
ednanbasitsyed
254K posts

ednanbasitsyed
@syedednanbasit
pharmacist






مایران کے خلاف غیر اخلاقی بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے 25ویں ترمیم لاگو کرکے ہٹانے کا مطالبہ کردیا،مطالبہ کرنے والوں میں امریکی صدر ٹرمپ کے حامی سیاستدان بھی شامل ہیں۔۔۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے پچیسویں ترمیم لاگو کر کے صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں ، کانگریس کو کوئی اقدام کرنا ہوگا ، ابھی اور اسی وقت کرنا ہوگا۔ سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے کہا ہے کہ ایسے میں جب سب لوگ ایسٹر منانے جا رہے ہیں ٹرمپ سوشل میڈیا پر بےقرار پاگل کی طرح بکواس کررہے ہیں۔ ٹرمپ کی سابق زبردست حامی ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاگل ہو چکے ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کا ہر وہ شخص جو خود کو مسیحی سمجھتا ہے اسے صدر کے پاگل پن میں مداخلت کرنی چاہیے امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ اگر وہ ٹرمپ کی کابینہ میں ہوتے تو ایسٹر کی ان چھٹیوں میں امریکی آئین میں پچیسویں ترمیم لاگو کرنے کے لیے قانون دانوں سے بات کررہے ہوتے ، پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کی معذوری کی صورت میں کابینہ کے اکثریتی فیصلے سے اس کے اختیارات نائب صدر سنبھال سکتا ہے، واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی، ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف گالیوں کا بھی استعمال کیاتھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے تھا اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ، منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔


BREAKING: US President Trump told US media that Washington tried to send weapons to Iranian protesters earlier this year “through the Kurds”, but that he believes the weapons never reached protesters. 🔴 LIVE updates: aje.news/j1bmee















