سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ بھی شامل کرنےکی تجویز پر غور ہو رہا ہے...
میرے خیال میں پاکستان میں بھی اس تجویز پر عمل ہونا چاہئے بلکہ سیاستدانوں کو بھی ہر مہینے اپنی ڈرگ رپورٹ اسمبلی میں جمع کروانی چاہئے تاکہ کوئی نشئی آئندہ اسمبلی میں نہ پہنچ سکے
'نیب کیس کیا رخ اختیار کرے گا'
آج ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں اور عمران خان پہلے ہی گرفتار ہے. 190 ملین پاؤنڈ کا یہ سارا کیس ملک ریاض کے گرد گھوم رہا ہے اور اس کیس میں ملک ریاض کا اعترافی بیان ہی اصل کردار ادا کرے گا.
بہت جلد ملک ریاض وعدہ معاف گواہ بن کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف "مراعات" مانگنے کا الزام لگائے گا اور ثبوت بھی پیش کرے گا.
سائفر کیس میں سزایافتہ ہونے کے بعد اس کیس میں بھی عمران خان کو مزید کچھ سالوں کی سزا ملے گی اور ملک ریاض کی گرفتاری نہیں ہو گی البتہ ملک ریاض کو رقم سے ہاتھ دھونے پڑیں گے کیونکہ ملک ریاض کا 40 ارب روپیہ حکومت کے پاس چلا گیا ہے.
ابھی عمران خان کو کافی عرصہ جیل میں ہی دیسی مرغیاں کھانی پڑیں گی کیونکہ 2025 میں ہی عمران خان کی رہائی کا امکان پیدا ہو گا.
بھگوڑا، را ایجنٹ اور غدار وطن عادل راجہ لندن میں گرفتار. باہر بیٹھ کر بھارت کی زبان بول کر پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا.
بھگوڑے عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا۔ برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
یہ سب فتنے پکڑے جائیں گے بھلے پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک ہوں.
غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اکثر خاور مانیکا کے گھر آتے تھے اور گھنٹوں تک بشریٰ بی بی کے کمرے میں رہتے تھے. خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں گیا تو بشریٰ بی بی اور عمران خان کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا... خاور مانیکا کے ملازم لطیف کا عدالت میں بیان
نوٹ: اس سارے عمل میں تمام غلیظ کردار اپنی اپنی غلاظت کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، جس میں خاور مانیکا اپنے گھٹیا پن کی وجہ سے سب سے آگے ہے
انصافی دوست آج خاور مانیکا کو گالیاں دے رہے ہیں اور بشریٰ بی بی کی صفائیاں دے رہے ہیں لیکن....... چند دن بعد وہ بشریٰ بی بی کو بھی گالیاں دے رہے ہوں گے.
اچھی خبریں: انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 7.66 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 13.47 فیصد کمی ہوئی ہے.
سٹاک مارکیٹ 62 ہزار کی نفسیاتی حد کراس کر چکی ہے اور مزید بلندیوں کی طرف گامزن ہے.
آئی ایم ایف سے اگلی قسط جنوری میں ملنے کا امکان ہے اور اس قسط کے بعد ہی ڈالر میں زیادہ تیزی سے گراوٹ نظر آئے گی.
ماریانہ صاحبہ کا 100 فیصد غلط خیال ہے.. سب سے پہلی بات یہ ہے کہ عارف علوی خود سے سزا معاف نہیں کر سکتا، دوسری بات یہ ہے کہ صدر کے پاس سزا معافی کی اپیل اسوقت جاتی ہے جب تمام عدالتوں سے مجرم کو سزا مل چکی ہو.
ابھی تمام عدالتوں سے ضمانت حاصل کرنے میں کافی وقت لگے اور عارف علوی مارچ تک اپنے عہدے سے ریٹائر ہو چکا ہو گا.
انصافی دوستوں کو خواب دکھائیں لیکن انھیں ایسے خواب نہ دکھائیں جنکی کوئی تعبیر ہی ممکن نہیں ہے
بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، عمران خان نکاح سے پہلے متعدد بار بشریٰ بی بی سے ملے، گھنٹوں تک ملاقاتیں ہوتی تھیں، کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی.... 'عون چودہری کا بیان'
بشریٰ بی بی قرآن پر حلف دے دیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کیلئے لے کر جاتا رہا۔... 'عون چودہری کا بیان'
نوٹ: عمران خان کو بیان بدلنے اور اپنی باتوں پر یوٹرن لینے کی پرانی عادت ہے
عمران خان سے جیل میں کون ملا؟ کیا واقعی بشریٰ اور علیمہ خان کی لڑائی میں عمران خان کو تھپڑ پڑے؟
کیا ن لیگی رہنماؤں کو اسٹبلشمنٹ سے تھپڑ پڑے؟ یہ تھپڑ کہانی آخر کیا رنگ لائے گی؟
ہمیں بحیثیت قوم اپنا بھی محاسبہ کرنا چاہئے کہ آخر ہم سب جھوٹ سن کر کیوں خوش ہوتے ہیں؟ یہ جو وقت چسکے دار خبریں سن کر ہم خوش ہوتے ہیں یہی ہماری تنزلی کا سبب ہیں.
جن لوگوں کو جھوٹ بولنے پر ہمیں شرمندہ کرنا چاہئے, صرف اپنے اپنے دل کی تسکین کی خاطر ہم جھوٹ کو دیکھتے بھی ہیں اور پھیلاتے بھی ہیں.
ایک مہذب قوم کے باشندے کے طور پر یہ ہمارے لئے باعث شرمندگی ہے
مکمل لنک:
youtu.be/UkMBbicUPU4
آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے عاصمہ شیرازی کے بارے میں غلط خبر نشر کرنے [ر ARY کو عاصمہ شیرازی سے معافی نشر کرنے کا حکم دیا ہے اور 50 ہزار جرمانہ بھی کیا ہے.
اگر عدالتیں اسی طرح جھوٹ پھیلانے والوں کیخلاف تیزی سے فیصلے دینے شروع کر دیں تو ہم بحیثیت قوم بھی بہتر ہوں گے اور ہمارے معاشرے میں پھیلی نفرت اور جھوٹ کی پذیرائی بھی کم ہو جائے گی.
کاش چیف جسٹس قاضی فائز کی زیر قیادت عدالتیں سوچیں اس بارے میں. جھوٹ پھیلانے والوں کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کی قانون سازی ہو جائے توآدھے سے زیادہ مقدمات عدالتوں میں کم ہو جائیں گے.