Silver 🪽 804 retweetledi

کل کا جلسہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے کینسل کروایا تاکہ حکومت کو ریلیف دیا جا سکے۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر حکومت کو ریلیف دیا گیا، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے بدلے عمران خان کی صحت کے حوالے سے کوئی بھی ریلیف حاصل نہیں کیا گیا۔ نہ ہی فیملی ملاقاتوں کے لیے کوئی مؤثر آواز اٹھائی گئی اور نہ ہی ان کی غیرقانونی قیدِ تنہائی کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدام کیا گیا۔
عمران خان کو جیل مینول کے مطابق بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔ فیملی کا واحد اور واضح مطالبہ یہی ہے کہ عمران خان کا علاج فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل اسلام آباد میں ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں کروایا جائے۔
ان کی آنکھ کی حالت تشویشناک ہے، نہ صرف یہ کہ اس میں کوئی بہتری نہیں آئی بلکہ خدشہ ہے کہ اسے جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی بینائی مزید متاثر ہو رہی ہے۔
عمران خان کی صحت کو نظر انداز کرنا یا اس پر خاموشی اختیار کرنا ایک مجرمانہ فعل ہے۔ جب تک فیملی کی ملاقات نہیں ہوتی، ہم تسلی سے کوئی بھی بات نہیں کر سکتے اور نہ ہی کسی سرکاری مؤقف پر کسی قسم کا یقین کیا جا سکتا ہے
Barrister Salman Safdar@BrSalmanSafdar
Meeting lasted for 60 Mins & Khan Sb was comprehensively briefed on All Legal Matters including Al Qadir Trust Case. Overall found Khan Sb in Good Health; High Spirits & Exceptionally Strong Like Before. Eye Complication Continues with Major Impairment
اردو














