
گزشتہ دو ہفتوں سے نہ امریکہ کا کوئی نقصان ہوا نہ ایران کا اور نہ ہی اسرائیل کا۔ جبکہ دوسری طرف فریقین مخالفت اور حمایت کا کھیل باری باری کھیل رہے ہیں لیکن جنگ سے باہر پاکستان کی حالت ملاحظہ ہو ۔ سٹاک مارکیٹ مسلسل گر رہی ھے ۔ معیشت کو 2 سو ارب سے زیادہ کا نقصان ہو چکا وفاقی دارالحکومت سمیت کئی شہر جام ہیں تعلیمی ادارے مسلسل بند ہیں اور اشیاء ضرورت کی قلت اور مہنگائی میں خوفناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ لیکن "آئیں گے نہیں آئیں گے " سے بہلتے اور زبانی تعریفوں سے خوش ہونے والوں میں اتنی دانائی کہاں کہ "اصل گیم " کو بھی سمجھیں!















