IDF Khyber Pakhtunkhwa

2K posts

IDF Khyber Pakhtunkhwa banner
IDF Khyber Pakhtunkhwa

IDF Khyber Pakhtunkhwa

@IDFKPOfficial

Official 𝕏  Account of Insaf Doctors Forum Khyber Pakhtunkhwa | Manage by @IDFKPMediaCell | #IDFKhyberPakhtunkhwa | #IDFKPUpdates

KhyberPakhtunkhwa, Pakistan Katılım Nisan 2020
55 Takip Edilen3.6K Takipçiler
Sabitlenmiş Tweet
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان اور صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخواہ ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی سربراہی میں آئی ڈی ایف کی ٹیم ڈی چوک میں موجود رہی اور پنجاب پولیس کی بربریت کا شکارہونے والے پرامن مظاہرین کوطبعی امداد فراہم کرتے رہے۔ #خان_کے_دیوانے_تو_نکلیں_گے
اردو
11
93
303
19.5K
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
مؤرخہ 10 مئی، 2026 انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی، صوبائی، ریجنل، ایم ٹی آئی، انصاف نرسنگ فورم، انصاف فزیوتھراپی، انصاف پیرا میڈکس اور طلبہ ونگز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) اور صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں کئی ایسے اراکین نے، جو پشاور سے دور مقیم تھے، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، مختلف ونگز کے درمیان روابط، تنظیمی نظم و ضبط اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ محکمہ صحت کے ساتھ مؤثر رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، طلبہ اور دیگر متعلقہ طبقات کے مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔ اجلاس میں پیٹرن اِنچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی و پنجاب حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر منصفانہ رویے کے خلاف ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ مزید فیصلہ کیا گیا کہ تمام امور کو تنظیمی Hierarchy کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا جبکہ ابتدائی رابطے کے بعد اہم معاملات کو باضابطہ ای میل کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔ خواتین کی ہر سطح پر نمائندگی کو سراہتے ہوئے ان کی مزید فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کی گئی تاکہ فیصلہ سازی میں جامع اور متوازن نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔ KMU، PGMI، CPSP، طلبہ اور دیگر ونگز کے لیے فوکل پرسنز نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مؤثر رابطہ کاری اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ فوکل پرسنز کو موقع کی مناسبت سے فیصلوں کے اختیارات بھی دیے جائیں گے۔ ڈاکٹرز کی پروموشنز، FBR اور KAPRA سے متعلق مسائل کے فالو اپ کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مزید برآں صوبائی قیادت نے آئین میں موجودہ و مستقبل کی ضروریات کے مطابق ترامیم کے لیے پالیسی تجایوز مرکزی ایگزیکٹو کونسل کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم ٹی آئی سے متعلق مسائل کے مؤثر حل اور بہتر رابطہ کاری کے لیے متعلقہ نمائندگان پر مشتمل ایک خصوصی واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں معزز پشاور ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں فارن میڈیکل گریجویٹس سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا، جو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ممبر بھی ہیں، سے باضابطہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ معزز پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 8 ستمبر 2025 کے نوٹیفکیشن کی واپسی اور اس پر عملدرآمد روکنے کیلئے فوری طور پر PMDC کو خط لکھیں، کیونکہ کسی بھی پالیسی یا نوٹیفکیشن کا اطلاق ماضی پر نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس کے اختتام پر تمام نمائندگان نے تنظیمی اتحاد، نظم و ضبط، اور صحت کے شعبے سے وابستہ تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پیٹرن اِنچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں انصاف، میرٹ اور عوامی خدمت کے اصولوں پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا میڈیا سیل #InsafDoctorsForumKP #InsafDoctorsForum #IDFKPUpdates
اردو
4
6
13
715
IDF Khyber Pakhtunkhwa retweetledi
PIC MTI Official
PIC MTI Official@PICMTI_OFFICIAL·
𝙃𝙖𝙥𝙥𝙮 𝙄𝙣𝙩𝙚𝙧𝙣𝙖𝙩𝙞𝙤𝙣𝙖𝙡 𝙉𝙪𝙧𝙨𝙚𝙨 𝘿𝙖𝙮! @PICMTI_OFFICIAL we proudly recognize our nursing staff for their unwavering commitment to providing safe, compassionate, and high-quality care to every patient. #𝑻𝒉𝒂𝒏𝒌𝒀𝒐𝒖𝑵𝒖𝒓𝒔𝒆𝒔
PIC MTI Official tweet media
English
0
1
3
59
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سامنے اہم مطالبات — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، ہیلتھ کمیونٹی کی مؤثر نمائندگی خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں منعقدہ دوسری انٹرنیشنل کانفرنس 2026 کے موقع پر صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی ( @SohailAfridiISF ) کے سامنے ہیلتھ کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ ان میں درج ذیل نکات شامل ہیں: ▪️ ڈینٹسٹری کے لیے 7 منزلہ عمارت کے قیام کی ضرورت ▪️ ڈینٹل ہاؤس آفیسرز کو درپیش مسائل ▪️ ڈاکٹرز کے لیے ہاسٹل کے مسائل ▪️ ٹی ایم اوز اور ہاؤس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی جانب سے اٹھائے گئے یہ نکات نوجوان ڈاکٹرز اور مجموعی ہیلتھ سسٹم کی بہتری کے لیے نہایت اہم پیش رفت ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی کا ردِعمل: وزیراعلیٰ نے ان مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اہم اعلانات کیے: ▪️ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں بیسک سائنسز بلاک اور ہاؤس آفیسرز کے لیے ہاسٹل کے قیام کا اعلان ▪️ آئندہ بجٹ میں ہاؤس آفیسرز اور ٹی ایم اوز کے وظائف میں اضافے کی یقین دہانی ▪️ صوبے بھر میں ہسپتالوں کی اپگریڈیشن اور ریویمپنگ کے عمل کو تیز کرنے کا عزم وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہیلتھ کمیونٹی کی فلاح و بہبود، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور اصولی مطالبات کے حصول چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق پرعزم ہے۔ ہیلتھ کمیونٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ #InsafDoctorsForumKP #IDFKPHealthReforms #KCD #KhyberCollegeOfDentistry
اردو
2
5
21
751
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
پشاور میں خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے زیرِ انتظام تین روزہ دوسری انٹرنیشنل کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ( @SohailAfridiISF ) کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن، ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر سید ناصر شاہ، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF )، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) اور ڈاکٹرز کمیونٹی سے بڑی تعداد کی شرکت۔ #InsafDoctorsForumKP #CMKPSohailAfridi #InternationalDentalConference #KhyberCollegeOfDentistry
IDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
2
7
16
666
IDF Khyber Pakhtunkhwa retweetledi
Dr Mudir Khan Wazir
Dr Mudir Khan Wazir@DrMudirKhanIDF·
جبکہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لیے باقاعدہ اشتہار جاری کیا جا چکا ہے اور اس کے لیے فنڈز بھی مختص کر دیے گئے ہیں، جبکہ دوسری طرف آڈیٹر جنرل آف پاکستان ہر سال تمام سرکاری اداروں، بشمول ایم ٹی آئی ہسپتالوں، کا آڈٹ کرتا ہے۔ 2/5
اردو
2
1
1
84
IDF Khyber Pakhtunkhwa retweetledi
Dr Mudir Khan Wazir
Dr Mudir Khan Wazir@DrMudirKhanIDF·
کیا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کو اپنی کرسی چھوڑنی چاہیے تھی؟ کیا کسی بھی ادارے کا سربراہ کسی شخص یا عوامی نمائندے کے احترام میں اپنی کرسی چھوڑ دیتا ہے؟ کیا اس طرزِ عمل سے منصب کی وقعت، کرسی کا تقدس اور ادارے کا احترام متاثر نہیں ہوتا؟ 1/5 #MTIReformsActKP #MTIRA #KPHealth
Mushtaq Yusufzai@MYusufzai

یہ تصویر بتا رہی ہے کہ خیبرپختونخوا میں اصل حکمران کون ہے-گزشتہ پندرہ سالوں میں اس صوبے کے ہسپتالوں کیساتھ خودمختاری کے نام پرخطرناک کھیل کھیلا گیا۔صحت کا بجٹ کئ گنا بڑھ گیاہے مگر مریض آج بھی رل رہے ہیں۔اج تک کوئ ڈاکٹر نوشیروان برکی کے زیرانتظام ہسپتالوں کااڈٹ نہ کراسکا-

اردو
5
2
2
634
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
ایم ٹی آئی ایکٹ کامیاب، صحت کا نظام مضبوط، اور عوام مستفید — یہی ہے حقیقی تبدیلی۔ یہ ہیں انصاف ڈاکٹرز فورم کی جدوجہد اور عمران خان کے ویژن کے ثمرات؛ ایک ایسا نظام جہاں غریب یہ فکر نہیں کرتا کہ بیماری کی صورت میں پیسے کہاں سے آئیں گے، کیونکہ علاج اس کا حق ہے، احسان نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے 13 سالہ دورِ اقتدار میں صحت کے شعبے میں جو انقلابی اقدامات ہوئے، ان میں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی ( @PICMTI_OFFICIAL ) ایک روشن مثال ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً دو دہائیوں سے نامکمل پڑا تھا، مگر پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن اور خیبرپختونخوا حکومت کے عزم سے سال 2020 میں مکمل ہوا، جس کا افتتاح وزیرِ اعظم عمران خان نے کیا، اور اسی وقت سے یہ ادارہ مسلسل عوام کی خدمت میں فعال ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کی مسلسل جدوجہد، سفارشات اور صحت دوست وژن کے نتیجے میں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی کو ایم ٹی آئی ایکٹ کے نظام کے تحت لایا گیا، جہاں آج غریب اور امیر کے لیے ایک جیسا علاج، جدید سہولیات اور عزت کے ساتھ خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہاں کسی وزیر، مشیر، ایم پی اے، ایم این اے یا سفارش کی ضرورت نہیں، صرف مریض کی ضرورت دیکھی جاتی ہے۔ یہ صرف ایک ہسپتال نہیں بلکہ میرٹ، شفافیت اور جدید علاج کا وہ ماڈل ہے جسے ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت خودمختار اور پیشہ ورانہ انداز میں چلایا گیا۔ یہی وہ قانون ہے جس نے سرکاری ہسپتالوں کو سیاسی مداخلت، سفارش اور فرسودہ نظام سے نکال کر ادارہ جاتی بہتری، جوابدہی اور کارکردگی کی راہ پر ڈالا۔ گزشتہ برس 14 اگست 2025 کو ایک دن میں 14 کامیاب سرجریز کر کے اس ادارے نے اپنی صلاحیت، نظم، معیار اور عالمی ریکارڈ سے اپنی برتری منوائی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ادارے سیاست سے آزاد، میرٹ پر مبنی اور پیشہ ورانہ انداز میں چلیں تو عالمی معیار کی کامیابیاں ممکن ہوتی ہیں۔ مزید تفصیلات پشاور کے صحافی محمد فہیم ( @MeFaheem ) کی زبانی، جب وہ اپنے والد کو علاج معالجے کے لیے اس ادارے میں لے کر آئے تو اُن کے ساتھ کیا ہوا: #IDFKPHealthReforms #InsafDoctorsForum #KPHealth #PIC
اردو
5
7
14
180
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیرِ صدارت اجلاس: جدید موبائل ایپ کے ذریعے مربوط ڈیجیٹل ریفرل سسٹم اور ریئل ٹائم ہیلتھ انفارمیشن نظام کے قیام کا فیصلہ پشاور: چیئرمین پالیسی بورڈ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا، پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیرِ صحت خلیق الرحمان، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF )، صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں صحت کے نظام کو مزید مؤثر، مربوط اور عوام دوست بنانے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک خصوصی موبائل ایپلیکیشن تیار کر لی گئی ہے جو اس وقت ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے۔ اس ایپ کو بطور پائلٹ پراجیکٹ پشاور ڈویژن میں متعارف کرایا گیا ہے، جس میں چارسدہ، مہمند، پشاور، خیبر اور نوشہرہ شامل ہیں۔ اس اقدام کے تحت ڈویژن کے تمام ہسپتالوں، خصوصاً ان کے ایمرجنسی (Accident & Emergency) شعبہ جات کو اس ایپ کے ذریعے باہم منسلک کیا جا رہا ہے۔ اس انضمام سے مریضوں کے ریفرل سسٹم کو زیادہ مربوط، مؤثر اور منظم بنایا جائے گا، جس کے نتیجے میں مریضوں کو بروقت اور مناسب علاج تک رسائی مزید بہتر ہو سکے گی۔ مزید برآں، اجلاس میں ایک جدید اور مربوط نظام کے قیام پر بھی روشنی ڈالی گئی جس کے ذریعے ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی، ادویات اور دیگر سہولیات سے متعلق بروقت معلومات مریضوں اور ان کے لواحقین تک پہنچائی جائیں گی۔ اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ ہسپتالوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی نے اس موقع پر کہا کہ یہ اصلاحات صحت کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور عوام دوست بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں، جن کے ذریعے ہر مریض کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محکمہ صحت صوبے کے ہر شہری کو اس کی دہلیز پر معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی واضح ترجیح یہ ہے کہ مریضوں کو غیر ضروری ریفرلز سے بچایا جائے اور زیادہ سے زیادہ علاج ضلعی اور تحصیل سطح پر ہی فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولت اور آسان رسائی ممکن ہو۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا میڈیا سیل #InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates #IDFKPHealthReforms #InsafDoctorsForum
اردو
2
2
7
312
IDF Khyber Pakhtunkhwa retweetledi
PTI Khyber Pakhtunkhwa
PTI Khyber Pakhtunkhwa@PTIKPOfficial·
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ( @IDFKPOfficial ) کے وفد کا، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے دورۂ سوات کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF )کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی کا درجہ حاصل کرنے والے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کے دورۂ سوات کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی قرار دیے گئے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات کا جائزہ لینا، مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا اور صحت کے نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات کا مشاہدہ کرنا تھا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم سوات اور انصاف پیرامیڈیکس فورم کی جانب سے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ، ہاؤس آفیسرز، ٹی ایم اوز اور فیکلٹی کے ساتھ علیحدہ اور مشترکہ نشستیں پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیر صدارت منعقد کی گئیں جن میں تعلیمی، تربیتی اور انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ طلبہ کے حوالے سے میڈیکل ایجوکیشن کے معیار میں بہتری، جدید لائبریری کے قیام کی ضرورت اور وارڈ روٹیشنز و کلینیکل ایکسپوژر کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ طلبہ کو بہترین عملی تربیت میسر آ سکے۔ ہاؤس آفیسرز کے حوالے سے اسٹائپنڈ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جبکہ ہاؤس جاب سیٹس میں اضافہ (96 سے بڑھا کر 115) کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔ اسی طرح ٹی ایم اوز کے لیے بہتر تربیت کے لیے روٹیشنز کے نظام کی بہتری اور اسٹائپنڈ سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ فیکلٹی کے حوالے سے پروموشن، کیریئر پروگریشن، انسٹیٹیوشن بیسڈ پریکٹس (IBP) اور پیشہ ورانہ مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایم ٹی آئی اصلاحات اور ادارہ جاتی امور کے حوالے سے ایم ٹی آئی کے تحت مراعات و سہولیات، سروس اسٹرکچر، ملازمت کے تحفظ اور دیگر پیکجز و مراعات پر بھی جامع گفتگو کی گئی تاکہ ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔ ادارہ جاتی دورے کے دوران ڈی ایچ کیو سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موجود سہولیات و درپیش چیلنجز کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر تمام ملاقاتوں اور مشاورت کے دوران ایم ٹی آئی ایکٹ کے مؤثر، منظم اور مربوط نفاذ، ڈی ایچ کیو سوات کی مزید مضبوطی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ڈی ایچ کیو سوات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا اور اس کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ خاص طور پر ایم ٹی آئی ایکٹ کے ثمرات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں، اکیڈمک و ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ، مریضوں کو معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور کنسلٹنٹس کو درپیش تحفظات پر سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یہ مؤقف اپنایا گیا کہ مسائل کے حل کے لیے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی بلکہ تمام مسائل کا حل ادارہ جاتی سطح پر ہسپتال کے اندر ہی یقینی بنایا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو عملی شکل دی جائے گی اور ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں خودمختار اور فعال ادارے بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور ان کے تحفظات کو تسلی بخش انداز میں حل کیا گیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ #InsafDoctorsForumKP #KPHealthReforms
اردو
1
4
16
471
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے دورۂ سوات کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی کا درجہ حاصل کرنے والے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کے دورۂ سوات کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی قرار دیے گئے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات کا جائزہ لینا، مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا اور صحت کے نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات کا مشاہدہ کرنا تھا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم سوات اور انصاف پیرامیڈیکس فورم کی جانب سے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ، ہاؤس آفیسرز، ٹی ایم اوز اور فیکلٹی کے ساتھ علیحدہ اور مشترکہ نشستیں پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کی زیر صدارت منعقد کی گئیں جن میں تعلیمی، تربیتی اور انتظامی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ طلبہ کے حوالے سے میڈیکل ایجوکیشن کے معیار میں بہتری، جدید لائبریری کے قیام کی ضرورت اور وارڈ روٹیشنز و کلینیکل ایکسپوژر کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ طلبہ کو بہترین عملی تربیت میسر آ سکے۔ ہاؤس آفیسرز کے حوالے سے اسٹائپنڈ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جبکہ ہاؤس جاب سیٹس میں اضافہ (96 سے بڑھا کر 115) کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔ اسی طرح ٹی ایم اوز کے لیے بہتر تربیت کے لیے روٹیشنز کے نظام کی بہتری اور اسٹائپنڈ سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ فیکلٹی کے حوالے سے پروموشن، کیریئر پروگریشن، انسٹیٹیوشن بیسڈ پریکٹس (IBP) اور پیشہ ورانہ مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایم ٹی آئی اصلاحات اور ادارہ جاتی امور کے حوالے سے ایم ٹی آئی کے تحت مراعات و سہولیات، سروس اسٹرکچر، ملازمت کے تحفظ اور دیگر پیکجز و مراعات پر بھی جامع گفتگو کی گئی تاکہ ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔ ادارہ جاتی دورے کے دوران ڈی ایچ کیو سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موجود سہولیات و درپیش چیلنجز کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر تمام ملاقاتوں اور مشاورت کے دوران ایم ٹی آئی ایکٹ کے مؤثر، منظم اور مربوط نفاذ، ڈی ایچ کیو سوات کی مزید مضبوطی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ڈی ایچ کیو سوات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا اور اس کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ خاص طور پر ایم ٹی آئی ایکٹ کے ثمرات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں، اکیڈمک و ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ، مریضوں کو معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور کنسلٹنٹس کو درپیش تحفظات پر سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یہ مؤقف اپنایا گیا کہ مسائل کے حل کے لیے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی بلکہ تمام مسائل کا حل ادارہ جاتی سطح پر ہسپتال کے اندر ہی یقینی بنایا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو عملی شکل دی جائے گی اور ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں خودمختار اور فعال ادارے بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور ان کے تحفظات کو تسلی بخش انداز میں حل کیا گیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا میڈیا سیل #InsafDoctorsForumKP #IDFKPHealthReforms #InsafDoctorsForumSwat #MTISwat #MedicalTeachingInstitutionSwat
IDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
0
3
13
528
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی قیادت میں، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے دورۂ سوات کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی کا درجہ حاصل کرنے والے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم سوات، انصاف پیرامیڈیکس فورم سوات، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، ہاؤس افیسرز، پیرامیڈیکس اور نرسز کے نمائندہ وفود سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات کے دوران ایم ٹی آئی ایکٹ کے موثر،منظم اور مربوط نفاذ، ڈی ایچ کیو سوات کی مزید مضبوطی، اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بالخصوص ایم ٹی آئی ایکٹ کے ثمرات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں، اکیڈمک و ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ، مریضوں کو معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، اور کنسلٹنٹس کو درپیش تحفظات پر سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ مسائل کے حل کے لیے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ مسائل کا حل ادارہ جاتی سطح پر، ہسپتال کے اندر ہی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرن انچیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا اور ہسپتالوں کو حقیقی معنوں میں خودمختار بنایا جائے گا انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا میڈیا سیل #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumSwat #MedicalTeachingInstitutionSwat #InsafDoctorsForumKP
اردو
2
7
14
487
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی قیادت میں، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے دورۂ سوات کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی کا درجہ حاصل کرنے والے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم سوات، انصاف پیرامیڈیکس فورم سوات، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، پیرامیڈیکس اور نرسز کے نمائندہ وفود سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات کے دوران ایم ٹی آئی ایکٹ کے مؤثر اور ہموار نفاذ، ڈی ایچ کیو سوات کی مزید مضبوطی، اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بالخصوص ایم ٹی آئی ایکٹ کے ثمرات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے میں حائل رکاوٹوں، اکیڈمک و ریسرچ سرگرمیوں کے فروغ، مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، ٹریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، اور کنسلٹنٹس کو درپیش تحفظات پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ اب مسائل کے حل کے لیے محکمہ صحت کے مختلف دفاتر اور ایک سیکشن آفیسر سے دوسرے سیکشن آفیسر تک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ مسائل کا حل ادارے کی سطح پر، ہسپتال کے اندر ہی یقینی بنایا جائے گا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا میڈیا سیل #IDFKPHealthReforms #InsafDoctorsForumSwat #MTISwat #IDFKPUpdates
IDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
0
3
7
123
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے وفد کا، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی قیادت میں، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سوات اور ایم ٹی آئی سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان خان برکی کے دورۂ ایم ٹی آئی سوات کے موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے وفد نے، صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی قیادت میں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال سوات اور حال ہی میں ایم ٹی آئی قرار دیے گئے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم سوات کی جانب سے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں صوبائی نائب صدر ڈاکٹر لیاقت وزیر، صدر پشاور ریجن ڈاکٹر تواب یوسفزئی، سینئر ممبر ڈاکٹر مُجاہد خان، صدر خیبر ٹیچینگ ہسپتال ڈاکٹر یونس آفریدی شامل تھے۔ اس موقع پر انصاف پیرامیڈیکس فورم کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا میڈیا سیل #IDFKPUpdates #IDFKPHealthReforms #InsafDoctorsForumSwat #DHQSwat #MTISwat
IDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
2
5
6
241
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کا ایم ٹی آئی صوابی کا تفصیلی دورہ بورڈ ممبران، ہسپتال انتظامیہ، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور طلبہ سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کی یقین دہانی صوابی: چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ٹی آئی) صوابی کے زیر انتظام باچاخان میڈیکل کمپلیکس اور گجوخان میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر خالد مسود نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جن میں او پی ڈی، شعبہ ایمرجنسی، فارمیسی، آئی سی یو، ڈائلاسز یونٹ، سی ٹی اسکین، آپریشن تھیٹرز، این آئی سی یو، لیبارٹری، مین کاونٹرز اور آئی بی پی وارڈ شامل تھے۔ متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران نے انہیں ادارے کی کارکردگی، سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی ابریفنگ دی۔ بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے فیکلٹی ممبران اور کنسلٹنٹس سے ملاقات کی اور ایک تفصیلی نشست کے دوران ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ فیکلٹی ممبران اور کنسلٹنٹس نے ترقیوں، جدید آلات کی فراہمی اور اہم خالی اسامیوں پر تعیناتی جیسے مسائل پیش کیے، جن کے حل کے لیے چیئرمین پالیسی بورڈ نے یقین دہانی کرائی۔ چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے ٹرینی میڈیکل آفیسرز سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ اور انتظامی مسائل بیان کیے۔ اس کے علاوہ میڈیکل کے اسٹوڈنٹس سے بھی ملاقات کی گئی، جنہوں نے تعلیمی ماحول اور سہولیات سے متعلق اپنے تحفظات پیش کیے۔ مزید برآں چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے ڈین و چیف ایگزیکٹو، ایسو ڈینز، ہسپتال ڈائریکٹر، نرسنگ ڈائریکٹر اور فائنانس ڈائریکٹر کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں مالی امور اور ادارے کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر چیئرمین پالیسی بورڈ - میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور ممبران سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، مریضوں اساتذہ اور طلبہ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی ہسپتال اور کالج میں ایچ ایم آئی ایس کے نظام کی فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید ہسپتالوں کے لیے ڈیجیٹل نظام ناگزیر ہے، لہٰذا اس پر کام تیز کیا جائے۔ چیئرمین، پالیسی بورڈ، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز خیبرپختونخوا پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی نے قلیل عرصے میں باچاخان میڈیکل کمپلیکس اور گجوخان میڈیکل کالج کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اسی جذبے کے ساتھ مزید بہتری کے عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا میڈیا سیل #InsafDoctorsForumSwabi #IDFKPHealthReforms #IDFKPUpdates #MTISwabi
IDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet mediaIDF Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
1
5
8
183
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہمیشہ آپ ( @MeFaheem ) کیجانب سے شعبہ صحت سے متعلق رپورٹس کو سنجیدگی سے لیتا آیا ہے اور انہیں متعلقہ اعلیٰ حکام تک بھی پہنچاتا رہا ہے۔ ہم آپ کے صحافتی کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم اس مخصوص معاملے میں پیش کی گئی معلومات درست طور پر پیش نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ واقعے میں لاش دریا سے برآمد ہوئی تھی، اور اسے کسی ہسپتال سے منتقل نہیں کیا گیا تھا بلکہ موقعِ واردات سے براہِ راست ٹی ایم اے کے حوالے کیا گیا تھا۔ لہٰذا اس واقعے کو ہسپتال کی ایمبولینس یا ہسپتال کے اندرونی نظام سے منسوب کر کے پیش کرنا درست تاثر پیدا نہیں کرتا۔ درخواست ہے کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے متعلقہ سرکاری ذرائع سے تصدیق ضرور کی جائے تاکہ غلط فہمی اور غیر مصدقہ معلومات پھیلنے سے بچا جا سکے۔ #InsafDoctorsForumKP #FactCheck
Muhammad Faheem@MeFaheem

چارسدہ میں لاوارث میت کو دفنانے کیلئے چنگ چی رکشے کا استعمال افسوس چارسدہ ہسپتال میں میت منتقلی ایمبولنس کی بجائے چنگ چی میں کی جارہی ہے

اردو
0
2
7
349
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
خیبرپختونخوا کے ہیلتھ سسٹم کے خلاف منظم پروپیگنڈا بے نقاب — سچ سامنے آگیا، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا جعلی نام نہاد پروپگینڈا بلیک میلر تنظیم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ اورکزئی کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی، من گھڑت اور گمراہ کن معلومات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایک ڈاکٹر ہونے کے باوجود بغیر تصدیق کے اس نوعیت کا پروپیگنڈا پھیلانا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ پیشہ وارانہ بددیانتی کی بدترین مثال ہے۔ واضح رہے کہ زیرِ گردش تصویر میں موجود لاش دریا سے برآمد ہوئی تھی اور اسے ہسپتال نہیں بلکہ ٹی ایم اے (TMA) آفس منتقل کیا گیا تھا۔ اس حقیقت کے برعکس اسے ہسپتال کی غفلت یا ایمبولینس کی عدم دستیابی سے جوڑنا دانستہ جھوٹ، عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش اور ایک منظم منفی مہم کا حصہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام کے خلاف اس طرح کی جھوٹی کہانیاں گھڑ کر پیش کرنا ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد عوام کا اعتماد مجروح کرنا اور ہیلتھ ورکرز کی تضحیک کرنا ہے۔ ایسے عناصر درحقیقت معاشرے میں بداعتمادی اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔ پروپیگینڈے کا لنک : x.com/cardio_hafeez/… انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ان بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ( @GovernmentKP ) سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے کر ان موصوف کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے تاکہ انہیں نشانِ عبرت بنایا جا سکے۔ یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام میں گزشتہ برسوں میں نمایاں اور تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں۔ اگرچہ چیلنجز ہر نظام میں موجود ہوتے ہیں، مگر جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیئے۔ ہم اپنے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ہر اس پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جو ان کی عزت اور خدمات کو نشانہ بنائے۔ Cc: Yar Muhammad Khan Niazi ( @YarMKNiazi ) #InsafDoctorsForumKP
IDF Khyber Pakhtunkhwa tweet media
اردو
14
9
16
1.1K
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
صدر انصاف ڈاکٹر فورم خیبر پختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF )، مرکزی صدر ڈاکٹر مدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF )، علیمہ خانم ( @Aleema_KhanPK )کے ساتھ قائد عمران خان کے ساتھ مسلسل ظلم اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کے کھڑے ہیں۔ عمران خان کی صحت کو نظر انداز کرنا یا اس پر خاموشی اختیار کرنا ایک مجرمانہ فعل ہے۔ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس پر ہمارا کوئی بھی اعتماد نہیں۔ جب تک فیملی سے ملاقات اور عمران خان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں درست معلومات دستیاب نہیں ہوتیں، ہمیں حکومتی علاج یا سرکاری مؤقف پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ #InsafDoctorsForumKP #FreeTheVoiceOfPakistan
اردو
5
48
133
2.1K
IDF Khyber Pakhtunkhwa
IDF Khyber Pakhtunkhwa@IDFKPOfficial·
عمران خان کی صحت کو نظر انداز کرنا یا اس پر خاموشی اختیار کرنا ایک مجرمانہ فعل ہے۔ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس پر ہمارا کوئی بھی اعتماد نہیں۔ جب تک فیملی سے ملاقات اور عمران خان کے ذاتی معالجین کی موجودگی میں درست معلومات دستیاب نہیں ہوتیں، ہمیں حکومتی علاج یا سرکاری مؤقف پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ تسلی کے لیے صحیح معلومات فیملی اور ذاتی معالجین سے ہی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ #InsafDoctorsForumKP #FreeTheVoiceOfPakistan
اردو
0
0
2
64
IDF Khyber Pakhtunkhwa retweetledi
PIC MTI Official
PIC MTI Official@PICMTI_OFFICIAL·
#𝐏𝐡𝐃 𝐎𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭𝐮𝐧𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 𝐈𝐧 #𝐆𝐥𝐨𝐛𝐚𝐥 #𝐇𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡 @PICMTI_OFFICIAL invites applications for Multidisciplinary PhD Studentships (NIHR – 205540) in collab with University of Glasgow & University of Manchester. 📅 Deadline: 3rd April 2026 📩 info@pic.edu.pk
PIC MTI Official tweet media
English
2
2
2
157
IDF Khyber Pakhtunkhwa retweetledi
PIC MTI Official
PIC MTI Official@PICMTI_OFFICIAL·
𝐀𝐝𝐯𝐚𝐧𝐜𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐮𝐫𝐠𝐞𝐫𝐲, 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐢𝐧𝐠 𝐋𝐢𝐯𝐞𝐬. #Minimally Invasive Cardiac Surgery Conference 2026 Join leading doctors, surgeons, and students as we explore the future of modern surgical excellence. 𝐃𝐚𝐭𝐞: 𝟐𝟒𝐭𝐡–𝟐𝟓𝐭𝐡 𝐀𝐩𝐫𝐢𝐥 𝟐𝟎𝟐𝟔 Register now!
PIC MTI Official tweet media
English
0
1
1
57