Sabitlenmiş Tweet
Muhammad Tariq
6K posts

Muhammad Tariq
@mtariq367
Asslam-u-Alaikum....! Follow me for Follow Back I am simple 🌹 I love Pakistan
Multan, Pakistan Katılım Temmuz 2022
1.3K Takip Edilen1.3K Takipçiler

@panadollxtra السلام و علیکم و رحمۃ اللہ
سلام سنت کے ساتھ ساتھ ایک اخلاقی فرض بھی ہے میرے خیال میں خان صاحب کا نام استعمال نہ بھی کریں تو بھی جس کی نظر پڑی وہ جواب دے گا
🙏
اردو
Muhammad Tariq retweetledi

میرے پاس بچت 30 لاکھ روپے ہے، کوئی ایسا کام بتائیں جس سے ہر مہینے 100,000 روپے تک آمدنی باآسانی ہو جائے🙏
#BusinessIdeas
#Business_Ideas

اردو

سپرائٹ کی بوتل میں نمک ڈال کر اوپر آتی جھاگ کو دیکھ کر اپنے آپ کو سائنس دان سمجھنے والے افراد
اور وہ خواتین جو لان کے سادے سوٹ پہ 120 روپے گز والی دو رنگی لیس لگا کر ماریہ بی اور ثناء سفیناز کو اپنی طرف سے ٹف ٹائم دے رھی ہیں
۔
وہ نئی نویلی دلہنیں جو ناشتے میں شوہر کے لیے انڈہ اور بریڈ بنا کر سمجھتیں ہیں کہ انہوں نے گھر مکمل سنبھال لیا ہے
۔
وہ تمام افراد جو جمعے کو واٹس ایپ پہ اسلامی اسٹیٹس لگا کر سمجھتے ہیں کہ انہوں نے جنت الفردوس میں جانے کا راستہ ہموار کر لیا ہے
وہ ویلے افراد جو محلہ میں تین مرلہ کا سنگل سٹوری مکان سیل کروانے کے بعد اپنی بیٹھک میں پراپرٹی ڈیلر کا دفتر کھول کر اپنے آپکو ملک ریاض سمجھنا شروع کر دیتے ہیں
۔
وہ نوجوان لڑکے لڑکیاں جو ڈیٹنگ پہ اپنے کو چھپانے کےلیے ماسک کا استعمال کرتے ہیں
۔
وہ بزرگ حضرات جو مسجد میں بچوں کو اٹھا کر پچھلی صفوں کیطرف ایسے پھینکتے ہیں جیسے سبزی والا گاہک کو متاثر کرنے کےلیے ایک آدھ گلا سڑا ٹماٹر اپنے پیچھے کی طرف پھینکتا ہے
۔
وہ چھٹی/ساتویں کلاس کے طالب علم جو نئے سوئچ پہ تار لگا کر خود کو الیکٹریکل انجینئر سمجھتے ہیں
وہ افراد جنہوں نے اپنے موبائل فون پہ چار قسم کے وی پی این ڈاؤن لوڈ کر رکھے ہیں اور رِنگ ٹون یہ لگائی ہوئی ہے ۔ کرم مانگتا ہوں عطاء مانگتا ہوں
۔
وہ آٹھویں پاس انکل جو عبقری دواخانے کے
نسخے یاد کر کے اپنے نام کے ساتھ مستند حکیم لگا رہے ہیں ۔اور اپنے آپ کو حکمت کا بادشاہ سمجھتے ہیں
۔
وہ نندیں جو بھابھی کی غیر موجودگی میں اس کے کمرے کی پھّرولا پھُرالی کرتی ہیں
۔
وہ خود کو مرد کہلانے والے حضرات جو صرف خالی خولی باتیں ہی بناتے ہیں اور کام انکو کوئی کرنا نہیں
وہ ڈرائیور جو بغیر انڈیکیٹر دئیے مُڑ جاتے ہیں کہیں بھی
وہ تمام لوگ جو آپ سے بلاوجہ کی حسد میں اپنا منہ لال اور نیت کالی رکھتی ہیں
اِن سب کو چھوڑ کر باقی سب معزز انسانوں کو
عید کا تیسرا دن مبارک مبارک مبارک
☺️😁😆😂
#EidMubrak #عيد_الفطر_١٤٤٧ه #eid #EidAlFitrCompetition
اردو














