Muhammad Asim retweetledi

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی اپیل پر انتخابی عمل میں بڑی تعداد میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان اور سینیٹ میں پارلیمانی قائد تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر کا مشترکہ بیان
انتخابی عمل میں تاریخ کی بدترین ریاستی مداخلت اور قبل از انتخابات دھاندلی کے باوجود بانی چیئرمین عمران خان نے دستور، قانون اور جمہوریت پر اپنےغیرمتزلزل ایمان کا اظہار کرکےپاکستان کو نئی راہ دکھلائی، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
ملک بھر خصوصاً کراچی میں متعدد حلقوں کے پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عمل تاخیر سے شروع ہوا یا مسلسل روک ٹوک کا شکار رہا، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
بدترین قبل از انتخابات دھاندلی اور بے شمار رکاوٹوں کے باوجود عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے عمران خان اور ان کے حقیقی آزادی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
ابتدائی نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کثیر نشستوں پر واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
ابتدائی نتائج میں عمران خان کے امیدواروں کی کامیابی کے قوی امکانات کے بعد نتائج کو تشویشناک سست روی کا شکار کیا جارہا ہے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
متعدد حلقوں میں ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں لگی سکرینوں کی بندش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، عمرایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
عوام کے مینڈیٹ کو بند کمروں کی سازش کا نشانہ بنانے یا اس میں غیرقانونی چھیڑ چھاڑ کے نتائج نہایت منفی اور مہلک نتائج مرتب ہوں گے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
لندن منصوبے کے تحت ریاسی پناہ میں وطن واپس لائے جانے والے بھگوڑے کو دونوں نشستوں سے واضح ناکامی کا سامنا ہے جبکہ اس کی جماعت شکست سے دوچار ہے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
ملک کو بندکمروں کی سازش کے تحت 2013 کیطرح کسی لاڈلے کی وکٹری سپیچ کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی گئی تو عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
نتائج میں مداخلت سے شکست خوردہ عناصر کی شکست کو جبراً کامیابی میں بدلنے کی کسی کوشش کو عوام قبول نہیں کریں گے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کسی جھانسے یا ترغیب میں آئیں نہ ہی اپنی توجہ دستخط شدہ اور مہر لگے نتائج کے حصول کے علاوہ کسی اور چیز کی جانب مرکوز کریں، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
امیدواران اور کارکنان دستخط شدہ اور مہر لگے فارم 45 حاصل کئے بغیر پولنگ سٹیشنز نہ چھوڑیں نہ ہی مصدقہ فارم 47 لئے بغیر ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے ہٹیں، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے مکروہ عمل میں سہولتکاری کی بجائے نتائج کا بلاتاخیر اجرا یقینی بنائے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
عوام کی بےمثال تائید اور ریکارڈ کامیابی کے ساتھ ان شاء اللہ منتخب جمہوری حکومت قائم کریں گے اور بانی چیئرمین عمران خان کو جیل سے نکال کر وزارتِ عظمیٰ پر بٹھائیں گے، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر
اردو












