے عشائیہ کے دوران صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ٹرمپ اس حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے، جس کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے تمام امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا عہد کریں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود اس حملے کا نشانہ تھے، تو انہوں نے اثبات میں جواب دیا۔ صہیونی لابی کا دباؤ اور نیا علاقائی نقشہموجودہ منظر نامے سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی لابی امریکہ کو دوبارہ جنگ کی آگ میں دھکیلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ مستقل جنگ بندی کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ کا جو نیا نقشہ ابھر رہا ہے، اس میں نہ صرف اسرائیل کی روایتی عسکری بالادستی قصہ پارینہ بن جائے گی، بلکہ ایک طاقتور ایران کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان اور ترکی کی فعال عسکری موجودگی اسرائیل کے وجود کے لیے ایک جوہری خطرہ (Existential Threat) ثابت ہو سکتی ہے۔ اسرائیل کو ادراک ہے کہ امریکہ میں اس کے خلاف بدلتی ہوئی عوامی رائے کے باعث شاید مستقبل میں واشنگٹن کو اپنے اشاروں پر نچانا ممکن نہ رہے، اس لیے وہ موجودہ دور میں ہی اپنے تزویراتی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کی تنہائی اور داخلی خطراتدوسری جانب امریکہ اس وقت سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہے؛ نیٹو اور خلیجی عرب ممالک نے بھی اس جنگ میں واشنگٹن کا ساتھ دینے سے گریز کیا ہے۔ جنگ کی طوالت نہ صرف امریکی معیشت پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈالے گی بلکہ عالمی کساد بازاری (Recession) کے باعث اس کا عالمی اثر و رسوخ بھی تیزی سے کم ہوگا۔ مزید برآں، ری پبلکن پارٹی کے لیے داخلی طور پر یہ جنگ سیاسی موت ثابت ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی کارڈ کا استعمالاس تمام صورتحال میں ایک تشویشناک پہلو وہ رپورٹس ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل، بھارت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی عسکری مہم جوئی کرے تاکہ پاکستان کی توجہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے ہٹا کر اسے اپنے دفاع تک محدود کیا جا سکے۔ مسقتبل قریب میں پاکستان کے مشرقی بارڈر پر بھی گربڑ شروع ہونے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
Mahtab Aziz tweet media
اردو
2
13
33
911
سید مزمل عباس
سید مزمل عباس@Mudassar777·
@mahtab2010 ایرانی لابی جیت گئے چھوٹے سے روٹ کو چھوڑ کر ایران کو فائدہ دینے کیلئے اتنا بڑا رووٹ اپنایا
اردو
1
0
1
135
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک کے مطابق، کرغزستان کا پہلا ٹرک چین کے راستے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یہ افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے وسط ایشیا تک ایک اور متبادل راستے کے قیام کی کامیابی ہے۔ پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کے درمیان کواڈری لیٹرل ٹریفک ان ٹرانزٹ معاہدے (QTTA) کے تحت یہ پیشرفت ممکن ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس روٹ کے کھلنے سے پاکستان کو وسطی ایشیا تک براہِ راست تجارتی رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ اسے CPEC کے وسیع تر تناظر میں ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نئے راستے سے نہ صرف پاکستان کا افغان ٹرانزٹ پر انحصار ختم ہوگیا ہے، بلکہ سامان کی ترسیل کا وقت اور لاگت بھی کم ہوگی۔
Sputnik@SputnikInt

🇵🇰🇰🇬 First Kyrgyz truck reaches Pakistan: Experts say bypassing Afghanistan is key 🚛 The first truck from Kyrgyzstan has arrived in Pakistan via China under the Quadrilateral Traffic in Transit Agreement (QTTA), connecting Pakistan, China, Kyrgyzstan, and Kazakhstan. The final destination of the truck was the Sost Dry Port. 👉 The route is very important for Pakistan, notes Saeed Ahmed Rid, assistant professor at the Quaid-i-Azam University's National Institute of Pakistan Studies: 🟠 This route opens up access to Central Asia for Pakistan 🟠 It is more reliable than the traditional route through Afghan territory 💬 "It has not been extended to Karachi as yet, but I think it will surely be connected to Karachi and Gwadar as well, because obviously of the larger CPEC [China-Pakistan Economic Corridor] project," Rid tells Sputnik. 🗣 Prof. Syed Basim Raza of the NUST Institute of Policy Studies agrees: 💬 "Given the current dynamics between Pakistan and Afghanistan and the conflict, bypassing Afghanistan is the smartest move here," he says. 📍 He also notes that the long-term plan is to directly connect the Central Asian republics to Karachi Port — whether under CPEC or under any other corridor. To achieve this, Pakistan will need to address its internal logistical constraints, including uneven road infrastructure.

اردو
3
32
129
4K
Mahtab Aziz retweetledi
Mian Dawood
Mian Dawood@miandawoodadv·
صحافی فخر الرحمان کمزور تھا، غریب تھا اس لئے گرفتار کر لیا۔ کیا کسی مائی کے لعل میں جرات ہے کہ وہ PTI رہنما شاندانہ گلزار کو گرفتار کرکے دکھائے حالانکہ NCCIA نے مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے۔ مائی کے لعل صدر مملکت کے ترجمان مرتضی سولنگی کے توجہ دلائو نوٹس کو بھی جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں لیکن چونکہ لاقانونیت صرف غریب پر چلائی جا سکتی ہے، اس لئے غریبوں کیخلاف ببانگ دہل لاقانونیت جاری ہے اور اشرافیہ و امیروں کے بچوں اور بچیوں کو ریاست اور حکومت کیخلاف ہر طرح کا مواد اپ لوڈ کرنے کی آزادی ہے۔
Mian Dawood tweet mediaMian Dawood tweet mediaMian Dawood tweet media
Punjab, Pakistan 🇵🇰 اردو
38
506
1.1K
20.9K
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
سینئر صحافی فخر الرحمان کی NCCIA کے ہاتھوں گرفتاری انتہائی قابلِ مذمت ہے، تاہم اس سے بھی زیادہ افسوسناک اور شرمناک عمل ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی توہین آمیز مہم ہے۔ فخر الرحمان سے میرا پیشہ ورانہ تعلق دو دہائیوں پر محیط ہے۔ ہم نے ایک سے زائد بین الاقوامی خبر رساں اداروں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ وہ ایک نہایت منجھے ہوئے اور باوقار صحافی ہیں جن کا شمار صفِ اول کے قومی اور عالمی میڈیا ہاؤسز کے معتبر ناموں میں ہوتا ہے۔ وہ اردو اور انگریزی کے ساتھ ساتھ تُرکی زبان پر کامل عبور رکھتے ہیں اور ایک طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان کی عالمی سروس میں تُرکی زبان کے پروگرامز کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتے رہے ہیں۔ ان کے مرحوم والد بھی پاکستان فارن سروس میں اہم سفارتی ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں، جو اس خاندان کی حب الوطنی اور ریاست کے لیے خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جہاں تک ان کی کسی ٹویٹ کا تعلق ہے، تو میں انہیں سوشل میڈیا پر فالو نہیں کرتا اور نہ ہی مجھے اس کے مندرجات کا علم ہے؛ لیکن اگر کوئی بات قانون کی گرفت میں آتی بھی تھی، تو اس کا حل براہِ راست گرفتاری کے بجائے انضباطی وارننگ یا جرمانہ ہونا چاہیے تھا۔ ایک معتبر صحافی کو محض ایک یا چند ٹویٹس کی بنیاد پر حراست میں لینا اور پھر اسے "ملک دشمن" یا "غیر ملکی ایجنٹ" ثابت کرنے کی مہم چلانا اخلاقی اور قانونی طور پر نہایت گری ہوئی حرکت ہے۔ ریاستی اداروں کو اپنے اس فرسودہ طریقہ کار پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔ کسی بھی مبینہ ملزم پر جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا ٹرائل کے ذریعے اسے مجرم قرار دینا اور اس کی کردار کشی کرنا ایک غیر مہذب فعل ہے۔ کسی بھی معاشرے میں قانون کی بالادستی کا مطلب انتقام نہیں بلکہ انصاف ہونا چاہیے۔
Mahtab Aziz tweet media
اردو
14
14
45
3.6K
suhail nasir
suhail nasir@suhailnasir13·
@mahtab2010 جرنلسٹ صاحب سب سے پہلے تو فیلڈ ہوتا ہے فلیڈ نہی ۔ دوسرا یہ کے ایک بندے نے چار یا چھے پلیٹ لگا کے اپنا گھر کا لوڈ دن میں سولر پے کیا ہوا اور رات کو وہ واپڈا کی بجلی استعمال کرتا اسے بھی آف گرڈ ہی کہتے ہیں عجیب چوتئے مالاکنڈ صحافی بنے ہوئے ہیں
اردو
1
0
0
100
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
پراپوگنڈا ایکسپوز کے نام پر پراپوگنڈا ۔۔۔۔ جو بندہ کسی فلیڈ کی ابجد سے بھی واقف نہ ہو، اُسے کیا کہا جائے۔ “سولر صارفین” کا مطلب ہی یہ ہے کہ ایسے بجلی کے صارفین جنہوں نے سولر سسٹم لگا رکھا ہے۔ جھوٹ کی انتہا ہے کہ 98.99 فیصد لوگوں نے آف گریڈ سسٹم لگا رہا ہے۔ مکمل آف گرڈ سولر سسٹم دس پندرہ فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔ کیوں کہ بیٹریز انتہائی مہنگی ہیں۔ عام لوگ چھ لاکھ میں پانچ کلوواٹ کے سولر پینلز لگا کر آن گرڈ سسٹم سے معمولی بل پر شفٹ ہو جاتے تھے۔ اتنا ہی مکمل آف گرڈ سسٹم بیس لاکھ میں جا کر تیار ہوتا ہے۔ پھر بیٹری کی چند سال بعد تبدیلی کی صورت میں feasible نہیں ہوتا۔
Expose Propaganda@EPropoganda1

A classic Case of Misinformation and ill-Inform Journalism 🚨🚨 پاکستان کے بڑے میڈیا چینل ایکسپریس جیو نے ایک دن پہلے ہیڈلائن چلائی جس میں دعوی کیا گیا کہ نیپرا نے تمام سولر صارفین کیلئے لائسنس ضروری قرار دیدیا ہے اب آپ نے اس چھوٹے لفظ تمام پر غور کرنا ہے جس سے پورے ملک کے سولر صارفین میں Panic پھیلا کہ حکومت تمام سولر صارفین کیلئے ایک لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کررہی ہے جبکہ اس خبر کی حقیقت جو کسی میڈیا چینل نے ذمہ داری اور تحقیق کے بعد نہیں چلائی وہ یہ تھی کہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ والے صارفین کیلئے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے اب اس میں مسئلہ یہ ہے کہ ملک کا 98،99 فیصد طبقہ آف گرڈ بغیر نیٹ میٹرنگ والا صارف ہے جس کا نیٹ میٹرنگ کے لائسنس کے اجرا یا فیس کے لین دین میں کوئی تعلق نہیں تھا لیکن میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ایسی ill informed خبر چلائی جس سے لوگوں میں خوف پھیلا۔ میڈیا چینلز کو عوامی مفاد سے منسلک خبروں کو تصدیق کے بعد چلانا چاہیے

اردو
2
16
44
2.3K
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
@ShehzadAsif @ICT_Police بھائی مقدمہ واقعی مضحکہ خیز ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ نہیں کہا گیا تھا کہ لوگ نکلیں، جمع ہوں۔ اور زبردستی پاٹک بند کروا دیں۔ ایک ہلکی پھلکی انداز میں بات کہی گئی تھی کہ بند ہی جائے۔ لگتا ہے کسی پولیس والے نے کوئی اپنا ذاتی پرانا بدلہ لیا ہے۔ ورنہ ایسی ایف آئی بنی نہیں ہے۔
اردو
1
2
13
287
Shehzad Asif Javed
Shehzad Asif Javed@ShehzadAsif·
یہ ہے ان جناب کی اعلی معیار کے صحافتی اقدار، کیا آپ نے ایک آئی آر پڑھے ہے؟ اس میں طنز پر مقدمہ ہے؟ مقدمہ لوگوں کو ترنول پھاٹک بند کرنے پر اکسانے پر ہے، آپ نے ایف آئی آر پڑھے بغیر ہی بیانہ تشکیل دے دیا ہے۔ @ICT_Police
Matiullah Jan@Matiullahjan919

طنز و مزاح پر بھی مقدمہ، ترنول پھاٹک کو آبنائے ہُرمز کہنے پر اسلام آباد میں شہری گرفتار pakistan24.tv/2026/04/24/653…

اردو
1
1
2
340
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
سولر والے ایشو پر نون لیگ کی حکومت مسلسل ہی عوام پر روندی مار رہی ہے۔ مانا کہ آئی پی پی مافیا بہت طاقتور ہے۔ لیکن حکومت کا اصل مسئلہ اپنی صفوں میں شامل اس مافیا کے کارندے ہیں۔ شریکِ جرم نہ ہوتے تو "چارہ گری" کرتے۔۔۔۔
Rizwan Razi™@realrazidada

گذشتہ تین ماہ میں سرکار کو ایک ہزار یونٹ سے زائد بجلی بنا کر دی، اور سرکار سے دو سو یونٹ لی۔ سرکار نے چار ہزار روپے بجلی کا بل بھیج دیا ہے کہ یہ میٹر اور تار کا کرایہ ہے۔ سرکار یہ کرایہ بجلی میں ایڈجسٹ کیوں نہیں، اور تار اور میٹر تو میں نے اپنی جیب سے خرید کر لگوایا تھا۔ یہ روندی مار رہے ہیں لغاری صاحب

اردو
5
61
115
1.6K
Mahtab Aziz retweetledi
Junaid Baloch
Junaid Baloch@kalmatiJD·
کراچی میں نیم برہنہ نوجوان نے نشے میں دھت ہوکر گاڑی کو ٹکر ماری ۔ اور بااثر باپ آیا پولیس کی موجودگی میں بیٹے کو اپنے ساتھ لے گیا اور پولیس اہلکار کھڑے دیکھتے رہ گئے ۔ سوشل میڈیا پر لوگ سوالات اٹھارہے ہیں کہ اس ملک میں کیا قانون صرف غریبوں کیلئے ہے ۔
اردو
64
1.1K
1.6K
54.8K
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی: عوام کا استحصال اور آئی پی پیز پر نوازشات پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی ناقابلِ برداشت قیمتوں کے اس دور میں، نیپرا (NEPRA) کے حالیہ اشتہارات اور ریگولیٹری نوٹیفیکیشنز ایک تشویشناک صورتحال کی عکاسی کر رہے ہیں۔ ایک طرف عوام اور صنعتکار بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لیے سولرائزیشن کی طرف راغب ہو رہے ہیں، تو دوسری طرف حکومت نئے لازمی لائسنسنگ قوانین اور نیٹ میٹرنگ کی شرائط میں سختی کر کے اس عمل کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔ یہ تمام رکاوٹیں ایک ایسے وقت میں کھڑی کی جا رہی ہیں جب ملکی معیشت مہنگی بجلی کے بوجھ تلے سسک رہی ہے، جس سے یہ تاثر پختہ ہوتا ہے کہ ریاست کا ترجیحی مقصد عوامی ریلیف کے بجائے مخصوص گروہوں کے مفادات کا تحفظ ہے۔ اس معاشی المیے کا دوسرا رُخ نجی بجلی گھروں (IPPs) کو دی جانے والی کھربوں روپے کی وہ ’کیپیسٹی پیمنٹس‘ ہیں جو عوامی خزانے پر ایک بہت بڑا بوجھ بن چکی ہیں۔ مالی سال 2024-25 میں یہ رقم 2.1 ٹریلین (2100 ارب) روپے کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ گزشتہ ایک دہائی میں ان بجلی گھروں کو مجموعی طور پر 8.3 ٹریلین روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ کھربوں روپے سالانہ وصول کرنے والے آئی پی پیز میں سے ایک بھی اپنی مکمل صلاحیت پر بجلی پیدا نہیں کر رہا، اور کئی پلانٹس تو محض جزوی طور پر چلنے یا مکمل بند ہونے کے باوجود "ٹیک اور پے" (Take or Pay) جیسے یکطرفہ معاہدوں کے باعث ماہانہ کروڑوں روپے حاصل کر رہے ہیں۔ نوے کی دہائی کے فرسودہ معاہدوں کو بار بار دی جانے والی توسیع اور مراعات کی بنیادی وجہ وہ بااثر سیاسی و کاروباری شخصیات ہیں جو ہر دورِ حکومت میں فیصلہ سازی کے مراکز پر قابض رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک کسی بھی آئی پی پی پر، کیپیسٹی پیمنٹ لینے کے باوجود، کم بجلی بنانے پر نہ تو کوئی جرمانہ کیا گیا اور نہ ہی اس بنیاد پر کسی کا معاہدہ منسوخ ہوا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام کا متبادل اور آسان راستہ نیٹ میٹرنگ کا فروغ ہی تھا، جس کے ذریعے صنعتوں اور عام صارفین کو سستی بجلی فراہم ہونے سے معیشت کا پہیہ تیز کیا جا سکتا تھا۔ اگر حکومت آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کی تجدید کے بجائے سولر انرجی کی پالیسی کو مزید سہل بناتی، تو دن کے وقت حاصل ہونے والی سستی بجلی صنعتوں کے لیے آکسیجن کا کام کر سکتی تھی۔ لیکن بدقسمتی سے نئی پالیسیوں اور ’نیٹ بلنگ‘ جیسے اقدامات کے ذریعے نئے سسٹم لگانے والوں کے لیے جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، تاکہ اشرافیہ کو ملنے والے کھربوں روپے میں کمی نہ آئے اور ان کے مفادات کو کوئی زک نہ پہنچے۔ مجموعی طور پر، سولر کے حوالے سے موجودہ حکومتی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، جن کے ذریعے خود کفالت کی طرف بڑھنے والے عام آدمی اور صنعتکار کے ہاتھ پاؤں باندھے جا رہے ہیں۔ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر یہ سوچنے کا وقت ہے کہ کیا چند خاندانوں کے کاروبار چمکانے کے لیے ملکی معیشت اور عوامی بقا کی قربانی دی جاتی رہے گی؟ سولرائزیشن کی راہ میں روڑے اٹکانا معاشی خودکشی کے مترادف ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرِ ثانی کرے، نیٹ میٹرنگ کو حقیقی معنوں میں آسان بنائے اور صنعتوں کو بڑے سولر منصوبوں کی ترغیب دے؛ ورنہ مہنگی بجلی اور قرضوں کا یہ جان لیوا بوجھ معاشی زوال کے عمل کو ناگزیر بنا دے گا۔ #مہتاب_عزیز
Mahtab Aziz tweet media
اردو
4
53
62
1.7K
Mahtab Aziz retweetledi
Erum Jaffri
Erum Jaffri@ErumJavaid·
غلط سمت گاڑی چلاتےکراچی ڈیفنس خیابان اتحاد نشے میں دھت لڑکا پلاٹ میں گاڑی لےگیا پولیس والے گاڑی کو گھیرکر کھڑے رہے لیکن مجال ہے جو کسی نے اُسےکچھ کہا ہوامیر کاروباری باپ آیا سیکورٹی گارڈز کےساتھ پولیس کو دھکا مارکربیٹے کو لےکر چلا گیا سوچیں یہ حرکت ہم عام عوام نے کی ہوتی پولیس والےگھسیٹتے ہوئے تھانے لے جاتے
Erum Jaffri tweet media
اردو
35
663
1.1K
86.3K
Mahtab Aziz
Mahtab Aziz@mahtab2010·
الیکشن کے وقت ۔۔۔۔۔۔ اور الیکشن جیتنے کے بعد دعویٰ بمقابلہ حقیقت
Mahtab Aziz tweet mediaMahtab Aziz tweet media
اردو
1
30
59
681
Mahtab Aziz retweetledi
Khalid Mehmood Abbasi
Khalid Mehmood Abbasi@khalidmabbasi·
نون لیگ پر صوفیاء کے ملامتیہ طبقے کا خاصا اثر دکھائی دیتا ہے۔جب کوئی ایسا کام کرے جس کے نتیجے میں لوگوں میں اسکی قدر بڑھنے لگے تو فورا گالیاں کھانے کیلئے بھی کچھ ضرور کرے گی تاکہ کہیں تکبر نہ پیدا ہو جائے۔
اردو
26
79
364
5.2K