Salman Haider
33.4K posts




حب چوکی سے پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک اور بلوچ خاتون فاطمہ زوجہ نوروز اسلام سکنہ پنجگور کو ان کے گھر اکرم کالونی سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا جانا ریاستی جبر کی ایک اور سنگین مثال ہے۔ بلوچ وائس فار جسٹس اس غیر قانونی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچ خواتین کو منظم انداز میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک امر انسانی حقوق کی مقامی و عالمی تنظیموں کی مسلسل خاموشی ہے۔ یہ خاموشی مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اور اس تاثر کو تقویت دیتی ہے کہ انسانی حقوق کی یہ تنظیمیں صرف بیانات اور رپورٹوں تک محدود ہو چکی ہیں۔ اگر بلوچ خواتین کے ساتھ ہونے والے اس ظلم پر آواز بلند نہیں کی جاتی تو ان اداروں کی غیر جانبداری اور ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فاطمہ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور جبری گمشدگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ #SaveBalochWomen #EndEnforcedDisappearances



#انجمن_ستائش_باہمی کے تاحال واحد سیلیبریٹی رکن، ہمارا فخر، ہماری شان، غالب دوران، فلاسفر مغربیان، حکیم النفس والجان جناب سلمان @SalmanHydr کی توجہ اور یاد دہانی کیلیے اپنی ہی ٹویٹ کو قوٹ کر رہا ہوں۔

آپ کی آفر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ کیونکہ آج تک میری شان میں کسی نے نظم تو کجا ایک آدھا مصرعہ بھی نہیں کہا۔ انجمن کے رکن بننے کی واحد شرط یہی ہے کہ آپ نے تمام ارکان کی اور تمام ارکان نے آپ کی بلا جھجک، بلا تردد، بغیر کسی وجہ اور بغیر شرمائے تعریف کرنی ہے۔ آپ تو ماشاءاللہ پہلے سے ہی سیلیبریٹی ہیں، لیکن ہم سب بھی ایک دوسرے کی مدد سے انشاءاللہ ایک دن سیلیبریٹی بننے کی جانب گامزن ہیں۔ #انجمن_ستائش_باہمی



@yarpunhal @Sohrab_Rafiq ہفتہ ستائش ختم ہونے کو ہے اور ہم سہراب بھائی کی جتنی تعریف بنتی ہے ، وہ شاید کر نہیں پائے۔ ہم انتہائی شرمندہ ہیں






