Waqar Ahmad Khan retweetledi

ججز کے نام
کاش! جب عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں جکڑا جا رہا تھا، جب بشریٰ بی بی اور دیگر پی ٹی آئی خواتین و معصوم ورکرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا تھا، اور جب پی ٹی آئی کے نہتے ورکرز پر گولیاں چلائی جارہی تھیں کاش اس وقت انصاف کا ہتھوڑا حرکت میں آتا۔ کیا منصبِ قضا پر بیٹھ کر "مصلحت" کا چشمہ پہننا آپ کو زیب دیتا ہے؟
عمران خان جس نے ملک کو وقار دیا، آج اسے قید تنہائی میں رکھ کر کس سے بدلہ لیا جا رہا ہے؟ اس پر عدلیہ کی خاموشی شرمناک ہے۔
بشریٰ بی بی ایک گھریلو خاتون کو سیاست کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے اور ججز مکمل سہولتکار بنے ہوئے۔
وہ مائیں، بہنیں اور نوجوان جو صرف ایک نظریے کی خاطر سلاخوں کے پیچھے ہیں، وہ نوجوان جن کو اپنا حق لینے کے لیے پرامن احتجاج کرتے پر گولیوں سے بھون دیا گیا، کیا ان کا لہو آپ کے ضمیر پر دستک نہیں دیتا؟
آئینی ترامیم کے ذریعے ججز کی تقرری کو سیاستدانوں کے ہاتھ میں دینا عدلیہ کے تابوت میں آخری کیل ہے۔ جب منصف ہی "سلیکٹڈ" ہوں گے، تو مظلوم کو انصاف کی امید کہاں سے ہوگی؟

اردو





















