𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇

4.2K posts

𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 banner
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇

𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇

@ImAhmers

𝓓𝓸𝓷’𝓽 𝓒𝓸𝓶𝓹𝓪𝓻𝓮 𝓨𝓸𝓾𝓻𝓼𝓮𝓵𝓯 𝓦𝓲𝓽𝓱 𝓞𝓽𝓱𝓮𝓻𝓼. 𝓑𝓮 𝓣𝓱𝓮 𝓢𝓾𝓷 𝓐𝓷𝓭 𝓣𝓱𝓮 𝓜𝓸𝓸𝓷 𝓐𝓷𝓭 𝓢𝓱𝓲𝓷𝓮 𝓦𝓱𝓮𝓷 𝓘𝓽’𝓼 𝓨𝓸𝓾𝓻 𝓣𝓲𝓶𝓮.

Karachi, Pakistan เข้าร่วม Mayıs 2025
2.6K กำลังติดตาม2.8K ผู้ติดตาม
ทวีตที่ปักหมุด
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇@ImAhmers·
اور اگر میں تجھ سے پہلے مر جاؤں گا وعدہ ہے میرا میں تجھ سے ملنے آؤنگا کبھی صبح کی پہلی دھوپ میں کبھی بلی یا کبھی تتلی کے روپ میں کبھی دوپہر کی چھاؤں بن کے کبھی تیری پرچھائی کبھی تیرے پاؤں بن کے میں آؤں گا تجھ سے ملنے آؤں گا توں ڈھونڈنا مجھے- میں تیرے گھر کے چمیلی کی خوشبو میں آؤنگا میں بارش کی بوندوں میں مٹی کی خوشبو میں آؤنگا زندگی کے جینے کے طریقے سکھاؤں گا میں ہر رات تیرے خوابوں میں آؤنگا تجھے کبھی یاد آئے میری تو چھت پہ آنا تو میں اس رات تجھے گلے سے لگاؤنگا اور اگر میں تجھ سے پہلے مر جاؤں گا وعدہ ہے میرا میں تجھ سے ملنے آؤں گا 🌹♥️
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 tweet media
اردو
2
2
10
447
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇
میرےمقابلے پر کس کو لاؤ گے میرے سوا کسی کو مانتا ہے دل تمہارے بعد کا تو خیر کیا کہیں تمہارے ساتھ بھی بہت دکھا ہے دل
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 tweet media
اردو
0
0
0
3
Maria Baloch
Maria Baloch@MariaBalochPK·
جب آپ کا والٹ خالی ہو سواۓ وزٹنگ کارڈ اور کچھ غیر ضروری پرچیوں کہ اس میں کچھ بھی نہ ہو اور کوئی چپکے سے اس میں پانچ سو کا وہ نوٹ رکھ دے جو اسے عید پر ماں نے دیا ہو جب آپ بے روزگاری کے بعد بڑی ہمت سے پھر نوکری کی تلاش میں نکلیں اور شام کو ناکام واپس لوٹیں اور کوئی مسکرا کر آپ کے ماتھے پر بوسہ دے دے جب آپ کی سالیاں اونچے گھروں میں شادی شدہ ہو ہر شادی پر دو دو تین تین نۓ سوٹ پہنتی ہوں اور کوئی ایک ہی جوڑے سے مختلف شادیاں ہنسی خوشی نمٹا آۓ تم سے نۓ جوڑوں کا مطالبہ نہ کرے جب آپ کے گھر کو چلانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہو اور کوئی سلائی کی مشین دھر لے بچوں کو ٹیوشن پڑھانا شروع کر دے اور دو چار پیسے جوڑ کر گھر کے خرچوں میں ہاتھ بٹانا شروع کر دے جب آپ انتہائی ڈپریشن میں دو چار کڑوی باتیں کر جائیں اور کوئی خاموشی سے سن کر کمرے سے نکل جاۓ اور پھر چاۓ کا کپ تھامے تھوڑی دیر مسکراتی ہوئی واپس آ جاۓ جب آپ مسلسل بے روزگار ہوں اور کوئی پیسے نہ ملنے پر میکے چلے جانے کی دھمکی نہ دے تو سمجھ جانا کہ وفا کی مٹی سے گوندھی گئی ایک عورت تمہیں نصیب ہوئی ہے تم اس کا سہارا بننا اس کی حفاظت کرنا کوئی اس کا مذاق اڑاۓ تو اس کا اعتماد بننا بھری محفل میں اس کی بے عزتی نہ کرنا شرم کے گھنگرو توڑ کر اس کی تعریف کرنا اس کے ماضی کے کسی بھیانک سچ پر اس کی طرف سے وکیل اور جواب بننا باخدا تمہاری جوڑی جچے گی تم اس کائنات میں جنت کی جھلک دیکھو گے۔۔
Maria Baloch tweet media
اردو
6
5
26
1.5K
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
فلم “ہیر رانجھا” کے یہ ہیر اور رانجھا صرف پردے تک محدود نہیں تھے… بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہیر رانجھا بن گئے تھے۔ ان کرداروں کا اصل نام تھا اعجاز درانی اور فردوس بیگم۔ اعجاز درانی کی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی، خاص طور پر ان کی شادیوں کی وجہ سے۔ وہ برصغیر کی عظیم گلوکارہ و اداکارہ نور جہاں کے شوہر رہے، جبکہ نور جہاں کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے پہلے وہ شوکت حسین رضوی سے شادی کر چکی تھیں۔ اس دور میں نور جہاں اور اعجاز درانی کی جوڑی فلم انڈسٹری کی سب سے مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں شمار ہوتی تھی۔ بعد ازاں اعجاز درانی کی زندگی میں فلم اسٹار فردوس بیگم آئیں، جن کے ساتھ انہوں نے لازوال فلم “ہیر رانجھا” میں محبت کی ایک ایسی داستان رقم کی جو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پردے پر ہیر رانجھا بننے والے یہ دونوں فنکار حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے شریکِ سفر بن گئے تھے۔
اردو ورثہ tweet media
اردو
2
5
33
4K
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
” قطعہ “ میں نے ہر بار تجھ سے ملتے وقت تجھ سے ملنے کی آرزو کی ہے تیرے جانے کے بعد بھی میں نے تیری خوشبو سے گفتگو کی ہے جون ایلیا
اردو ورثہ tweet media
اردو
6
10
66
1.5K
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
NADEEM🌹🇵🇰🌹
NADEEM🌹🇵🇰🌹@nadeem169028·
کب تک، دِل کی خیر منائیں؟ کب تک، راہ دِکھلاؤ گے؟ کب تک، چین کی مُہلت دو گے؟ کب تک، یاد نہ آؤ گے؟ بیتا دِید اُمید کا موسم خاک اُڑتی ہے آنکھوں میں کب بھیجو گے دَرد کا بادل؟ کب برکھا برساؤ گے؟ #قومی_زبان
NADEEM🌹🇵🇰🌹 tweet media
اردو
15
16
33
351
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
ÃƑŜĤÃŇ ŤÃŘĮǪ
ÃƑŜĤÃŇ ŤÃŘĮǪ@MTS__Afshan·
اتنی بڑی تنہائی تھی جس میں جاگتا رہتا تھا دل میرا بہت قدیم فراق تھا جس میں ایک مقرر حد سے آگے سوچ نہ سکتا تھا دل میرا ایسی صورت میں پھر دل کو دھیان آتا کس خواب میں تیرا راز جو حد سے باہر میں تھا اپنا آپ دکھاتا کیسے سپنے کی بھی حد تھی آخر سپنا آگے جاتا کیسے
ÃƑŜĤÃŇ ŤÃŘĮǪ tweet media
اردو
4
6
14
176
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
Aliya🍁
Aliya🍁@Aliya_074·
وہ ہمیں ضائع کر رہا ہے اس طرح جیسے ہم کوئی مال ہوں، اور مال بھی کوئی لوٹا ہوا وہ بھی اک دور تھا میں کہکشاں میں رہتا تھا اب تو تارہ ہوں فقط، تارہ بھی کوئی ٹوٹا ہوا #اردو_زبان ❣️❣️
Aliya🍁 tweet media
اردو
10
15
35
664
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
Šaima CH
Šaima CH@SaimaChPk·
وہ معتبر سا حوالہ جڑا ہے نام کے ساتھ مرے کلام کو جس نے وقار بخشا ہے طلب کی بھوک نے پکڑا ہے ہاتھ میں کاسہ وگرنہ رب نے مجھے بے شمار بخشا ہے قلم کے ساتھ محبت تھی جس محبت نے سخنوری کا مجھے افتخار بخشا ہے اسی نے دور کیا دل کی بدگمانیوں کو تمہاری ذات نے جو اعتبار بخشا ہے
Šaima CH tweet media
اردو
7
4
27
371
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇
@Saminakhan4000 ڈیل مکمل ہونے کی صورت میں پراپرٹی ڈیلر قانونی اور اخلاقی طور پر کمیشن واپس کرنے کا پابند نہیں اس نے اپنی طرف سے ڈیل مکمل کرلی تھی اور کرایہ دار بھی کمیشن واپس لینے کا مجاز نہیں ۔🤜🏻
اردو
0
0
2
436
Samina khan
Samina khan@Saminakhan4000·
تمام پراپرٹی ڈیلرز اور سینئر ممبران سے ایک قانونی اور اخلاقی رہنمائی درکار ہے۔ فرض کریں ایک پراپرٹی ڈیلر نے ایک کرایہ دار کو گھر دلوا دیا، گھر فائنل ہو گیا، ایگریمنٹ مکمل ہو گیا اور ڈیلر اپنی کمیشن بھی وصول کر چکا۔ اس کے بعد 2 یا 3 دن گزرنے پر کرایہ دار اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ اس گھر میں شفٹ نہیں ہوگا اور ڈیل منسوخ کرنا چاہتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ: کیا ایسی صورت میں ڈیلر قانونی یا اخلاقی طور پر کمیشن واپس کرنے کا پابند ہے؟ جب ڈیلر اپنی سروس مکمل کر چکا ہو اور ڈیل اس کی محنت سے فائنل ہوئی ہو تو کیا بعد میں پارٹی کے ذاتی فیصلے کی ذمہ داری بھی ڈیلر پر عائد ہوتی ہے؟ اگر پارٹی کمیشن کی واپسی کا مطالبہ کرے تو اس حوالے سے پراپرٹی مارکیٹ کا رائج اصول کیا ہے؟ اس معاملے پر سینئر ڈیلرز، یونین عہدیداران اور قانونی ماہرین کی رائے درکار ہے تاکہ سب کے لیے ایک واضح رہنمائی موجود ہو۔
اردو
30
3
49
12.4K
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
Maria Baloch
Maria Baloch@MariaBalochPK·
ہم باہر والوں کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ نرم لہجے، مسکراہٹیں، خوبصورت باتیں۔ ہر جملہ تول کر بولتے ہیں،ہر عمل سوچ کر کرتے ہیں کیونکہ ہمیں ان کے تاثر کی فکر ہوتی ہے کہ وہ ہمیں کس نظر سے دیکھیں گے۔ عجب بات ہے، اپنے گھر کے دروازے کے اندر قدم رکھتے ہی ہماری ساری نرمی کہیں کھو جاتی ہے۔ جہاں ہمیں سب سے زیادہ محبت ملتی ہے، وہاں ہم اکثر سب سے تلخ بن جاتے ہیں۔ ہم اپنے والدین سے الجھتے ہیں، اپنے بچوں پر چیختے ہیں، اور بہن بھائیوں کے احساسات کو سمجھتے ہی نہیں ۔ ہم اپنے ہی گھر والوں سے تلخ لہجے میں بات کرتے ہیں، انہی پر غصہ نکالتے ہیں، اور پھر دن کے آخر میں خود کو اچھا انسان کہہ کر مطمئن بھی ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ اصل اچھا انسان وہ ہے جس کے گھر والے اس کے اخلاق کی گواہی دیتے ہوں۔ باہر کی دنیا تو ایک چہرہ ہی دیکھتی ہے، انسان کی حقیقت تو گھر والے جانتے ہیں۔ آپ اچھے والدین نہیں ہیں اگر آپ کے بچے آپ سے بات کرنے سے گھبراتے ہیں، اگر وہ آپ کے سامنے اپنے دل کی بات چھپاتے ہیں، اگر وہ اپنے خوف، اپنی غلطی، اپنی الجھن آپ سے نہیں کہہ سکتے، تو مان لیجیے، آپ نے ان کے دل میں محبت نہیں، خوف پیدا کیا ہے۔ اور جہاں خوف ہوتا ہے، وہاں قربت نہیں رہتی۔ آپ اچھے بھائی نہیں ہیں اگر آپ اپنی بہن کو وہ تحفظ نہیں دے سکتے جو اس کا حق ہے اور آپ اچھی بہن نہیں ہیں اگر آپ اپنے بہن بھائیوں کے دکھ اور مشکل میں ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتیں۔ آپ اچھے شوہر نہیں ہیں اگر آپ اپنی بیوی کے احترام کی حفاظت نہیں کر سکتے، اسے ایموشنلی سپورٹ نہیں کر سکتے اور آپ اچھی بیوی نہیں ہیں اگر آپ مشکل وقت میں اپنے شوہر کا سہارا نہیں بنتیں۔ اور اگر آپ اولاد ہیں ، تو جان لیجیے، آپ کے والدین کا سکون ہی آپ کی سب سے بڑی دعا ہے۔ اگر آپ کی وجہ سے ان کا دل دکھے، تو کوئی نیکی، کوئی دعا، اس کمی کو نہیں پورا نہیں کر سکتی۔ والدین کے دل دُکھا کر آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ دنیا کے لیے اچھے ہونا آسان ہے، کیونکہ وہاں لوگ دیکھتے ہیں۔ مگر اپنے گھر کے لیے اچھے ہونا ، یہی اصل امتحان ہے اور یہی اصل خوبی۔ وہ خوبی ہے جو صرف خدا دیکھتا ہے۔ سوچ کر دیکھیے کیا ہم واقعی اچھے ہیں ؟ یا یہ نظروں کا دھوکا ہے؟ ہم اچھے صرف دنیا کے لیے ہیں یا اپنے گھر والوں کے لیے بھی ؟
Maria Baloch tweet media
اردو
7
11
19
994
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
ادبی ورثہ
ادبی ورثہ@AdbiVirsa_·
سولر سسٹم کو کیسے محفوظ بنائیں ؟ گھر کی چھت پر سولر پلیٹیں لگوانے کے دوران درج ذیل احتیاطیں مد نظر رکھنے سے رسک فیکٹر کم کیا جا سکتا ہے ۔ 1 : کوشش کریں کہ ایک ہی بڑے سٹرکچر کے بجائے پلیٹوں کو سیٹوں میں تقسیم کر کے دو دو یا چار چار کے فریم میں علیحدہ علیحدہ لگوائیں ۔ اس میں دو فائدے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ علیحدہ فریم کی وجہ سے پریشر ایریا کم ہوگا اور مضبوطی بڑھے گی ۔ دوسرا یہ کہ اگر خدا نا خواستہ کوئی فریم ڈیمیج ہوتا ہے یا اکھڑ بھی جاتا ہے تو باقی سسٹم محفوظ رہے گا ۔ 2 : فریم بنواتے وقت ہر دو پلیٹوں کی لمبائی اور چوڑائی ، دونوں اطراف میں کم از کم پانچ انچ کا گیپ ضرور رکھوائیں۔ بے شک اس سے ایک دو پینلز کم ہو جائیں گے مگر محفوظ تو رہیں گے ۔ 3 " فریم لگواتے وقت ملٹی پل سپورٹنگ کریں ۔ مطلب کہ صرف ایک ذریعے پر انحصار نہ کریں ۔ فریم کو غیر معیاری راول بولٹس چھت میں ٹھوکنے کے بجائے سیمنٹ بجری کی وزنی تھڑیاں بنوائیں اور ان کے اندر قابلے لگوائیں ۔ 4 ۔ فریم کو ایک ہی جگہ پر زیادہ مضبوط کرنے پر زور دینے کے بجائے مختلف جگہوں پر مضبوط کریں ۔ مختلف جگہوں پر سیمنٹ بجری کے اچھے آمیزے سے فریم کو منسلک کریں ۔ 5 ۔ ممکنہ حد تک فریم کو چھت یا سرفس سے قریب رکھنے کی کوشش کریں تاکہ پلیٹوں کے نیچے بننے والے ائیر پاکٹس کو محدود کیا جا سکے ۔ 6 ۔ چھت پر پلیٹوں کی لمبائی جتنا پردہ ضرور بنوائیں تاکہ ہوا کا فلو flow کم سے کم ہو ۔ 7 ۔ فریم جتنا بھی مضبوط کیوں نہ ہو ، اس کے باہری فریم کو سٹیل کے دس ملی میٹر کے رسوں سے ہر طرف سپورٹ ضرور دیں کیونکہ یہ ہوا تو کسی سمت سے بھی آ سکتی ہے ۔ 8 ۔ یہ خیال رکھیں کہ پلیٹوں کی ایک طرف کھلی اور دوسری طرف بند نہ ہو تاکہ ہوا پاکٹس کے اندر اریسٹ نہ ہو پائے ۔ اس کی دو صورتیں ہیں ، یا تو ہر سمت سے ہوا کو آر پار گزرنے کا راستہ دیں یا پھر جو سمت کھلی ہوئی ہے اسے بھی چار انچ کی اینٹ سیمنٹ کی چنائی سے بند کر دیں ۔ 9 ۔ فریم انسٹالیشن کے دوران کبھی بھی اسٹیل کے کیل ، غیر معیاری راول بولٹس استعمال نہ کریں بلکہ ممکنہ طور پر دیواروں کے آر پار چار ستر کے قابلے لگا کر دوسری طرف سے واشل لگے نٹ سے ٹائیٹ کریں ۔ ید رکھیں کہ کیل یا ہلکے بولٹس ہر آندھی کے بعد وائبریشن سے کمزور ہو کر رفتہ رفتہ اکھڑتے جائیں گے اور پھر کوئی بڑا جھٹکا نکال پھینکے گا ۔ 10 ۔ لوہے کے فریموں کو زنگ سے محفوظ بنانے کیلئے رنگ کروائیں ۔ طارق نعیم شاہ
ادبی ورثہ tweet media
اردو
1
6
9
568
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
*11 ہزار ہاتھ میں تھا سودا مکمل ہو چکا تھا لیکن ایک لمحے نے سب بدل دیا* میری دکان کی ایک دراز میں ایک پرانا موبائل کافی عرصے سے پڑا ہوا تھا جو مجھے بھول چکا تھا نیو دکان سے سامان نکلتے وقت ملا تھا کبھی ارادہ بنتا کہ کسی کو دے دوں کبھی سوچتا OLX پر لگا دیتا ہوں شاید کچھ پیسے بن جائیں گے موبائل اگرچہ نیا نہیں تھا لیکن بالکل ٹھیک چل رہا تھا عید والے دن میں نے اس کی تصویر کھینچی اور 12 ہزار روپے قیمت لگا کر OLX اشتہار دے دیا۔ دو دن گزرے گئے آج ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی دوسری طرف ایک دھیمی سی آواز تھی بھائی جان موبائل ابھی موجود ہے؟ میں نے کہا جی بالکل موجود ہے وہ تھوڑا رکا پھر بولا بھائی اگر موبائل چلنے مین ٹھیک ہے تو مجھے دے دو میرے پاس صرف دس ہزار ہیں اگر آپ دے دیں تو بڑی مہربانی ہوگی میرا بیٹا کافی دنوں سے ضد کر رہا ہے کہ ابو مجھے بھی موبائل لے دیں سکول کے باقی بچوں کے پاس ہے وہ اداس ہو جاتا ہے میں مزدوری کرتا ہوں بڑی مشکل سے پیسے جمع کیے ہیں اس کی آواز میں ایسی عاجزی تھی کہ کچھ لمحوں کے لیے میں خاموش ہوگیا لیکن پھر میں نے سوچا کہ کاروبار میں جذبات نہیں دیکھے جاتے میں نے کہا بھائی 12 ہزار کا لگایا ہوا ہے لیکن آپ 11 ہزار دے دیں تو لے جائیں وہ فورا مان گیا جیسے اس کے لیے یہی بھی بہت بڑی بات ہو آج دن کے وقت وہ میری دکان پر آیا دکان میں اس وقت کافی رش تھا لوگ آ جا رہے تھے کوئی چیز دیکھ رہا تھا کوئی قیمت پوچھ رہا تھا لیکن اس آدمی کی شخصیت سب سے الگ محسوس ہو رہی تھی۔ وہ دبلا پتلا سا شخص تھا عمر تقریبا 35 40 سال تک ہو گی کپڑے پسینے اور گردغبار سے بھرے ہوئے تھے جیسے سیدھا مزدوری سے آیا ہو چہرے پر تھکن صاف نظر آ رہی تھی لیکن آنکھوں میں ایک عجیب سی چمک تھی شاید اپنے بچے کی خوشی کی چمک تجی وہ آہستہ چلتا ہوا میرے کاؤنٹر تک پہنچا تب میری نظر اس کے ہاتھ پر گئی وہ ٹھیک سے سلام نہیں دے پا رہا تھا ہلکا سا پکڑ کر ہاتھ اونچا کیا شاید کوئی پرانی چوٹ تھی یا قسمت کی مار خیر اس نے جیب سے بڑی احتیاط سے نوٹ نکالے کچھ ہزار کے کچھ پانچ سو کے اور کچھ سو سو کے مڑے تڑے نوٹ ایسا لگ رہا تھا جیسے اس نے ایک ایک روپیہ بڑی محنت سے جوڑا ہو کہتا بھائی موبائل پر بات ہوئی تھی اپنے 11 ہزار مانگے یہ لیں پیسے پیسے دیتے ہوئے اس نے مسکرا کر کہا بھائی میرا بیٹا بہت خوش ہوگا کافی عرصے سے کہہ رہا تھا کہ ابو مجھے بھی موبائل لے دیں آج اس کی ضد پوری ہو جائے گی میں نے موبائل اُس کے حوالے کیا اس نے موبائل ایسے پکڑا جیسے کوئی قیمتی خزانہ ہاتھ آ گیا ہو وہ واپس جانے لگا تو میری پھر نظر اس کے ہاتھوں پر گئی سخت کھردرے زخمی ہاتھ وہ ہاتھ جو شاید دن بھر اینٹیں اٹھاتے ہوں گے بوجھ کھینچتے ہوں گے معزوری کی حالت میں بھی مزدوری کرتا ہوگا دھوپ میں جلتے ہو گا صرف اس لیے کہ اس کے بچے کی خواہش ادھوری نہ رہ جائے وہ دکان سے باہر نکل گیا مگر میرا دل عجیب بے چینی میں مبتلا ہوگیا میں سوچنے لگا یہ موبائل تو میرے لیے صرف ایک پرانی چیز تھا اس کا تو علم بھی مجھے نہیں تھا لیکن اس باپ کے لیے یہ اس کے بچے کی مسکراہٹ تھی اس نے شاید کئی دن اپنی خواہشیں ماری ہوں گی شاید کئی بار تھکا ہارا گھر گیا ہوگا شاید اپنے لیے نئے کپڑے نہ لیے ہوں گے صرف اس لیے کہ اُس کا بچہ احساس محرومی کا شکار نہ ہو میرا دل بھر آیا میں فورا دکان سے باہر نکلا اور اسے آواز دی بھائی ذرا ایک منٹ رکیے وہ چونک کر واپس آیا شاید اُسے لگا کوئی مسئلہ ہوگیا ہے میں نے اُس کے ہاتھ میں پورے 11 ہزار روپے واپس رکھتے ہوئے کہا یہ پیسے اپنے پاس رکھیں اور بچے کے لیے کچھ اچھا سا بھی لے جائیں وہ چند لمحے مجھے دیکھتا رہا اس کی آنکھوں میں نمی تیرنے لگی ہونٹ کانپ رہے تھے مگر الفاظ ساتھ نہیں دے رہے تھے پھر اس نے بھری ہوئی آواز میں بس اتنا کہا اللہ آپ کو خوش رکھے بھائی اور یہ کہتے ہوئے اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے وہ موبائل جیب میں ڈال کر چلا گیا میں بہت دیر تک دکان میں خاموش بیٹھا رہا تب مجھے احساس ہوا کہ دنیا میں سب سے مضبوط انسان ایک باپ ہوتا ہے جو اپنی اولاد کی خوشی کے لیے اپنی تکلیف اپنی تھکن اپنی مجبوری سب بھول جاتا ہے واقعی ہمیں اپنے والدین کی قدر کرنی چاہیے کیونکہ ان کی محبت اکثر خاموش ہوتی ہے مگر سب سے سچی ہوتی ہے.
اردو ورثہ tweet media
اردو
3
9
39
2.6K
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
مہر زادی 💕
مہر زادی 💕@BinteSarwaiimf·
حیا کی بات جب نکلے تو .... اپنی ساری نسلوں کو ...🍂 حوالہ کچھ نہیں دینا ..... فقط عثمان رضی اللہ عنہ لکھ دینا .....🍂
مہر زادی 💕 tweet media
اردو
6
16
25
592
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
Masoom
Masoom@masoom_lark·
Ye jo tum munh banaye rakhte ho, Allah ki qasam...! ❤️ Tum naraz bhi hote ho to mujhe aur bhi zyada pyare lagte ho. 😂🥰❤️
हिन्दी
3
13
34
905
𝒮ℳ 𝒜𝒽𝓂ℯ𝓇 รีทวีตแล้ว
ADIL..KHAN
ADIL..KHAN@adilkhan8th·
ملتے ہیں سب کسی نہ کسی مدعا کے ساتھ ارمان ہی رہا کہ کوئی بے سبب ملے मिलते हैं सब किसी न किसी मक़सद के साथ, अरमान ही रहा कि कोई बेवजह मिले। 🥀❤️ @Black_ston5g
18
47
71
1.1K
اردو ورثہ
اردو ورثہ@UrduVirsa·
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت اور دل کا سکون عطا فرمائے۔ آپ کے راستوں سے مشکلات دور کرے اور ہر قدم پر اپنی رحمت شاملِ حال رکھے۔ آمین یا رب العالمین
اردو ورثہ tweet media
اردو
56
64
380
4.1K