Muhammad Umar

15.6K posts

Muhammad Umar banner
Muhammad Umar

Muhammad Umar

@Laughingskill

تُو ایسے تو نا جاتا بھائی @hidepro18plus😭

Katılım Ocak 2022
3.3K Takip Edilen4.5K Takipçiler
Sabitlenmiş Tweet
Muhammad Umar
Muhammad Umar@Laughingskill·
ہمارا بھائی @Hidepro18plus ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا 💔 سوشل میڈیا کی دنیا میں ہزاروں لوگ انہیں جانتے ہیں، مگر ہم اسے صرف ایک اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک مخلص انسان، ایک درد رکھنے والا دل، اور ایک ایسا دوست اور بھائی جانتے تھے جو ہمیشہ دوسروں کے لیے جیا۔ اس نے اپنی زندگی میں پاکستان کے لیے لکھا، اپنے وطن کے لیے آواز اٹھائی، غریبوں اور مظلوموں کے حق میں کھڑا رہا۔ وہ انصاف کے نظریے سے محبت کرنے والا ایک بے لوث انسان تھا۔ اختلافات ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، مگر جو لوگ اسے قریب سے جانتے ہیں وہ گواہی دیں گے کہ اس کے دل میں اپنے ملک، اپنی قوم اور عام انسان کے لیے بے پناہ محبت تھی۔ اور ایک بات جس کی گواہی ٹویٹر کی بے شمار بہنیں اور بیٹیاں دیں گی، وہ یہ ہے کہ ہمارا بھائی ان کے لیے ایک سیسہ پلائی دیوار تھا۔ اس پلیٹ فارم پر جب بھی کسی بہن یا بیٹی کے ساتھ بدتمیزی، کردار کشی یا ہراسانی کی کوشش کی گئی، وہ ہمیشہ سب سے آگے کھڑا نظر آیا۔ اس نے ہمیشہ خواتین کی عزت، وقار اور تحفظ کے لیے آواز اٹھائی اور کبھی خاموش تماشائی نہیں بنا۔ بہت سے لوگ شاید اس کی چند غلطیوں کو یاد رکھیں، مگر بے شمار لوگ ایسے بھی ہیں جو اسے اپنی عزت کے محافظ کے طور پر یاد رکھیں گے۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں رہا تو ہزاروں لوگ اس کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، اس کی اچھائیوں کو یاد کر رہے ہیں، اس کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ یہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے کہ کچھ لوگ ان کے ماضی کی بعض باتوں کو لے کر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، ایسے وقت میں جب ایک انسان اپنے رب کے حضور پیش ہو چکا ہے۔ ہم دونوں بھائی @mansoorlaughs @Laughingskill ہاتھ جوڑ کر آپ سب سے معافی مانگتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ مرحوم کے حساب کتاب کو اللہ کریم پر چھوڑ دیں🙏 ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارا بھائی فرشتہ تھا، وہ بھی ہم سب کی طرح ایک انسان تھا، اس سے بھی غلطیاں، کوتاہیاں، جذباتی فیصلے یا تلخ جملے سرزد ہوئے ہوں گے۔ اگر جان بوجھ کر یا انجانے میں اس کی کسی بات، کسی ٹویٹ، کسی اختلاف یا کسی رویے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم اس کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہیں۔ ہم سب انسان ہیں، خطا ہم سب سے ہوتی ہے۔ لیکن ایک انسان کو صرف اس کی غلطیوں سے نہ پہچانا جائے۔ اس کے وہ نیک کام بھی یاد رکھے جائیں جو اس نے خاموشی سے کیے، وہ لوگوں کے لیے جو درد رکھتا تھا، وہ آواز جو اس نے ہمیشہ حق کے لیے بلند کی، وہ ساتھ جو اس نے اپنے دوستوں اور ضرورت مندوں کو دیا۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں ہے۔ اب اسے ہماری نفرت، بحث یا الزام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔ خدارا، اس کے لیے آسانی اور مغفرت کی دعا کریں🙏 اللہ تعالیٰ اس کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، اس کی نیکیوں کو قبول فرمائے، اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ اور ہم سب کو بھی یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک دن ہم سب نے اسی سفر پر جانا ہے۔ آخر میں انسان کے ساتھ صرف اس کے اعمال اور لوگوں کی دعائیں جاتی ہیں۔ اللہ ہمارے بھائی کی مغفرت فرمائے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
Muhammad Umar tweet media
اردو
50
60
180
11.3K
Muhammad Umar
Muhammad Umar@Laughingskill·
ہائیڈ بھائی جیسا خوددار انسان میں نے آج تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا اور نا ہی شاید دیکھ پاؤں! ان کی کبھی بھی ایسی کوئی خواہش یا توقع نہیں تھی کہ کوئی مجھے سراہے وہ صرف اپنے لوگوں کے لئے جدوجہد کرتا تھا نا کہ کسی appreciation کے لئے ان کی وفات کے بعد ہزاروں لوگوں نے ان کا رابطہ نمبر اور ایڈریس مانگا جو کہ انہی کی وصیت کے مطابق کسی کو بھی نہیں دیا گیا کیونکہ وہ کبھی بھی نہیں چاہتے تھے کہ میرے جانے کے بعد کوئی میرے بچوں سے ترس کھا کے ملے یا میرے نام کو کریڈٹ کے طور پہ استعمال کرے!
مس Malik@evergreen_40

ہائیڈ بھائی کے لئے ایکس واسی بہت افسردہ ہیں۔ اور سب توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی قیادت میں سے کوئی ان کے گھر پرسہ دینے بھی جائے۔ کیا آپ معصوم ہو۔۔؟ ایکس پر خودمختاری کے بیانیے کی جنگ لڑنے والوں کو کوئی own نہیں کرے گا۔ ہم انفرادی اور گمنام چہرہ ہیں۔ بس شمع جلائیں گے چلے جائیں گے۔

اردو
1
1
1
6
Muhammad Umar retweetledi
مس Malik
مس Malik@evergreen_40·
ہائیڈ بھائی کے لئے ایکس واسی بہت افسردہ ہیں۔ اور سب توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی قیادت میں سے کوئی ان کے گھر پرسہ دینے بھی جائے۔ کیا آپ معصوم ہو۔۔؟ ایکس پر خودمختاری کے بیانیے کی جنگ لڑنے والوں کو کوئی own نہیں کرے گا۔ ہم انفرادی اور گمنام چہرہ ہیں۔ بس شمع جلائیں گے چلے جائیں گے۔
اردو
2
7
17
147
Muhammad Umar retweetledi
سید شاہ پاکستانی
یہ منظر انسان کے دل کو جھنجھوڑ دیتا ہے جہنم کے عذاب کا تصور ہی روح کو لرزا دیتا ہے احساس دلاتا ہے کہ دجالی فتنوں گناہ گمراہی کے راستوں سے بچ کر اللہ کی طرف رجوع کرنا ہی اصل کامیابی ہے اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر قائم رکھے @Laughingskill @mansoorlaughs youtu.be/1SmgZkdcbSo?si…
YouTube video
YouTube
اردو
1
2
2
60
☮🍧 Ş𝕐ᗴᗪ𝔸 ⓩaŘ𝕒 💝♢
@Laughingskill @Hidepro18plus جنم دینے والی نسب دینے والا دونوں مر جاتے ہیں، جسے جنم دیا جاتا ہے وہ بھی مر جاتا ہے، میت کی پائنتی پر بیٹھ کر رونے والے بھی مر جاتے ہیں رونے والوں کو رونے والے بھی زندہ نہیں رہتے کہ اس زندگی کی بڑی حقیقت مر جانا ہے۔ مگر خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپ جیسے مخلص دوست چھوڑ جائیں
اردو
1
0
1
8
Muhammad Umar
Muhammad Umar@Laughingskill·
ہمارا بھائی @Hidepro18plus ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گیا 💔 سوشل میڈیا کی دنیا میں ہزاروں لوگ انہیں جانتے ہیں، مگر ہم اسے صرف ایک اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک مخلص انسان، ایک درد رکھنے والا دل، اور ایک ایسا دوست اور بھائی جانتے تھے جو ہمیشہ دوسروں کے لیے جیا۔ اس نے اپنی زندگی میں پاکستان کے لیے لکھا، اپنے وطن کے لیے آواز اٹھائی، غریبوں اور مظلوموں کے حق میں کھڑا رہا۔ وہ انصاف کے نظریے سے محبت کرنے والا ایک بے لوث انسان تھا۔ اختلافات ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، مگر جو لوگ اسے قریب سے جانتے ہیں وہ گواہی دیں گے کہ اس کے دل میں اپنے ملک، اپنی قوم اور عام انسان کے لیے بے پناہ محبت تھی۔ اور ایک بات جس کی گواہی ٹویٹر کی بے شمار بہنیں اور بیٹیاں دیں گی، وہ یہ ہے کہ ہمارا بھائی ان کے لیے ایک سیسہ پلائی دیوار تھا۔ اس پلیٹ فارم پر جب بھی کسی بہن یا بیٹی کے ساتھ بدتمیزی، کردار کشی یا ہراسانی کی کوشش کی گئی، وہ ہمیشہ سب سے آگے کھڑا نظر آیا۔ اس نے ہمیشہ خواتین کی عزت، وقار اور تحفظ کے لیے آواز اٹھائی اور کبھی خاموش تماشائی نہیں بنا۔ بہت سے لوگ شاید اس کی چند غلطیوں کو یاد رکھیں، مگر بے شمار لوگ ایسے بھی ہیں جو اسے اپنی عزت کے محافظ کے طور پر یاد رکھیں گے۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں رہا تو ہزاروں لوگ اس کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، اس کی اچھائیوں کو یاد کر رہے ہیں، اس کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ یہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے کہ کچھ لوگ ان کے ماضی کی بعض باتوں کو لے کر ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، ایسے وقت میں جب ایک انسان اپنے رب کے حضور پیش ہو چکا ہے۔ ہم دونوں بھائی @mansoorlaughs @Laughingskill ہاتھ جوڑ کر آپ سب سے معافی مانگتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ مرحوم کے حساب کتاب کو اللہ کریم پر چھوڑ دیں🙏 ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارا بھائی فرشتہ تھا، وہ بھی ہم سب کی طرح ایک انسان تھا، اس سے بھی غلطیاں، کوتاہیاں، جذباتی فیصلے یا تلخ جملے سرزد ہوئے ہوں گے۔ اگر جان بوجھ کر یا انجانے میں اس کی کسی بات، کسی ٹویٹ، کسی اختلاف یا کسی رویے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم اس کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہیں۔ ہم سب انسان ہیں، خطا ہم سب سے ہوتی ہے۔ لیکن ایک انسان کو صرف اس کی غلطیوں سے نہ پہچانا جائے۔ اس کے وہ نیک کام بھی یاد رکھے جائیں جو اس نے خاموشی سے کیے، وہ لوگوں کے لیے جو درد رکھتا تھا، وہ آواز جو اس نے ہمیشہ حق کے لیے بلند کی، وہ ساتھ جو اس نے اپنے دوستوں اور ضرورت مندوں کو دیا۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں ہے۔ اب اسے ہماری نفرت، بحث یا الزام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ دعاؤں کی ضرورت ہے۔ خدارا، اس کے لیے آسانی اور مغفرت کی دعا کریں🙏 اللہ تعالیٰ اس کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، اس کی نیکیوں کو قبول فرمائے، اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ اور ہم سب کو بھی یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک دن ہم سب نے اسی سفر پر جانا ہے۔ آخر میں انسان کے ساتھ صرف اس کے اعمال اور لوگوں کی دعائیں جاتی ہیں۔ اللہ ہمارے بھائی کی مغفرت فرمائے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
Muhammad Umar tweet media
اردو
50
60
180
11.3K
Muhammad Umar retweetledi
𝘿𝙧 𝙍𝙤𝙢𝙚𝙤
ضرور سنیے اور دیکھیے ۔ اس سے اچھی ویڈیوز بھی یوٹیوب پر پڑی ہیں۔ مجھے یاد ہے جب میرے فائنل ایگزام تھے تو میں نے یہ سب تکیے پر کیا تھا ۔ تکیے کو ایک انسان consider کیا تھا ۔ آپ بھی تکیے پر کریں اور اس کو سیکھیں۔
اردو
5
45
90
3K
Muhammad Umar retweetledi
حسینہ نیازی
حسینہ نیازی@HassanKhan7875·
یا اللہ! دل ٹوٹ گیا ہے، آنکھیں نم ہیں۔ میرے بھائی ہائیڈ بھائی کو اپنی رحمت کی گود میں لے لے۔ ان کی تنہا قبر کو جنت کا باغ بنا دے، ان کے ہر گناہ کو بخش دے۔ ہم بے سہارا ہیں، تو ہی سہارا ہے۔ انہیں بخش دے، ہمیں صبر دے۔ آمین یا رب العالمین۔
حسینہ نیازی tweet media
اردو
5
13
24
128
Muhammad Umar retweetledi
Muhammad Umar retweetledi
Muhammad Umar retweetledi
Usman Farooq
Usman Farooq@Usman_FarooqMD·
زندگی شہد کی مکھی کی طرح گزاریں!!! مٹھاس رکھیں اور شہد بانٹیں اگر کوئی خواہ مخواہ چھیڑے تو اس کا منہ سجا دیں۔۔🔥😒💯
اردو
0
4
18
345
Muhammad Umar retweetledi
Muhammad Umar retweetledi
Sara niazi‎ ᵀᵉᵃᵐᴸᴸᴾ
یا اللہ! ہائیڈ بھائی اب تیرے پاس ہیں، ہم بے بس کھڑے ہیں۔ ان کی قبر پر اپنی رحمت برسا دے، ان کے گناہ معاف فرما دے۔ یہ دل کا درد تو ہی مٹا سکتا ہے، ہمیں صبر دے اور انہیں جنت میں جگہ دے۔ آمین۔
Sara niazi‎ ᵀᵉᵃᵐᴸᴸᴾ tweet media
اردو
6
15
29
224
Muhammad Umar retweetledi
mahi khan
mahi khan@mahikhan34890·
یا اللہ! یا ارحم الراحمین! تیرے در پر ہاتھ پھیلا کر کھڑی ہوں، ہائیڈ بھائی سے کوئی لغزش ہوئی ہو تو اپنی رحمت کے صدقے معاف فرما دے۔ ان کی قبر کو کشادہ کر ان پر اپنی رحمت کی بارش نازل فرما، انہیں حساب کے عذاب سے بچا لے ہم بے بس ہیں، دل ٹوٹا ہوا ہے، تو ہی صبر دینے والا ہے
mahi khan tweet media
اردو
4
20
28
200
Muhammad Umar
Muhammad Umar@Laughingskill·
میرے کریم مالک🤲 میرے بھائی کی مغفرت فرما اور ان سے درگزر فرما بے شک تو بڑا مہربان اور بخشنے والا ہے 🙏
‎☞ 𝙼𝚛.𝚑𝚒𝚍𝚎@Hidepro18plus

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ 🌙 کیا آپ کے پاس ڈھانپ لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے؟ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ ✨ اُس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے۔ عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ 💫 سخت محنت کرنے والے، تھکے ہوئے۔ تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً 🔥 وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل کیے جائیں گے۔ تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ 💧 انہیں کھولتے ہوئے چشمے کا پانی پلایا جائے گا۔ لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ 🌿 ان کے لیے کانٹے دار جھاڑی کے سوا کوئی کھانا نہ ہوگا۔ لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ 🍂 جو نہ موٹا کرے گا اور نہ بھوک مٹائے گا۔ وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ 🤍 اور اُس دن بہت سے چہرے تروتازہ ہوں گے۔ لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ 🌸 اپنی کوشش پر خوش ہوں گے۔ فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ 🕊️ بلند مرتبہ جنت میں ہوں گے۔ برائے ایصال ثواب 🤲 بھائی عاطف محبوب ❣️

اردو
8
6
23
319
Muhammad Umar retweetledi
‎☞ 𝙼𝚛.𝚑𝚒𝚍𝚎

35
134
303
2.7K
Muhammad Umar retweetledi
iram shahzadi(ارم رائے)
یہ وہی دنیا ہے جس نے یوسف علیہ السلام کو کنویں میں پھینکا، پھر حقیر قیمت پر بیچ ڈالا، جس کا گناہ صرف یہ تھا کہ وہ حسین تھا، سچا تھا، محبوب تھا، یہ وہی دنیا ہے جس نے ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں پھینک دیا، صرف اس لئے کہ انہوں نے کہا: "میرا رب اللہ ہے"، آگ بھی ٹھنڈی ہو گئی، مگر لوگوں کے دل نہ پگلے، یہ وہی دنیا ہے جس نے موسیٰ علیہ السلام کو مصر سے نکال دیا، دربدر کر دیا،اور فرعون کے لشکر کو ان کے پیچھے لگا دیا، ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ ظلم کے خلاف کھڑے ہو گئے، یہ وہی دنیا ہے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو طائف میں پتھر مارے، یہاں تک کہ جوتے مبارک خون سے بھر گئے، انہوں نے معافی مانگی، بدعا نہ دی، اور یہی دنیا تھی جس نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر جادو گر، مجنون، جھوٹے الزام لگائے، دنیا سچے لوگوں کو کبھی کندھوں پر نہیں اٹھاتی، وہ انہیں ٹھوکریں مارتی ہے،کیونکہ سچ ان کی جھوٹی عمارت کو ہلا دیتا ہے، دنیا مخلص لوگوں کو سر پر نہیں بٹھاتی، وہ انہیں تنہا کر دیتی ہے، کیونکہ مخلص لوگ اس کے حساب کتاب بگاڑ دیتے ہیں، اگر تم نے یوسف علیہ السلام کا راستہ چنا ہے، تو کنویں کے لیے تیار رہو، اگر تم نے موسیٰ علیہ السلام کا راستہ چنا ہے، تو دربدر ہونےکے لیے تیار رہو، اگر تم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا راستہ چنا ہے، تو طائف کے پتھروں کے لیے تیار رہو، جو دنیا نے انبیاء کے ساتھ کیا، وہ تمہارے ساتھ کیا نہیں کرے گی؟ تم کون ہو جو اس سے وفا کی امید رکھو؟ امید اس سے باندھو جس نے یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر تخت پر بیٹھایا، امید اس سے باندھو جس نے ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ کو گلزار بنا دیا، امید اس سے باندھو جس نے موسیٰ علیہ السلام کے لیے سمندر چیر دیا، امید اس سے باندھو جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو طائف کے بعد فتح مکہ عطا کی، یہ دنیا تمہیں گرائے گی، وہ اٹھائے گا، دنیا تمہیں اکیلا کرے گی، وہ ساتھ دے گا، دنیا تمہیں بھولے گی، وہ یاد رکھے گا، دنیا کا کام ہے آزمانا، تمہارا کام ہے ثابت قدم رہنا، دنیا کا کام ہے پتھر مارنا، تمہارا کام ہے مسکرا کر دعا دینا: "اے اللہ ان کو ہدایت دے، یہ جانتے نہیں"، @ یاسر احمد ✍️
اردو
4
10
36
559
Muhammad Umar retweetledi
HELPER
HELPER@HELPER_97·
@mansoorlaughs ہائیڈ بھائی کہیں نہیں گۓ یہیں ہمارے دلوں میں ہیں وہ❤🙏
اردو
0
1
8
272
Muhammad Umar retweetledi
hina
hina@hinamaood1·
منصور سر.. اللہ آپ کو اور ہائیڈ بھائی کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی آگے کی منزلیں آسان فرمائے آمین ثم آمین ہائیڈ بھائی کی death پر میں نے افسوس کی جتنی posts دیکھی ہیں اتنی میں نے آج تک کسی عام Twitter User کی death پر نہیں دیکھیں_پٹواریوں کو گالیوں کے علاوہ کوئی زبان سمجھ بھی نہیں آتی.... میرے جیسے لوگ تو ان کی گالیوں کے خوف سے ہی صیحح بات پر بھی ان جاہلوں کو آئینہ نہیں دکھا پاتے لیکن. ہائیڈ بھائی ان کی زبان میں ہی ان کو جواب دیتے تھے تو پھر پٹواریوں کو مرچیں تو لگنی تھیں اور ان کی چیخیں تو نکلنی تھیں _ویسے بھی جس سے ہر بندہ خوش ہو اس سے بڑا منافق کوئی نہیں ہوتا، اور ہائیڈ بھائی الحمد اللہ منافق نہیں تھے اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اوران کی فیملی کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثم آمین
اردو
3
5
30
633
Muhammad Umar retweetledi
Abdulbasit Khan
Abdulbasit Khan@AbdulbasitNoo16·
بحیثیت مسلمان یہ جائز بھي نہیں ہے کہ آپ مرنے والے کي بد خوئي کریں یا اسکا گلہ کریں جانے والے کا نیک الفاظ میں ذکر کیا جاتا ہے 🙏🏻💔
Mansoor | Mr. Hide - Rebirth@mansoorlaughs

زندگی مستقل نہیں۔ سب نے جانا ہے۔ ہائیڈ بھائی چلے گئے۔ مجھے بھی جانا ہے۔ سب کا نمبر آنا ہے۔ کیا ان سے محبت کرنے والے اور کیا ان کے مخالفین۔ جو چلا جائے اس کا دنیا سے تعلق ختم ہوجاتا ہے۔ انسان خالی ہاتھ جاتا ہے۔ ہائیڈ بھائی کے جانے کے ساتھ ان کے معاملات بھی ختم ہوگئے۔ ان کےجھگڑے بھی ختم۔ میں ان تمام مخالفین کا سر جھکا کر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ظرف کا مظاہرہ کیا۔ مرحوم کو عزت بخشی۔ ان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ اور ان چند مخالفین کو جو ہائیڈ بھائی کے جانے کے بعد بھی غیر مہذب باتیں کررہے ہیں ان سے انفرادی طور پر درخواست ہے کہ بخش دیں میرے بھائی کو۔ اگر انہیں چیزوں سے آپ کو تسکین ملتی ہے تو میں حاضر ہوں آپ کے سامنے۔ جی بھر کر گالیاں دیں۔ کوسیں مجھے۔ میں کچھ نہیں کہوں گا۔ لیکن مرحوم کو بخش دیں۔ اور اللہ کا خوف رکھیں۔ تھوڑا ظرف کا مظاہرہ کریں 🙏🏻

اردو
1
4
12
361
Muhammad Umar retweetledi
یلدرم شنواری
یلدرم شنواری@yldrmshnwary·
نہ میں ان کو جانتا تھا نہ ان سے کبھی ملا نہ کبھی ان سے بات ہوئی فون پر لیکن ان کی موت کی خبر بجلی بن کے لگی تین چار دن کے لیے ایکس دیکھنا ہی چھوڑ دیا کیونکہ ہر طرف ان ہی کے لیے پوسٹ ہوتی رہی اور ان کو دیکھ کر دل بھر جاتا تھا مس یو ہائڈ بھائی 🥹🥹🥹🥹🥹 @Hidepro18plus

19
679