Fatii shah retweetledi

مذہب تبدیل کرنے کی اتنی بڑی سزا؟ایسی کہانی کے انسانیت شرما جائے
پنجاب کے علاقے خانیوال میں پیش آیا ایک افسوسناک واقعہ!
یہ کہانی ہے عائشہ کی جو کہ پہلے سنینا تھی! سنینا بچپن میں ہی نعتیں پڑھتی اور اسلامی محافل کو اٹینڈ کرتی تھی!
سنینا کی جب شادی ہوئی تو اس نے اپنے شوہر کو اسلام میں داخل ہونے کے لیے قائل کیا جس پر وہ مان گیا اور یہ فیملی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی!
سنینا نے اپنا نام عائشہ رکھ لیا!اور کہانی یہی سے شروع ہوئی!علاقہ مکین اور رشتہ دار اس فیملی پر پریشر ڈالتے رہے کہ وہ واپس اپنے مذہب میں آجائیں جس پر یہ لوگ انکار کر دیتے تھے! پھر ایک دن صبح 6بجے عائشہ جب اپنے بچوں کیساتھ گھر پر موجود تھی تو ہمسائی مہوش ، اس کا شوہر اور کچھ عورتیں انکے گھر پر حملہ آور ہوئیں، انکا مطالبہ تھا کہ جس گھر میں عائشہ رہ رہی ہے اسکو چرچ میں تبدیل کر دیا جائے مگر چونکہ ملکیت عائشہ کے پاس تھی وہ اس مسجد یا مدرسہ بنانا چاہتی تھی!
مہوش اور دیگر خواتین نے عائشہ پر تشدد کیا جبکہ اسکی بیٹی جو یہ سب دیکھ رہی تھی وہ جب اپنی ماں کو بچانے آئی تو پھر مہوش کے شوہر نے اس بچی کو پکڑا ایک کمرے میں لے گئے اور وہاں پر اسکے ساتھ زیازتی کی اور ساتھ ویڈیوز بھی بناتے رہے!عائشہ کے مطابق اس واقعے سے قبل اسکی بیٹی بالکل ٹھیک تھی جبکہ اب وہ اپنا ذہنی توازن تک کھو چکی ہے!
اس واقعے کو ایک سال کا عرصہ گزرچکا ہے جبکہ عائشہ اور اسکے بچوں کو علاقہ بدر کر دیا گیا ہے اور انصا ف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے!
نوٹ!عائشہ نے ساری باتیں ایک نجی یو ٹیوب چینل کو انٹرویو میں بتائی ہیں!



اردو
























