Islamabad Insider retweetledi

متبادل ٹریفک پلان
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد۔
ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔
کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
ہیوی ٹریفک مالکان سے گزارش ہے کہ ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف ہرگز سفر نہ کریں۔
اسلام آباد کے رہائشی مختلف سڑکیں بند ہونے کی صورت میں ذیل متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔
جی5، G-6 اور G-7 ، F-6، F-7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے 9th ایونیو استعمال کریں۔
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔
زیرو پوائنٹ سے کورال چوک بند ہونے کی صورت میں سری نگر ہائی وے سے 9th ایونیو استعمال کرتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے مری روڈ چاندنی چوک سے راول روڈ استعمال کرتے ہوئے کورال جاسکتے ہیں۔
پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی۔
بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری کرنل شیر خان روڈ سے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو میں سے کوئی بھی شاہراہ استعمال کریں۔
جی ٹی روڈ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک ٹیکسلا سے موٹروے، چکری انٹرچینج، چک بیلی روڈ سے روات جی ٹی روڈ استعمال کریں۔
جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک جی ٹی روڈ روات سے چک بیلی روڈ سے چکری انٹر چینج استعمال کرتے ہوئے براستہ موٹروے، ٹیکسلا کی جانب سفر کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں یا اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور آئی ٹی پی FM 92.4 سنتے رہیں۔
#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP
اردو




