Red Eye
41.3K posts

Red Eye
@bigB_returns
'You only lose when you give up'. Imran Khan

دسویں کلاس کے ایک محنتی طالب علم کے ساتھ وہ ظلم ہوا جو کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بچہ انگلش کا پہلا پیپر دینے جا رہا تھا کہ راستے میں اس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ شدید زخمی حالت میں بھی اس نے ہمت نہیں ہاری اور کسی طرح اپنے پیپر سینٹر پہنچ گیا... لیکن وہاں اس کے ساتھ جو ہوا، وہ دل دہلا دینے والا ہے۔ بچہ صرف 30 منٹ لیٹ تھا۔ جب وہ سینٹر پہنچا تو ہیڈ ماسٹر صاحب اسے لے کر سپریڈنٹ عبدالمجید بخاری کے پاس گئے، لیکن سپریڈنٹ نے صاف انکار کر دیا کہ یہ لیٹ ہو گیا ہے، میں اسے پیپر میں نہیں بٹھاؤں گا۔" سوچیں... ایک زخمی بچہ جس کی حالت سب کے سامنے تھی، جس کا ایکسیڈنٹ ہو چکا تھا، پھر بھی اسے پیپر دینے کی اجازت نہ دی گئی۔ یہ بچہ گورنمنٹ ہائی اسکول DNB/35 کا طالب علم ہے جبکہ اس کا سینٹر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کھتڑی بنگلہ میں تھا، جو پنجاب ایجوکیشن سسٹم کے تحت آتا ہے۔ کیا انسانیت ختم ہو چکی ہے؟ کیا ایک زخمی بچے کے لیے کوئی رعایت نہیں؟ یہ صرف ایک بچے کے ساتھ زیادتی نہیں بلکہ پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔ والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خدارا اس آواز کو آگے پہنچائیں تاکہ اس بچے کو انصاف مل سکے۔

معذور لڑکی پر ظلم وزیر اعلی اور قانون کےافسران بالا سے انصاف کی اپیل ہے اس شخص کو فوری گرفتار کریں ... See more
















