
پی ٹی آئی سے انتقام کی آڑ میں لُوٹ مار ، بدتمیزی اور بداخلاقی کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ عمران خان کی بزرگ بہنوں کو بند کر دیا گیا انہیں دھمکیاں دیتے رہے کے آپکا بتاتے ہیں کیا کرنا ہے ، پُوچھتے ہیں۔ وکلاء تک کو مارا پیٹا گیا ، گرفتار کیا گیا۔ ایڈووکیٹ اویس یونس کو سول کپڑوں اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے مل کر لُوٹا ہے۔ انکے موبائلز انکی گاڑی بمع گاڑی کی چاپی حتی کے انکا والٹ بھی چھین لیا گیا۔ انہیں مارا پیٹا گیا وہ بمشکل اپنی جان بچا پائے۔ خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، انہیں مارا گیا، ورکرز کو بےدردی سے مارا گیا ربڑ بلٹس چلائی گئیں۔ایم پی اے تنویر اسلم راجہ کو شدید چوٹ آئی۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے وہ واحد لیڈر ہیں جنکے مخلص کارکن مرد و خواتین نے بدترین فسطائیت سہی مگر پلٹ کر وار نہیں کیا۔ یہی ہے عمران خان کی تربیت۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس جگہ ہوتی تو ملک میں قتل و غارت شرُوع ہو چکی ہوتی ، پولیس والوں اور ادارے والوں کو مارا پیٹا جا رہا ہوتا۔


