کچھ لوگوں سے بچھڑ کر آپ پھر ویسے نہیں رہتے۔۔
سچ یہ ہے کہ آپکو ویسا رہنا بھی نہیں چاہیے۔ یہ دکھ کی تذلیل ہے کہ وہ کسی کو بدل نہ پائے۔ کیسے ممکن ہے کہ ایک پھول ڈال سے ٹوٹنے کے بعد بھی ویسا ہو
جیسا وہ شاخ پر تھا۔۔ ؟
🥀
#its_aymi
اس پر اترے تھے محبت کے صحیفے لیکن
ایک کافر کہاں تورات کا مطلب سمجھے!🥀
اس سے پہلے تو دعاؤں پہ یقیں تھا کم کم
تُو نے چھوڑا تو مناجات کا مطلب سمجھے! 🥀
تجھ کو بھی چھوڑ کے جائے تِرا اپنا کوئی
تُو بھی اک روز مکافات کا مطلب سمجھے! 🙂🔥🥀
#its_aymi
اس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے محسن
ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن؟
یاد کے دَشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن
وہ جو اِک شخص متاعِ دل و جان تھا، نہ رہا
اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسنؔ
#its_aymi
تم نے گِرتے ہوۓ پتوں کو تو دیکھا ہو گا
اپنی ہر سانس وه ٹہنی پہ گنوا دیتے ہیں
کِتنے بے رحم شجر ہیں نئے پتوں کیلئے
پُرانے پتوں کی وفاؤں کو بُھلا دیتے ہیں ....🥀🫥
#its_aymi
اسے کہنا !
جہاں ہم نے
بچھڑتے وقت لکھا تھا
کوئی رت ہو ، کوئی موسم
محبت مر نہیں سکتی.
وہاں پر لکھ گیا کوئی
تعلق چاہے کیسا ہو
بالآخر ٹوٹ جاتا ہے
طبیعت بھر ہی جاتی ہے
کوئی مانے یا نہ مانے
محبت مر ہی جاتی ہے..!
#its_aymi