Musafir_e_Hairat รีทวีตแล้ว
Musafir_e_Hairat
61 posts

Musafir_e_Hairat
@WadaySaab
یہ کائنات حیرت کی حد تک خوبصورت ہے
เข้าร่วม Aralık 2025
30 กำลังติดตาม30 ผู้ติดตาม
Musafir_e_Hairat รีทวีตแล้ว
Musafir_e_Hairat รีทวีตแล้ว

@voiceofIk_804 اچھا کیا نہیں تو لینے کے دینے پڑ جاتے 🤠کھوش رہو بچہ سوا حا
اردو
Musafir_e_Hairat รีทวีตแล้ว

میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے
اللہ پاک رحم فرمائے آمین

Rehana Jadoon ریحانہ جدون@Rehna_7
Feeling not well اتنی سخت گرمی میں زکام کے ساتھ بخار بہت بری حالت ہوتی
اردو
Musafir_e_Hairat รีทวีตแล้ว

بصَد ملال علیؓ کے چمَن کی بات کریں
مری مراد حُسینؑ اور حسَنؑ کی بات کریں
۔
لگا کے خیمہ کسی بے کسی کے صحرا میں
پھر آج ایک غریبُ الوَطَن کی بات کریں
۔
ہتھیلیوں پہ رکھیں اپنی ماتَمی آنکھیں
اور اُس کے بعد کسی بے کفَن کی بات کریں
۔
کہیں سے لائیں جگر اور چھ مہینے کے
کٹے پھٹے ہوئے پیاسے دَہَن کی بات کریں
۔
پھر اپنے جلتے کلیجوں پہ ہاتھ رکھ کر ہم
ہر ایک ہندہ صِفَت مرد و زَن کی بات کریں
۔
میں جانتا ہوں یہ آساں نہیں مگر پھر بھی
کسی بُریدہ، دَریدہ بدن کی بات کریں
۔
ضروری ہے کہ ہم اشجار کے سُنیں نوحے
اور اپنے غم زدہ سرو و سُمَن کی بات کریں
۔
غمِ حُسینؑ فقط ہم پہ ہی نہیں موقوف
سو بَین ڈالتے کوہ و دَمَن کی بات کریں
۔
زمینِ کرب و بلا خُوں چَکاں ہوئی جس میں
خدا کے ساتھ زرا اُس زَمَن کی بات کریں
۔
میں جانتا ہوں، ہیں مقصودِ کائنات یہی
سو میرے ساتھ مرے پَنج تَن کی بات کریں
۔
کوئی بھی بات مکمل نہیں علیؑ کے بغیر
تو آؤ مومنو! خیبر شکَن کی بات کریں
۔
میں عشق کرتا ہوں اُن شاعروں سے جو واصفؔ
شہیدِ نینوا کے بانکپَن کی بات کریں
جبّار واصف
اردو
Musafir_e_Hairat รีทวีตแล้ว

بڑھے جو کر کے وہ سوئے شہہ انام سلام
صدائیں آتی تھیں ہر سمت سے سلام
بڑا حجوم تھا طیبہ کی پہلی منزل پر
کھڑے تھے راہ میں کرنے کو خاص و عام سلام
چلے حسین جو طیبہ سے کربلا کی طرف
جہاں پہنچتے تھے کرتا تھا وہ مقام سلام
زمینِ منزلِ مقصود نے قدم چومے
فلک نے دور سے جھک کر کہا امام سلام
شاہ وہ جسے سب شاہ شاہ کہتے ہیں
امام وہ جنہیں کرتا ہے ہر امام سلام
تمام رات انھیں بھیجتی رہی حوریں
کسی کے نام درود اور کسی کے نام سلام
انھیں سلام منور یہ چاہتا ہے جی
تمام عمر کروں اور نہ ہو تمام سلام
اردو





















