
UNewsTv.Com
53K posts

UNewsTv.Com
@UNewsTv
Official Twitter Account of https://t.co/nFxXLptal9. Pakistan's political news, current affair shows, urdu columns and vlogs. Latest News...


محترمہ کلاسرہ صاحب عید مبارک۔ کیونکہ اس ٹوئیٹ میں میرا نام لیا گیا اس لئیے ریکارڈ کی درستگی کے لئیے : یقیننا آپ یہی سمجھتے تھے اور آپ نے یہ بات میرے سامنے بھی کی تھی۔ میں نے آپکو متعدد بار بہت سارے دوستوں کے سامنے یہ بار بار عرض کی خان صاحب کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ میں آج بھی پوری زمہ داری سے کہہ رہا ہوں خان صاحب کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ آپ سرائیکی وسیب سے ہیں۔ جیل میں قید شخص پر وہ الزام لگانا جس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں درست بات نہیں ہے۔ آپکے علاوہ ایک اور اینکر کو نوکری سے ہٹایا گیا۔ اور چینل مالک نے کہا وزیراعظم کے دفتر سے آپکو ہٹانے کو کہا ہے۔ مالک سے میری اچھی دوستی تھی اور آج بھی ہے۔ میں نے فون کر کے کہا حضور یہ معاملہ ہم پر کیوں ڈال دیا ہے۔ مالک کا جواب تھا “ مجبوری ہے تنخواہ انکی انکے کام سے کہیں زیادہ ہے۔ اب مشکل ہو رہی ہے انکی جگہ تین آ جائیں گے۔ آپ اگنور کریں “

کلاسرا صاحب آپ جھوٹ بول رہے ہیں میں نے آپکو بتایا تھا کہ آپکا چینل آپکو ریٹنگ نہ آنے پر نکال رہا ہے اور مجھے یہ بات آپکے چینل کے ایک سینیئرنے بتائی ہے اور ہاں آپ کو میں نے اس وقت بھی بتایا تھا کہ خبر آپکے چینل میں موجود ایک فیصلہ ساز کی مدد سے مجھ تک پہنچی ہے۔ آپ نے کہا کہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہوا۔ میں نے آپکو بتایا کہ خبر پکی ہے چینل نے فیصلہ کر لیا ہے آپ معلوم کروا لیں کہ اسکے پیچھے کیا ہے جبکہ مجھے آپکے پروگرام کے عوام میں غیرمقبول ہونے کا بتایا گیا ہے۔ یاد کریں اسی کال میں آپ نے کچھ صحافیوں کی کافی برائیاں بھی کی تھیں اور بعد میں آپ نے مجھے خود رابطہ کرکے بتایا کہ مجھے بھائی لوگوں نے نکلوایا ہے میں نے پوچھا کس نے تو آپ نام لینے سے بھی ڈر رہے تھے اور کہا کہ مل کر بتاؤں گا۔جیسا کہ آپ اب بھی صرف کمزور پر ہی حملہ آور ہوتے ہیں۔ مرے ہوئے کو ہی مارتے ہیں۔ میں انتظار کروں کہ کہ کس دن آپ عاصم منیر اور آئی ایس آئی کے مظالم کے خلاف زبان کھولتے ہیں۔ ذاتی حیثیت میں تو آپ سے کوئی گلہ ہو ہی نہیں سکتا۔ جس ارشد شریف نے آپکو سپورٹ کیا آپکو متعارف کروایا آپ پر احسانات کیے آپ تو اسکے قاتلوں کے ساتھیوں سے دوستیاں نبھا رہے ہیں۔ معاف کیجیے گا کلاسرا صاحب آپ اپنے نام نہاد اصولوں سمیت (جو صرف کمزور سیاستدانوں کے لیے ہیں) بے نقاب ہو چکے ہیں۔ یہ نئی نسل آپکی شعبدہ بازی پہچان چکی ہے۔ اب بھی وقت ہے ظلم کے خلاف بولیے ارشد شریف کے کھلائے کسی ایک لقمے کی ہی لاج رکھ لیجیے باقی آپکی مرضی ہے۔ مجھے آپکو بار بار جواب دینا بھی پسند نہیں۔

کلاسرا صاحب معذرت کے ساتھ آپکا شو بند ہونے پر میری آپ سے بات ہوئی تھی اس وقت آپ اسکے لیے فوجی جرنیلوں کو زمہ دار سمجھتے تھے۔ مگر اب آپ صرف عمران خان کو کیسے زمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں۔ ظلم کیا ہوتا ہے کبھی ملیں گے تو ہم بتائیں گے آپکو۔۔۔
















