M Imran Khan Yousf Zai

173.5K posts

M Imran Khan Yousf Zai

M Imran Khan Yousf Zai

@MIKYZ007

M Imran Khan Yousf Zai Consultant Renewable Energy Speciality (Biogas Plant) Water & Waste Water Treatment https://t.co/PtymPugUCG

Nawab Shah,Sindh, Pakistan Katılım Nisan 2018
14.3K Takip Edilen16K Takipçiler
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
میں کراچی کے باصلاحیت نوجوان صالح آصف کو آرٹیفشل انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی سطح پر شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صالح آصف نے کم عمری میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) جیسی جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح کی AI کمپنی قائم کی جس نے بین الاقوامی اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، جس سے پاکستان کا نام روشن ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ ہمارے نوجوان علم و ہنر اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں۔ صالح آصف کی یہ کامیابی نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے کہ اگر علم حاصل کیا جائےاور کوشش کی جائے تو دنیا کی بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ میں پاکستان کے تمام نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صالح آصف کی طرح تعلیم، ہنر اور جدید علوم خصوصاً ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھیں اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
Altaf Hussain tweet media
اردو
52
238
467
8.9K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
اقوام متحدہ اورعالمی برادری صدرڈونلڈ ٹرمپ کوسمجھائیں کہ وہ کشیدگی ختم کریں اور ایران پرناجائز دباؤنہ ڈالیں۔الطاف حسین #IranWar#IranUSAIsraelWar امریکہ اورایران کے درمیان جاری جنگ بندی کے نتیجے میں جمعہ کوایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو جہازوں کی آمدورفت کو کھولنے کااعلان کردیا گیا تھاجس پر دنیا بھر میں اطمینان کااظہارکیاجارہا تھا، پاکستان میں بھی اس پر خوشیاں منائی جارہی تھیں لیکن میراخیال یہی تھاکہ یہ ایک”عارضی جنگ بندی“ نظرآتی ہے۔ کیونکہ جب پہلی جنگ عظیم کے بعد دوسری جنگ عظیم ہوسکتی ہے توپھر یہ جنگ بندی بھی مستقل نظرنہیں آتی۔ ابھی ایران کی جانب سے آبنائے ہر مز کوکھولے جانے اورحالات کی بہتری کے آثار کو24گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اختلاف آگیاہے جس کی وجہ سے جنگ بندی عارضی ثابت ہورہی ہے۔ حالات کی بہتری کے لئے ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی تھی لیکن جواب میں امریکہ کی جانب سے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم نہ کئے جانے اوربمباری کی دھمکیوں پر ایران نے آبنائے ہرمزدوبارہ بند کردی ہے۔ اب دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اورخطے میں ایک بار پھرحالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔  میراسوال یہ ہے کہ جب معاملات صلح کی طرف جارہے تھے اور ایران نے مذاکرات کے تحت آبنائے ہرمزکھول دی تھی توامریکہ کی جانب سے ایران کی سمندری ناکہ بندی ختم کیوں نہیں کی گئی؟ صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے ایران کی سمندری ناکہ بندی کو جاری رکھنےکااعلان کیوں کیا گیا؟ حالات و واقعات یہی بتاتے ہیں کہ امریکہ اپنے حریف ممالک پر اپنی بالادستی برقرار رکھنے اور اپنا ہاتھ اوپر رکھنے کے لئے ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسا عمل کرتا ہے کہ جو جنگوں کاباعث بن جاتا ہے۔  ہم اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھائیں کہ وہ کشیدگی ختم کرنے کے لئے سمندری ناکہ بندی ختم کریں اور ایران پرناجائز دباؤنہ ڈالیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کو بڑے چھوٹے کی بنیاد پر نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر کیا جا ناچاہیے کیونکہ کہ ہرملک کی خودمختاری (Sovereignty) اورعلاقائی سالمیت (Territorial integrity) برابر کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمیں اس بات کو نہیں بھولنا چاہئے کہ تمام ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اوراس کے وجود کا احترام کرنے اور اس کی بقاء کو یقینی بنانے کے لئے ہی اقوام متحدہ کاقیام عمل میں لایا گیا تھا۔لہٰذا وقت کاتقاضہ ہے کہ جنگ کے خاتمے اورعالمی امن واستحکام کے لئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکرتاہوں کہ حالات دوبارہ امریکہ ایران جنگ کی طرف نہ جائیں، کسی طریقے سے اس جنگ کاخاتمہ ہوجائے اورخطے میں مستقل امن قائم ہوجائے۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 397ویں فکری نشست سے خطاب 18  اپریل 2026ء
اردو
20
140
188
2.3K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
The United Nations and the international community should convince President Donald Trump to reduce tensions and refrain from placing unjust pressure on Iran. #IranWar #IranUSAIsraelWar As a result of the ongoing ceasefire between the United States and #Iran, Iran announced on Friday that it is reopening the Strait of Hormuz for maritime traffic. This move was welcomed with relief across the world. Celebrations were also seen in Pakistan. However, I anticipated it from the beginning that this was a “temporary ceasefire.” If a Second World War could occur after the First World War, the cessation of the ceasefire is no big deal. Subsequently, not even 24 hours had passed since Iran reopened the Strait of Hormuz, and signs of improvement began to diminish as disagreements arose in the ongoing negotiations between the United States and Iran, proving the ceasefire to be temporary. For the improvement of the situation, Iran had reopened the Strait of Hormuz. However, in response, the United States neither lifted its naval blockade on Iran nor stopped issuing threats of bombing. As a result, Iran closed the Strait of Hormuz once again. Now both countries are threatening each other, and tensions in the region have escalated again. My question is: when matters were moving towards peace, and Iran had reopened the Strait of Hormuz as part of negotiations, why did the United States not lift its naval blockade on Iran? Why did President @realDonaldTrump announce the continuation of the naval blockade? The history and events depict that the United States, to maintain its dominance and control over rival countries, often takes actions that lead to wars. We appeal to the United Nations and the international community to convince President Donald Trump to reduce tensions by ending the naval blockade and refraining from placing unjust pressure on Iran. We believe that negotiations should not be conducted based on superiority or inferiority, but on the basis of equality, because the sovereignty and territorial integrity of every country hold equal importance. We must not forget that the United Nations was established to ensure respect for the sovereignty, territorial integrity, and existence of all nations. Therefore, it is the need of the hour for the United Nations and the international community to play an effective role in ending the war and ensuring global peace and stability. I pray to Allah Almighty that the situation does not move towards the resumption of the US-Iran war, and that this conflict somehow comes to an end, and that lasting peace is established in the region. Altaf Hussain Address from the 397th intellectual session on TikTok April 18, 2026 @UN @EUCouncil @NATO @antonioguterres @POTUS
English
10
124
163
2.2K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
جنگوں کا فیصلہ عوام نہیں حکمراں اشرافیہ یا طاقتور ادارے کرتے ہیں۔ الطاف حسین #IranWar#IranUSAIsraelWar جنگوں کا تعلق عوامی خواہشات کی بنیادپر نہیں ہوتا بلکہ کسی بھی ملک کی حکمراں اشرافیہ یا طاقت کے منبع ادارے ہی ملک کے مستقبل کیلئے بنائی جانے والی پالیسی پر نہ صرف اثرانداز ہوتے ہیں بلکہ اپنی برتری اور اجارہ داری کو برقرار بھی رکھتے ہیں۔ یہی اشرافیہ اور پالیسی ساز ادارے جنگیں شروع کرانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں جبکہ عوام کی خواہش پر نہ توکہیں جنگیں شروع ہوتی ہیں اورنہ ہی بند ہوتی ہیں۔ عمومی طورپر کسی بھی ملک کے عوام ہمیشہ جنگ وجدل کے خلاف ہوتے ہیں۔ بنیادی طورپر انسان کا جینیٹک میک اپ اُسے پرسکون اور آرام دہ ماحول میں رہنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ امن وآشتی اور پیارومحبت سے رہنے پر زور دیتا ہے۔  ہرملک کی حکمراں اشرافیہ ہی صحیح یاغلط طریقے سےجنگیں شروع کرتی ہے جبکہ عوام جنگیں پسند نہیں کرتے۔ ہرملک کی حکمراں اشرافیہ اپنےملک کےعوام کی حمایت حاصل کرنےکیلئےایسے پروگرام ترتیب دیتی ہے جس کے ذریعے عوام کی ذہن سازی کی جاسکے۔ حکمراں اشرافیہ اپنی سوچ وفکر اور خواہشات کے مطابق اپنے ملک کے عوام کی ذہن سازی کرتی ہے۔  عام انسان کی انسانی جبلت Human Instinct امن پسند ہوتی ہے، وہ جنگوں کو پسند نہیں کرتی ۔ اگر دنیا بھرمیں عوام جنگوں کو پسند کرتے تو آج دنیا کی آبادی 8 ارب نہ ہوتی، اگر انسانوں کی اجتماعی جبلت فساد پسند ہوتی تو انسان ایک دوسرے کے وجود کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے، ایک دوسرے کے وجود کوتسلیم کرنے کا مطلب یہی ہے کہ انسان امن و محبت کے ساتھ مل کررہنا چاہتے ہیں آپس میں جنگ وجدل نہیں چاہتے۔  دیکھنے میں آتاہے کہ پاکستان میں انڈیا کے خلاف عوامی سطح پرایک جنگی جنون پایا جاتا ہے اس کے برعکس اگر انڈیا کا عوامی سروے کرایا جائے تو معلوم ہوگا کہ انڈیا کے عوام کی اکثریت پاکستان سے جنگ کی مخالفت کرے گی۔ پاکستان میں انڈیا کے خلاف جنگی سوچ وفکرکرکٹ کے کھیل میں بھی دکھائی دیتی ہے۔جنگی جنون کاہی اثر ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران بھی میڈیا پر ایسے تبصرے کئے جاتے ہیں جیسے انڈیا سے کرکٹ میچ نہیں جنگ ہورہی ہے۔  کسی بھی ملک کی حکمراں اشرافیہ اپنی خواہشات کے مطابق عوام کی ذہن سازی کیلئے ذرائع ابلاغ کااستعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنےمذہب کے مولویوں اور مفتیوں کو بھی استعمال کرتی ہے جواپنے ملک کی اشرافیہ کے عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑے معاون ومددگار ہوتے ہیں۔انہیں اشرافیہ کی جانب سے ہرطرح کی سرپرستی اور حمایت ومعاونت حاصل ہوتی ہے اوروہ اپنے خطبات کے ذریعے اشرافیہ کے مقاصد کے لئے عوام کی ذہن سازی کرتے ہیں اورمذہبی انتہاپسندی کوفروغ دیتے ہیں۔ عوام کوچاہیے کہ وہ ایسے مذہبی عناصر کی پیروی نہ کریں ۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 397ویں فکری نشست سے خطاب 18، اپریل2026ء
اردو
11
134
199
2.8K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
مذہبی مبلغ انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم مذہبی شخصیت انجنیئر محمد علی مرزا پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ ایک بزدلانہ، افسوسناک اور ناقابلِ قبول واقعہ ہے۔ ایسے حملے معاشرے میں انتہاپسندی ، عدم برداشت اور انتشار کو فروغ دیتے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے مطالبہ ہے کہ انجنیئر محمد علی مرزا پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرائی جائےاور اس میں ملوث تمام عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ | The Express News - express.pk/story/2809209/…
Altaf Hussain tweet media
اردو
23
144
276
6.7K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
آبنائے ہرمزکے دوبارہ بند ہونے،امریکی ناکہ بندی اورایرانی جہازپرامریکی قبضے کے بعد امریکہ اورایران کےدرمیان مذاکرات غیریقینی صورتحال کا شکارہوگئے ہیں،امریکہ اور ایران میں مذاکرات کادوسرا راؤنڈ ہوتا ہے یانہیں، کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ دونوں جانب سے بیانات کی جنگ جاری ہے اورجنگ کے بادل دوبارہ منڈلانے لگے ہیں۔ اس صورتحال میں ہم پوزیٹوریزنکال سکتےہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرسکتے ہیں کہ دونوں ملک دوبارہ مذاکرات کی میزپرآئیں،مذاکرات کامیاب ہوں اور مستقل جنگ بندی ہوجائے۔  خطے میں مسلط کردہ اس جنگ میں گزشتہ 51 دنوں میں بہت خون بہہ چکا ہے، ہزاورں نوجوان، بزرگ، عورتیں اوربچے شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے جن میں بہت سے عمر بھر کے لئے معذور ہوگئے ہیں۔ہمیں سمجھنا چاہیےکہ جب جنگوں میں بچوں کے ماں باپ مارے جاتے ہیں توان کے یتیم بچوں کا کیا مستقبل ہوتا ہے اورجو بچے مارے جاتے ہیں ان کے ماں باپ  کے دلوں پر کیا گزرتی ہے، ان کے جذبات کیا ہوتے ہیں، دونوں جانب سے سب کوایک ہی جیسا دکھ اورتکلیف ہوتی ہے، کسی ایک مذہب کے مارے جانے والے افراد ان کے لواحقین کوجتنے پیارے ہوتے ہیں اتنے ہی پیارے دوسرے مذہب کے ماننے والوں کے لئے ہوتے ہیں۔ جنگوں میں لہوکے بہنے، معصوم انسانوں کی ہلاکتوں اوربمباری سے ہونے والی تباہی دیکھ کر انسانیت سے محبت کرنے والےہرفرد کا دل دکھتا ہے۔لہٰذا انسانوں کاخون بہانے کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور امن اورانسانیت کی فلاح وبہبود کی بات کی جانی چاہیے۔   الطاف حسین  ٹک ٹاک پر 398 ویں فکری نشست سے خطاب  19  اپریل 2026ء
Altaf Hussain tweet media
اردو
23
151
237
3.5K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
MQM
MQM@OfficialMQM·
وفا پرست عوام وکارکنان سکھر زون کے وفاپرست کارکن عبدالعزیز بھٹی کے بھانجے محمد عمران اور حیدرآباد زون کے کارکن پرویز مغل کی جلد صحتیابی کیلئے اللہّ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل
MQM tweet media
اردو
3
34
57
596
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Mustafa Azizabadi
Mustafa Azizabadi@azizabadi·
ایک شخص نے فرعونی دعویٰ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو دفن کرنے کا اعلان کیا تھا، آج اس کی اپنی جماعت قانونی طور پر دفن ہوگئی۔ الیکشن کمیشن سے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری ہوگیا۔بنانے والوں کی اربوں کھربوں روپے کی انویسٹمنٹ ڈوب گئی۔ لیبارٹریوں میں بنائی جانے والی ایسی ناجائز چیزوں کا مقدر یہی ہوتا ہے۔ قرآن مجید کی سورۃ البقرۃ،آیت نمبر:20 میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیٍٔ قَدِیْرٌ۔'' ” بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے “
اردو
23
160
315
20.8K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
روزنامہ ڈان کے پریس فوٹوگرافر فیصل مجیب کااغواء قابل مذمت ہے  وزیراعظم ،فیلڈ مارشل ،انسانی حقوق اورصحافتی تنظیمیں فیصل مجیب کی بازیابی کیلئے مثبت کردار اداکریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں روزنامہ ڈان اخبارسے وابستہ پریس فوٹوگرافر فیصل مجیب کے اغواء کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ فیصل مجیب ،پاکستان کے نامی گرامی سینئر ترین فوٹوگرافر اورانگریزی روزنامہ ڈان کے فوٹوگرافر مجیب الرحمان مرحوم کے صاحبزادے ہیں ،مجیب الرحمان مرحوم نے اپنی ریٹائرمنٹ تک روزنامہ ڈان اخبار میں انتہائی دیانتداری سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیے اور پریس فوٹو گرافروں کے حقوق کیلئے پریس فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن کی بنیاد بھی رکھی، صحافتی حلقوں میں مجیب الرحمان مرحوم کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔  آج مورخہ 17 ،اپریل2026ء کومجیب الرحمان مرحوم کے صاحبزادے فیصل مجیب تقریباً دوبجے دوپہر جمعے کی نماز کی ادائیگی کیلئے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع صحافی کالونی میں اپنی رہائش گاہ سے نکلے تھے کہ لینڈ کروزرگاڑی میں سوار چھ سے سات نامعلوم نقاب پوشوں نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھاکر اغواء کرلیاجس کے بعد سے ان کا اپنی فیملی سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے ۔ اہل خانہ نے بتایا ہے کہ فیصل مجیب شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں، وہ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل ہیں ،ان کے اغواء سے ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں ۔ فیصل مجیب کے اغواء کی واردات سے ایسالگتا ہے کہ کراچی میں جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے جہاں صحافیوں سمیت کسی بھی شہری کی جان ومال کوکوئی تحفظ نہیں ہے ۔  میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فیصل مجیب کے اغواء کا فوری نوٹس لیاجائے اور ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مثبت اقدامات کیے جائیں ۔ میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی تنظیموں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوٹوگرافر فیصل مجیب کے اغواء کے خلاف آوازاٹھائیں اور ان کی بازیابی کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ الطاف حسین
Altaf Hussain tweet media
اردو
39
194
290
5.3K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
2/2 ایم کیوایم کے سابقہ رکن قومی اسمبلی نثاراحمد پنہور اور ان کے صاحبزادے محسن پنہور کو گزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ کیاہوا ہے اورآج معروف انگریزی روزنامہ ڈان کے سینئر اور انعام یافتہ فوٹوگرافر مجیب الرحمان مرحوم کے صاحبزادے فیصل مجیب،جوخود بھی روزنامہ ڈان سے وابستہ رہے ہیں انہیں آج 17، اپریل 2026ء کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، فیصل مجیب شدید علیل ہیں اور ان کے اغواء کے واقعے سے ان کے گھر میں انتہائی غم کاعالم ہے۔  ایک طرف ملک میں یہ ہورہا ہے اور دوسری طرف ملک کے بڑے لوگ باہر جنگ بندی کراکر تعریفی کلمات سن رہے اور اسناد حاصل کررہے ہیں۔  میں بھی خوش ہوں کہ پاکستان نے امریکہ اورایران کےدرمیان مذاکراتی عمل میں ثالثی اورمیزبانی کی ہے، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اورثالثی کے باعث ملک کا نام دنیا بھرمیں اچھے الفاظ سے لیاجارہا ہے،دنیا بھرمیں وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی جارہی ہے لیکن ہم جیسے لوگ اس پر خوشی منائیں یا اپنے لوگوں کی گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں اورانتقامی کارروائیوں پر آنسو بہائیں، بشری بی بی کی سرجری پر خوشی منائیں یا اظہار افسوس کریں؟ دنیا کی عالمی روایات،اصول، تہذیب اور تمدن کے مطابق امن اورحق کاعمل پہلے اپنے گھر سے کیاجائے، اختلافات کو بات چیت کے ذریعےختم کیاجائے اس کے بعد محلے، شہراور ملک والوں کے درمیان اختلافات کو ختم کیاجائے۔ دوسرے ممالک کے مابین افہام وتفہیم اور مذاکرات کاعمل مثبت ہے لیکن خدارا اپنے لوگوں کے ساتھ بھی افہام وتفہیم اورمذاکرات کاراستہ اختیارکیاجائے، اپنے لوگوں کے ساتھ دشمنوں جیساسلوک نہ کیاجائے، اپنے ملک کے لوگوں پر ظلم وجبر بند کرائیے، گرفتاریاں اورجبری گمشدگیاں بند کرائیے، سب کو برابر کا پاکستانی تسلیم کیجئے۔ اسی میں نہ صرف پاکستان کی بھلائی ہے بلکہ دنیا بھرمیں پاکستان کا نام شہرت کی بلندی پر ہوگا۔جب دنیامیں پاکستان کا نام اونچا ہوتا ہے توہمیں بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے نام کو مزید بلند کیاجائے، تحریک انصاف کے بانی عمران خان صاحب، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگر بزرگ مرد وخواتین اسیروں، نثارپہنور، محسن پہنورسمیت ایم کیوایم کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے، بلوچستان اورخیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھرمیں جہاں بھی سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں قید کیا گیا ہے ان سب کو رہاکیاجائے اورملک میں بھی امن ہو، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں آپریشن بند ہوجائیں، تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ختم کردیا جائےتو پاکستان کی عزت میں مزید چارچاند لگ جائیں گے اور پاکستان کی کامیاب ثالثی کی خوشیاں دگنی ہو جائیں گی اورہم سب سڑکوں پر نکل کرفیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو سلامی دیں گے۔یہ نہیں ہوناچاہیے کہ باہر کی جنگیں تو بند کرائی جائی لیکن اپنے ملک کے اندر افہام وتفہیم اورمذاکرات کے عمل سے گریز کیاجائے۔ فیلڈ مارشل پاکستان میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کرکے اپنے ملک میں بھی امن قائم کریں، اپنے ملک کے عوام کی بھی داد رسی کریں اوران کے زخموں پر بھی مرہم رکھیں،اپنے ملک کے عوام کے دلوں کو بھی جیتیں۔ میں واضح الفاظ میں کہتاہوں کہ الطاف حسین کی لڑائی پاکستان کے فرسودہ ظالمانہ نظام سے ہے، الطاف حسین کی پاکستان سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر کامیاب سفارتکاری پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیراورپاکستان بھرکے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 396 ویں فکری نشست سے خطاب 17، اپریل2026ء
اردو
12
152
199
2.2K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
امریکہ اورایران کے درمیان جنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائےاورمشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوجائےتو جنگ کےخاتمے کی کوششوں پر فیلڈمارشل حافظ عاصم منیرکو امن کا نوبل انعام دیا جائے ۔ فیلڈمارشل عاصم منیر پاکستان میں بھی مذاکرات کاراستہ اختیارکریں، عمران خان اورایم کیوایم سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کریں  #IslamabadTalks میں امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی اورخطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری پر وزیراعظم شہبازشریف اورچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل عاصم منیر اورپاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اورمذاکراتی عمل کے آغاز کیلئے پاکستان کےکردار کی دنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہے،دنیابھر سے شکریئے اور مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں۔پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی ہوگئی ہے اور ایران نے آبنائےہرمز کھول دی ہے جس کا سہرا پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے سر جاتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ پاکستان کی ان انتھک سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اورایران کے درمیان مستقل جنگ بندی ہوجائے، جنگ کامکمل خاتمہ ہوجائے اورمشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوجائےتومیں یہ مطالبہ کروں گاکہ جنگ کے خاتمے اورقیام امن کی ان کوششوں پر چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل عاصم منیرکو امن کانوبل انعام دیاجائے۔ 28، فروری2026ء کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر بلاجواز اور بلااشتعال بمباری شروع کردی تھی اور جب ایران نے جوابی کارروائی کی توخطےمیں جنگی صورتحال پیدا ہوگئی، یہ تین ممالک کے درمیان جنگ تھی جسے عالمی جنگ نہیں کہا جاسکتا۔ پہلی جنگ عظیم 1914ء سے 1918ء تک جاری رہی اور دوسری جنگ عظیم 1939ء سے 1945ء تک جاری رہی۔ قابل غور نکتہ یہ ہےکہ جب پہلی عالمی جنگ ختم ہونے کے بعد دوسری عالمی جنگ شروع ہوسکتی ہے تو پھر تین ممالک کے درمیان جنگ دوبارہ کیوں شروع نہیں ہوسکتی؟ آج ایران اورامریکہ کے درمیان جنگ کو ایک ماہ18 دن ہوگئے، اس کے بعد عارضی جنگ بندی ہوئی ہے۔ خدانخواستہ ایسا نہ ہوکہ تین ممالک کےدرمیان عارضی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ ہوجائے جو بعدمیں ایک عالمی جنگ کی صورت میں سامنے آئے۔   ایک صورتحال یہ تھی کہ کچھ عرصہ قبل جب دنیاکے وزرائے اعظم اورصدور قیام امن کیلئے ایک جگہ جمع ہوئے تھے تو پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے انڈیاپاکستان کی جنگ روکنے کی کوشش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانام امن کے نوبل انعام کیلئے تجویز کیا تھالیکن آج امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی کے لئے کامیاب سفارتکاری اور قیام امن پر پوری دنیا کے رہنما اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے نمایاں کردار کی تعریف کررہے ہیں جس پر مجھے بھی بہت خوشی ہے۔  میں وزیراعظم شہباز شریف سے کہوں گاکہ آپ نے پہلے مطالبہ کیاتھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوامن کانوبل انعام ملنا چاہیے، اب آپ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر سے مطالبہ کریں کہ آپ نے باہر کی جنگیں اوراختلافات تو ختم کرادیئے ہیں، اب اپنے ملک میں اختلافات بھی ختم کرائیں، جیلوں میں قیدتمام سیاسی اسیروں کو رہا کرادیں، تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرادیں، بلوچستان میں فوج کشی کاعمل بندکردیاجائے،خیبر پختونخوا میں عوام کو انصاف فراہم کریں۔جب وہ اپنے ملک میں بھی انصاف ومساوات قائم کردیں توپھرتجویز کریں کہ نوبل پرائز فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو ملنا چاہیے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طر ح اسرائیل،امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرائی ہےاسی طرح بلوچستان میں بھی گولہ بارود کےبجائےامن کاراستہ اختیار کیا جائے،اپنے گھرمیں بھی آگ اور بارود کا کھیل بند کرادیاجائے،ملک بھر کےتمام پنجابی، سندھی، بلوچ، پختون، کشمیری،سرائیکی،گلگتی، بلتستانی، ہزاروال اورمہاجر عوام کو بھی ایک پلیٹ فارم پر بٹھاکران کے سامنے امن کے قیام کا منشور رکھیں،انہیں آپس میں گلے ملوادیں اور سب کےباہمی اختلافات ختم کرائیں انصاف کے مطابق سب کو ان کا جائز حصہ دیں،کسی کو غدار،کسی کو ملک دشمن،کسی کوکم محب وطن یا زیادہ محب وطن نہ کہاجائے توالطاف حسین بھی ہرپلیٹ فارم پر فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو امن کا نوبل پرائز دینےکامطالبہ کرنےمیں خوشی اور فخر محسوس کرےگا۔  آج پاکستان میں صورتحال یہ ہےکہ سابق وزیراعظم اور عمران خان تین سال سے جیل میں اسیرہیں،ان کی آنکھ کا دو مرتبہ آپریشن ہوچکا ہے اورآج اطلاع ملی ہےکہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی گزشتہ رات جیل سےاسپتال لے جایاگیاہےجہاں ان کی آنکھ کابھی آپریشن کیاگیا ہےلیکن ان کےاہل خانہ یاکسی کو بھی اس کاعلم نہیں 1/2
اردو
33
168
237
5.1K
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
MQM
MQM@OfficialMQM·
وفا پرست عوام وکارکنان کورنگی سیکٹر کے وفاپرست کارکن عامر سنارہ ، اوصاف علی کی خوشدامن ثریا الماس اور ملیر سیکٹر شعبہ خواتین کی کارکن سیدہ عالیہ کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے اللہّ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ، بانی وقائد جناب الطاف حسین کی اپیل
MQM tweet media
اردو
1
30
45
565
M Imran Khan Yousf Zai retweetledi
A N U S
A N U S@AnusKhan327202·
⏳ 115 دن — اب بھی لاپتہ.! 𝐍𝐢𝐬𝐚𝐫 & 𝐌𝐨𝐡𝐬𝐢𝐧 𝐏𝐚𝐧𝐡𝐰𝐚𝐫.⁉️ 📢 Families ask: Who is behind this enforcement.? ⚖️ Enforced disappearance = violation of Article 9. 🚨 Court adjourned, letters unanswered — justice delayed = justice denied. #ReleaseNisarAndMohsinPanhwar
A N U S tweet media
English
0
10
12
209