nouman ahmed
7.2K posts


@gofishh77 Just loved it. ❤️❤️. Except from the part where he was zipping his suit on the edge. That was more terrifying than the whole jump and flight 😁😁
English
nouman ahmed retweetledi
nouman ahmed retweetledi

کچھ لوگ وردی کے بغیر بھی ہیرو ہوتے ہیں — اور ریاض میں دو پاکستانیوں نے یہ ثابت کر دکھایا۔
ریاض کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی — شعلے بلند ہوئے، دھواں پھیلا اور عمارت میں موجود سعودی خاندان کے بچے اندر پھنس گئے۔ جب لوگ پیچھے ہٹ رہے تھے، انہی لمحوں میں دو پاکستانیوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جلتی عمارت میں قدم رکھ دیا اور ان بچوں کو باحفاظت باہر نکال لیا۔
اس بے مثال بہادری پر سعودی سول ڈیفنس نے دونوں کو خصوصی اعزاز سے نوازا۔ مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر ان کے لیے مالی عطیات جمع کیے اور انہیں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
آج پوری دنیا میں یہ دو نام پاکستان کا فخر بن گئے ہیں۔
یہ ہیں اصلی ہیرو — جن کے لیے انسانیت سب سے پہلے تھی۔

اردو
nouman ahmed retweetledi

@Amina_Nur_005 بہت زبردست بہادری کا واقعہ! ریاض میں آگ بھڑکنے پر دو پاکستانیوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر سعودی بچوں کو جلتی عمارت سے نکالا۔ سعودی سول ڈیفنس نے انہیں اعزاز دیا اور لوگوں نے عطیات جمع کیے۔ یہ انسانی خدمت اور پاک سعودی دوستی کی بہترین مثال ہے۔ پاکستان زندہ باد! 🇵🇰🇸🇦
اردو
nouman ahmed retweetledi

وہ مائی جسے خواجہ سعد کا نوٹس پہنچا
اور جو پوری طرح عورت کارڈ استعمال کرتے ہوۓ رو دھو کر اب ٹویٹر سے مفرور ہو گئی
سب سے پہلے تو @KhSaad_Rafique نے بلکل درست قدم اُٹھایا👍
یہ اکاؤنٹ بہت عرصے سے مجھے فولو کرتا تھا
پہلے معاملہ صرف غیر سیاسی اونگے بونگے ٹویٹس اور تصویروں تک تھا+
اردو
nouman ahmed retweetledi
nouman ahmed retweetledi

بھائیوں خدا کا واسطہ ہے،
"اپنی زندگی بھر کی کمائی کو فراڈ سے بچائیں!"
ہر دوسرے دن ہمارے پاس کیس آتے ہیں کہ فلاں ہماری جمع پونجی لوٹ کر لے گیا، ہزاروں پاکستانی ہر سال اربوں گنواتے ہیں اور پھر اگلے سال یہی کام ہوتا ہے۔
میں کچھ قیمتی ٹپس بتانے لگا ہوں، فالو کریں گے تو بچت ہوجائے گی ورنہ بعد میں آپ بھی متاثرین میں شامل ہوجائیں گے۔
سٹیٹ بینک کا انٹرسٹ ریٹ "سالانہ" ساڑھے گیارہ فیصد ہے۔
بطور مسلمان ہم ویسے بھی سود سے نفرت کرتے ہیں لیکن کوئی بھی بندا اگر آپ کو سالانہ ساڑھے گیارہ فیصد سے زیادہ پیسے کسی انویسٹمنٹ میں آفر کرے تو سمجھ لیں کہ 99 فیصد آپ کے ساتھ فراڈ ہو رہا ہے۔ ساڑھے گیارہ فیصد سالانہ سے جتنا وہ اوپر جائے گا، اتنا زیادہ بڑا چانس ہے کہ آپ سے فراڈ ہو رہا ہے۔
یعنی کہ آپ اگر ایک لاکھ انویسٹ کرتے ہیں تو ساڑھے گیارہ ہزار "پورے سال" میں آئے گا یعنی ہر ماہ تقریبا 1 ہزار آئے گا۔ چاہے وہ رئیل اسٹیٹ ہو، یا کسی کا کاروبار ہو۔ اس سے زیادہ پیسے آفر کرنے والا آپ سے 99 فیصد فراڈ کر رہا ہے۔
میں یہ کیسز سن سن کر تنگ آ گیا ہوں کہ ایک لاکھ انویسٹ کریں اور ہر ماہ دس ہزار لیں یا ایک کروڑ دیں اور ہر ماہ 3 لاکھ لیں، یہ سب scam اور ڈبل شاہ سکیم ہوتی ہیں۔ یہ بھی جوا ہے۔ اگر آپ سکیم کے شروع میں داخل ہوگئے تو شاید آپ کو فائدہ ہو لیکن آخر میں آئے تو سو فیصد بیڑا غرق کروائیں گے۔
یہ اصول پلے باندھ لیں۔ ساڑھے گیارہ فیصد سالابہ سے زیادہ منافع صرف آپ کو اپنے ذاتی کاروبار میں ہوسکتا ہے یا کوئی پراپرٹی خود خریدنے پر (فائل نہیں) یا شاید پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں ہوجائے لیکن ذاتی کاروبار صرف وہ ہے، جس میں آپ خود کام کرتے ہیں۔ یہ کوئی کاروبار نہیں کہ آپ کسی کو کاروبار کے پیسے دیں اور وہ آپ کو بڑا بڑا منافع دے۔ شاید کوئی بہت ہی اللہ والا نیک بندا ہو جو واقعی میں کاروبار کرے اور اصل میں آپ کو فائدہ دے لیکن چونکہ 99 فیصد لوگ ایسے نہیں ہوتے لہزا آپ کے ساتھ فراڈ کے چانس بھی 99 فیصد ہی ہیں۔
یاد رکھیں، فراڈ ہمیشہ اسی کے ساتھ ہوتا ہے جو سمجھتا ہے کہ اسکے ساتھ کبھی فراڈ نہیں ہوسکتا۔ کوئی بھی مرضی سے جمع پونجی نہیں لٹواتا۔
فراڈ سے بچیں۔ کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ یہ بہت قیمتی باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں تاکہ کل کو آپ ہمارے پاس شکایت لیکر نا آئیں۔ ایسے کیس سن کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ باقی آپ کی زندگی بھر کی کمائی ہے، فیصلہ آپ کا ہے۔ ہم روکنے والے نہیں لیکن بچ سکتے ہیں تو بچ جائیں۔
ابھی بھی گولڈ باکس والا ایک تازہ سکینڈل کھلا ہے جس کے ہزاروں متاثرین ہیں۔ سب ایک سونے کے ڈبے کے لالچ میں پیسے لٹاتے رہے۔
ساڑھے گیارہ فیصد والا سٹیٹ بینک کے انٹرسٹ ریٹ والا سنہری اصول ہمیشہ اپنائیں، اس کے علاوہ آپ اپنا نقصان کروائیں گے۔ اگر ایسی کسی جگہ پیسے لگا بیٹھے ہیں تو کوشش کریں کہ پیار محبت سے باہر نکل آئیں۔
یہ باتیں کوئی نہیں بتاتا۔ ان پر عمل کریں گے تو آپ کا ہی سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ایسے فراڈ کا سب سے زیادہ نشانہ ہمارے یوتھی بھائی بنتے ہیں کیونکہ وہ سادے ہوتے ہیں۔ یوتھی بھائیوں، بھلے ہمیں دشمن مانو کیونکہ ہم فتنہ عمران نیازی کے مخالف ہیں لیکن اپنی زندگی بھر کی کمائی کا خیال رکھا کرو۔
اللہ پاک آپ سب کو سلامت رکھیں
آمین

اردو
nouman ahmed retweetledi

عمر راٹھور جس کو اسلام آباد میں آج سے چھ سال پہلے اپنے ہی محلے کے چار لڑکوں نے اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا اور اُس کی لاش ایک الماری سے بند ملی تھی اور سپریم کورٹ نے مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ آج اسلام آباد پریس کلب میں عمر کے خاندان نے سپریم کورٹ میں اپیل کی طرف جانے کا اعلان کیا ہے کیونکہ یہ صرف ایک بچے کے قاتلوں کا معاملہ نہیں بلکہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت یہ پیغام دے رہی ہے کہ بچوں کو اس سفاکی سے قتل کرنے والے کا عدالت بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
چھ سال تک غمزدہ خاندان عدالتوں کے چکر لگاتا رہا، مجرموں کے اقرار جرم سے لے کر اُن کے ڈی این اے میچینگ تک سب ہو گیا اُس کے باوجود اعلی عدالت کی طرف سے انصاف مہیا نا کرنا ہر اُس خاندان کے ساتھ ناانصافی ہے جن کے بچے ایسے بھیانک ترین مظالم کا شکار ہوئے۔
ہمارے احتجاج، سوشل میڈیا پوسٹس یا پریس کانفرنس سے عمر واپس نہیں آئے گا لیکن مجرموں کو سزا ملی گی تو ہی باقی مجرم بھی عبرت حاصل کریں گے ورنہ ہر مجرم خود کو آزاد محسوس کرے گا۔

اردو

وہ دور جس میں لڑکیاں نہیں دیکھتی لباس کیسا ہے کیسا نہیں....
بس ویڈیو وائرل ہو
وہ دور جس میں لڑکے نہیں دیکھتے، بیوی سامنے لانے پر ، کوئی کیا کہے گا بس ویوز آئے، پیسہ آئے
آج اسی دور میں ایک ایسا نوجوان اسد بھی ہے جو کم عمری میں شادی کر کے وائرل ہوا
پھر فیملی وی لاگر بن گیا
اللہ نے دل بدل دیا
پتا چل گیا بیوی یا فیملی کو لوگوں کو دکھانا اچھی بات نہیں ہے
فیملی وی لاگنگ میں بیوی ،ماں۔ بہنوں کو سکپ کیا ،خود وی لاگ بنائے
ویورشپ متاثر ہوئی ،لیکن فیصلے پر قائم رہا
اپنا آن لائن کام شروع کیا
کامیاب ہوا
اب اگر بیوی کے ساتھ اپنی کسی پراڈکٹ کی ویڈیو بنا رہا ہے تو بیوی مکمل پردے میں ہے ماشاءاللہ
بے شک اللہ جب چاہے کسی کو ہدایت دے اسکا دل بدل دے
حارث بھٹی

اردو
nouman ahmed retweetledi

@RShahzaddk یہ کوکینن بھی سیلف میڈ اور ابتدائ طور پر لوئر کلاس سے تعلق رکھنے والی تھی اس لئے اسے رگڑا لگنے کا امکان کافی زیادہ ہے. ورنہ آج تک کسی ایلیٹ کلاس کی خاتون کا کوئ بال بھی بیکا نہیں کر سکا.
اردو
nouman ahmed retweetledi

😥نہ زمین پٹی نہ اسمان گرا💔
یا اللہ تو نے کہا ہے کہ کفر تو رہ سکتا ہے لیکن ظلم نہیں میرے مولا اس سے بھی بڑا ظلم ہو سکتا ہے 😥😥
"وڈیروں نے ماں کے سامنے بیٹی کے ساتھ زیادتی کی
اخر یہ کس طرح کا ظلم ہے
ایک ماں جب اپنی بیٹی کو سینے سے لگا کر روتی ہے،
تو صرف آنسو نہیں گرتے… ایک پوری زندگی بکھر جاتی ہے۔
اس تصویر میں صرف دو چہرے نہیں، بلکہ وہ درد ہے جو لفظوں سے بڑا ہے۔
بیٹی کی خاموشی اور ماں کی چیخ… یہ وہ زخم ہیں جو کبھی بھر نہیں پاتے۔
جو معاشرہ اپنی بیٹیوں کو محفوظ نہ رکھ سکے، وہ ترقی نہیں… صرف خاموش تباہی ہے۔
گھوٹکی کی رہائشی خاتون کی سکھر میں ماں سے لپٹ کر آسمان چیر دینے والی آہیں اور چیخیں۔
یقین مانے یہ ویڈیو دیکھی نہیں جا رہی تھی اتنا بھی ظلم ہوتا ہے
والدین کا اعلی حکمران سے انصاف کی اپیل
ہم سب اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
اعلی حکمران سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد ان ظالموں درندوں کو پکڑ کر ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے
قانون کے مطابق ان درندوں کو کیا سزا ملنی چاہیے؟

اردو
nouman ahmed retweetledi

شاہد کی آنکھیں اپنوں کے لئے ترس رہی ہیں۔۔!!
سال 2002 میں شاہد پانچ سال کی عمر میں اپنے والد "شاکر" کے ساتھ لاہور سے کراچی آیا تھا۔والد ٹرک ڈرائیور تھے،ٹرک میں کراچی کی سبزی منڈی آئے تھے،یہاں چچا یا والد کے ساتھ (یا شاید کنڈیکٹر)ٹرک سے نیچے اتر کر منڈی میں گھوم رہے تھے کہ رش میں ان سے کھو گیا۔
شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے ایک تھانے لایا گیا وہاں سے ایک شیلٹر میں بھیج دیا گیا۔
مجھے والد کا نام شاکر والدہ کا نام نسیم یاد ہے۔
مجھے اتنا یاد ہے کہ ہم گھر میں پنجابی بولتے تھے،اور میں والد کے سینے پر سوتا تھا۔
میں جب دوسرے بچوں کو اپنوں سے ملتا دیکھتا ہوں تو بہت دل کرتا ہے کہ کاش میرے والدین بھی ملیں،جس سینے پر میں سوتا تھا اس سینے سے لگ کر خوب گریہ کروں اور اپنے سینے میں لگی جدائی کی آگ بجھاوں۔
آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہیں۔یہ پوسٹ آپ تک پہنچی ہے تو صرف ایک شئیر کا بٹن دبانے سے آپ شاہد کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ انکے دل شکستہ والدین کو خوشیاں فراہم کرسکتے ہیں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج فون نمبر پر رابطہ کریں
+923162529829
18 may 2026
#waliullahmaroof #lahore #shahid

اردو
nouman ahmed retweetledi

ابھی ابھی صفاء مروا کی سعی کرکے فارغ ہوا تو آخری چکر میں ایک پاکستانی نیچے گرگیا ۔
اس ہی وقت ایک منٹ میں پانچ ڈاکٹرز اور جدید مشینری آگئی جس نے اس حاجی کو فوراً فرسٹ ایڈ دینا شروع کردی ۔
اس کے دل کی دھڑکن رکنے لگی تو دل کو پمپ کرنے کے لیئے ایک جدید مشینری اس کے سینے پہ لگادی اس وقت ایک پاکستانی بھائی نے اپنا موبائل نکالا
تو شرطہ اتنا غصہ ہوا اس نے اس حاجی کا موبائل بھی ضبط کرلیا اور اس کو کہا کہ ہم نے تمہیں کعبہ کی ویڈیو اور مختلف جگہوں کی ویڈیو بنانے سے نہیں روکا
تم نے اس حادثہ کی ویڈیو کیوں بنائی ؟ اب پاکستانی بیچارا منتیں کرتا رہا کہ مجھے رولز نہیں معلوم انہوں نے ایک نہ سنی وہیں پہ بیٹھا دیا ۔
ایک صفائی ورکر سے میں نے پوچھا کہ اب اس کا کیا کریں گے تو اس نے کہا کہ حج کے دنوں میں حادثہ کے واقعات کی ویڈیو بنانا شدید جرم ہے
چاہے اس نے ویڈیو ایسے ہی بنائی لیکن جو ان کے رولز ہیں وہ رولز ہیں ۔
کل شام چار بجے ہی اس کو چھوڑیں گے اس لیئے کوشش کریں کہ حادثہ وغیرہ کی ویڈیو نہ بنائیں اور جب حج شروع ہوگا اس میں شدید پابندی ہے اس وقت یہ اتنے سخت ہوجاتے ہیں کہ چاہے کوئی بھی ہو اس کا موبائل ضبط ہوجاتا ہے ۔
کیونکہ اس وقت سب نے طواف کرنا ہوتا ہے تو جب تیس لاکھ بندہ آنا شروع ہوتا ہے تو حادثات کے چانسز بڑھ جاتے ہیں

اردو

@RShahzaddk پیرا فورس عوام کیلئے ہے.
ان کا شمار خواص elite میں ہوتا ہے
اردو
nouman ahmed retweetledi








