Deputy Commissioner Malakand
2.7K posts

Deputy Commissioner Malakand
@dcmalakand
Official Twitter Account of Deputy Commissioner Malakand ||
Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan Katılım Ağustos 2015
30 Takip Edilen4.8K Takipçiler

#یہ_ہے_غاور_کلے_خوڑ
یہ ہمارا خوبصورت گاؤں اور پکنک اسپاٹ کبھی سکون اور خوبصورتی کی پہچان تھا، مگر ملز اور شادی ہالز والوں نے اسے کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ @dcmalakand
آپ سے گزارش ہے کہ اس کے خلاف فوری طور پر کاروائی کریں #DCmalakand #TMA @TMA_Dargai @AcDargai




اردو

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کی مصروفیات
عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ نے لیویز لائن ملاکنڈ میں نمازِ عید ادا کی۔ نماز کے بعد افسران، اہلکاروں اور عوام الناس سے عید کی مبارکباد وصول کی اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔
بعد ازاں انہوں نے ملاکنڈ جیل کا دورہ کیا جہاں قیدیوں اور جیل عملے سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور عید کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس کے بعد ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ نے صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز نیک رحمان کی رہائش گاہ میں ظہرانہ (طعام) میں شرکت کی۔
بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کا دورہ کیا، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کرکے عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتی ہے، اور ہمیں چاہیے کہ اس خوشی کے موقع پر معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً بیماروں، ضرورت مندوں اور محروم افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
اردو
Deputy Commissioner Malakand retweetledi

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ کے تحت صوبہ بھر میں تقریباً 2,000 کلومیٹر سڑکوں اور پلوں کی مرمت، بحالی اور اپگریڈیشن کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات عوام کو بہتر سفری سہولیات، محفوظ انفراسٹرکچر اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت ترقی، عوامی خدمت اور جدید انفراسٹرکچر کے وژن پر عمل پیرا ہے۔
عمران خان کے خیبرپختونخوا میں ترقی اور عوامی فلاح کا سفر تیزی سے جاری ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #KPPHA

اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ اور تحصیل کمپلیکس بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے عوامی خدمات کی بروقت فراہمی، دفتری نظم و ضبط اور دفتری امور میں مزید بہتری لانے کیلئے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری کی صدارت کی۔
کھلی کچہری کے دوران عوام نے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کئے، جن میں سے اکثر کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا، جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔




اردو

خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری - ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا ظفر پارک بٹ خیلہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری پروگرام کے تحت ظفر پارک بٹ خیلہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
انہوں نے پارک میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، درپیش مسائل اور جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے درپیش مسائل کے فوری حل اور جاری کام کی بروقت تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا 'ٹورسٹ سیٹنگ اینڈ ویو پوائنٹ' ملاکنڈ کا دورہ؛ زیر تعمیر کام کا معائنہ
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ملاکنڈ ٹنل کے قریب زیر تعمیر 'ٹورسٹ سیٹنگ اینڈ ویو پوائنٹ' ملاکنڈ کا دورہ کیا۔
معائنے کے دوران ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے جاری کام کی پیشرفت اور معیار کا جائزہ لیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا ڈسٹرکٹ نرو سینٹر (District Nerve Center) بٹ خیلہ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں قائم کئے جانے والے ڈسٹرکٹ نرو سینٹر (District Nerve Center) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے سینٹر کے قیام کیلئے جاری کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ سینٹر کو جلد از جلد فعال کیا جا سکے۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا 'ویلفیئر ہوم فار فیمیل چلڈرن' بٹ خیلہ کا دورہ - مقیم بچیوں میں عید پیکجز کی تقسیم
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے محکمہ سوشل ویلفیئر ملاکنڈ کے تعاون سے ویلفیئر ہوم فار فیمیل چلڈرن بٹ خیلہ میں منعقدہ تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دوران ویلفیئر ہوم میں مقیم بچیوں میں کپڑے، عید کی ضروری اشیاء اور نقد عیدی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور انہیں خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بچیوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اس اقدام کا مقصد بچیوں کو احساسِ تحفظ، محبت اور خوشی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔




اردو

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز، محمد فیاض خان کی زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر لیویز فورس کی ڈیوٹیوں، سکیورٹی انتظامات اور خصوصی انسدادِ منشیات مہم کے آغاز کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، لیویز پیٹرولنگ کو مزید مؤثر بنانے، مختلف مقامات پر ناکہ بندی سخت کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں۔
مزید برآں، ضلع ملاکنڈ میں منشیات کے خلاف خصوصی انسدادِ منشیات مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی، جس کے تحت مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوام کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔




اردو

ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے حالیہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کے ذریعے ترقی پانے والے لیویز اہلکاروں کو نئے عہدوں کے مطابق رینک/بیجز لگائے۔ اس موقع پر صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی ان کی محنت، دیانت داری اور مثالی کارکردگی کا صلہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملاکنڈ لیویز فورس نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، شکیل احمد نے ایچ ایس ایس سی امتحانات کی نگرانی کے سلسلے میں ایف جی کالج بٹ خیلہ میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران نگران عملے کی حاضری، امتحانی مواد کے تحفظ، سکیورٹی انتظامات اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیرِ صدارت انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ڈینگی سے بچاؤ، مچھروں کی افزائش کی روک تھام، آگاہی مہمات اور دیگر ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ ترجیحی بنیادوں پر مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے اور مؤثر کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، پانی کے ذخائر بننے سے اجتناب کریں اور ڈینگی کی روک تھام میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت عید عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیر صدارت عید عیدالاضحیٰ کی تیاریوں خصوصاً سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ اور دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں عید عیدالاضحیٰ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے، بازاروں میں ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے، بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے، صفائی ستھرائی، پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
اسکے علاوہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں لیویز پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور جگہ جگہ پر ناکے لگائے جائیں تاکہ لوگوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں، عیدالاضحیٰ کے دوران نہروں اور دریائے سوات کے کنارے پر نہانے اور اس قسم کی سرگرمیوں پر پابندی کے حوالے سے بھی سخت ہدایات دی گئیں۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ مفاد عامہ اور لوگوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔




اردو

پاک واریئر چیمپئن شپ کا شاندار اختتام
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر ضلع ملاکنڈ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی نیشنل لیول میگا ایونٹ “پاک واریئر چیمپئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس” شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی۔
ملک بھر سے آنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں نے اپنی مہارت، جرات اور بہترین کھیل کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ شائقین نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلوں سے خوب لطف اٹھایا۔
اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز، بیلٹس اور دیگر انعامات تقسیم کئے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
ایونٹ کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ ملاکنڈ لیویز کے جوان ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ٹی ایم اے کے افسران و اہلکار بھی موقع پر موجود رہے۔ زخمی کھلاڑیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس پر شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات کو سراہا۔
اس شاندار چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں مارشل آرٹس کو فروغ دینا، کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو بڑھانا اور “عزت، عزم اور کامیابی” کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔
ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑیوں، منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اردو

معرکۂ حق سپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں سائیکل ریس کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملاکنڈ کے باہمی تعاون سے معرکۂ حق سپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں ظفر پارک سے باڈوان چوک بٹ خیلہ تک 5 کلومیٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔
سائیکل ریس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 25 سائیکلسٹس نے بھرپور حصہ لیا۔ ریس کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ شائقین نے راستے بھر قومی پرچم لہرا کر سائیکلسٹس کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔
ریس کے نتائج کے مطابق فاروق خان (مردان) نے پہلی، ثناء اللہ (مردان) نے دوسری جبکہ مبین (سوات) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے پوزیشن ہولڈرز اور ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
شرکاء نے اس ایونٹ کو قومی یکجہتی، امن اور نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔




اردو

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، طارق عزیز نے پوسٹ کمانڈر سخاکوٹ کے ہمراہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
اس دوران متعدد دکانیں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر بند کر دی گئیں جبکہ دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے کاروبار سیل کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی، جرمانے اور قید کی سزا بھی عمل میں لائی جائے گی۔




اردو

