
S Baloch 🌱ایس بلوچ
874 posts

S Baloch 🌱ایس بلوچ
@BirasJan
'Baloch Students Organisation(Pajjar)




سریاب روڈ پر جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ معصوم شہریوں کی لاشیں سڑک پر انصاف کی منتظر ہیں، مگر ریاستی جبر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ عوام اور انسانی حقوق کے کارکنان سےگزارش ہے. اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں #StopBalochGenocide @hrw @UN @AsadAToor

ؔ ریاستِ پاکستان نے پُرامن مظاہرین پر بلا تفریق فائرنگ کر کے قیامت برپا کر دی ہے۔ کوئٹہ کے عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں،شہیدوں کے لاشوں کے ہمراہ سریاب میں دھرنا دیا جارہا ہے ،عوام سریاب دھرنے میں جلد ازُ جلد پہنچے ،جبکہ سول اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے۔ #StopBalochGenocide

جبری گمشدگیاں صرف لاپتہ افرادکانہیں ہماری اجتماعی یادداشت اورضمیرکابھی امتحان ہیں۔جواد،ابرار کو2 ماہ ہوگئے،علی اصغر، بلال، ضیاالرحمن، فضل الرحمن کو 1 ماہ،ناصرجان جسے2015 میں اٹھایاگیا2025میں پھر لاپتہ ہے۔دس سال بعد بھی سوال وہی ہےیہ لوگ جا کہاں رہے ہیں؟ #ReleaseQambraniBrothers

جبری گمشدہ قمبرانی خاندان کے افراد جواد ، ابرار ، علی اصغر ، ضیاالرحمن ، فضل الرحمن اور ناصر جان کی بازیابی کیلیےسوشل میڈیا کیمپین کامنعقد کرے گی، #ReleaseQambraniBrothers کے نام سےسوشل میڈیا ٹرینڈ شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک ہوگی، شرکت کرکے جبری گمشدہ افراد کی آواز بنیں۔




میرے بھائی جواد قمبرانی کو 17 جنوری 2025 کو سیون شریف دربار سے جبراً لاپتہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل 12 جولائی 2024 کو بھی کوئٹہ پولیس نے بلا جواز لاپتہ کیا تھا۔ گزشتہ تین دنوں سے جواد کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی، جس سے ہمارا خاندان شدید پریشانی کا شکار ہے۔

چند دن پہلے میرے بھائی جواد قمبرانی اور کزن ابرار قمبرانی کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ جواد کو اس سے پہلے بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ ہم شدید تکلیف اور کرب سے گزر رہے ہیں۔ جواد اور ابرار سمیت تمام بلوچ مسنگ پرسنز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ #ReleaseQambraniBrothers














