Sabitlenmiş Tweet
Akram Khan
23.8K posts

Akram Khan
@AKRAMJANG
Democrat, Editor Jang Forum, Daily Jang Karachi
Karachi, Pakistan Katılım Haziran 2010
4.8K Takip Edilen4.2K Takipçiler

@AKRAMJANG آپ ایک دفعہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ وزٹ فرما لیں
محظ تنقیدیں کرنے سے کچھ نہیں ملنا۔
اردو

@AKRAMJANG HEC gives scholarships your kids has to pass that process.
Govt uni are subsdized in Pakistan
However people have started begging on digital platforms on the name of scholarships.
English

@SHAHJAH43016863 بہترین گریڈز، ضروری انٹرنیشنل امتحانات میں اچھے اسکور اور درخواست سے میرٹ بنتا ہے
یونی ورسٹی کی ویب سائٹس پر داخلے کی تمام تفصیلات ہوتی ہیں
اردو

@Ahmad_Noorani بنیادی فرق کوئی بھی بیان نہیں کرتا کہ ن لیگ سیاسی جماعت نہیں ہے جس نے پیدا کی اس کے مفاد کے لئے کام کرتی ہے یا خود کے لئے دھندا
پوری تاریخ ہے
اردو

دنیا کی امیر ترین صوبائی حکومتیں بھی زیادہ سے زیادہ چھ سے سات ملین ڈالر کا جہاز استعمال کرتی ہیں، جو موجودہ دنیا میں فضائی سفر کیلیے محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے۔ صوبائی حکومت کیلیے لگژری جہاز خریدنے کی کسی جمہوری ملک میں کوئی ایک مثال بھی نہیں ملتی۔ مریم نواز کی پنجاب حکومت کیلیے جہاز کی خریداری تاریخ کا انوکھا مگر اندوہناک واقعہ ہے۔
بھارتی پنجاب کی حکومت نے سرکاری کاموں کی انجام دہی کیلیے جہاز خریدنا چاہا تو اس کا باقائدہ اعلان کیا۔ عوامی سطح پر گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن نے بعض اہم سوالات اور اعتراضات اٹھائے جس کے بعد جہاز کی خریداری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
میں امریکی ریاست ورجینیا میں رہتا ہوں۔ پاکستان کے پنجاب کی معیشیت کا سائز دو سے اڑھائی سو ارب کے درمیان ہو گا۔ ورجینیا کی معیشیت ایک ہزار ارب کی ہے۔ ورجینیا کی حکومت اور گورنر سرکاری افعال کی سرانجام دہی کیلیے چھوٹے سیسنا طیارے (قیمت ایک ملین ڈالر سے کم) یا ایک درجن سیٹوں والے بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے (قیمت پانچ سے سات ملین ڈالر) استعمال کرتی ہے۔ صرف یہی نہیں گورنر یا کوئی حکومتی عہدیدار لگژری طیارہ لینے کی صرف بات ہی کرے، تو عوام تیا پانچا کر دے گی۔
نیویارک ریاست ( نیویارک شہر نہیں، نیویارک ریاست) امریکہ کی امیر ریاستوں میں سے ہے۔ اس کی اکانومی کا سائز دوہزار ارب ڈالر ہے۔ یہاں کی حکومت بھی سیسنا اور بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے ہی استعمال کرتی ہے۔
ٹیکساس بھی ایک بہت امیر امریکی ریاست ہے۔ اس کی معشیت کا سائز اڑھائی ہزار ارب ڈالے قریب ہے۔ مگر بیچاری ٹیکساس کی حکومت بھی سیسنا، پیلاٹس پی سی ٹویلو (قیمت پانچ سے چھ ملین ڈالر) اور بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے ہی استعمال کرتی ہے۔
کیلیفورنیا امریکہ کی امیر ترین ریاست ہے۔ اس کی اکانومی کا سائز چار ہزار ارب ڈالر ہے۔ یہاں کی بیچاری حکومت بھی سیسنا اور بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے ہی استعمال کرتی ہے۔
مریم نوز نے کرپشن اور عوامی پیسوں کے ضیاع کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جب تک ایسے کرپٹ سیاستدانوں کو گرفتار کر کے کرپشن کے جرائم میں سزا نہیں دے جائے گی، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
اردو
Akram Khan retweetledi
Akram Khan retweetledi

@TahirNaeemMalik @HBLPak نجی شعبے کے اپنے مسائل ہوتے ہیں، وہ زیادہ منافع کو ترجیح دیتے ہیں
کسی بینک میں جائیں سروسز ونڈوز تین سے پانچ ہوں گی لیکن صرف ایک زیر استعمال ہو گی
باقی خالی
اسٹاف کم، ایک پر تمام بوجھ، اوقات کار بھی زیادہ، تنخواہیں مراعات بھی کم، اپنے خرچ پر لباس بھی عمدہ
ملازمین کی حق تلفی
اردو

حبیب بنک کی سروس کا معیار انتہائی ناقص آن لائن ٹرانسیکشن بنک نے غلطی سے دو دفعہ کردی ھیلپ لائن پر آگاہ کرنے کے باوجود دو ھفتے گزرنے کے باوجود درستگی نہیں کی جارھی ۔
@HBLPak
اردو

@KhawajaMAsif حکومت کی بے بسی لاچاری سمجھ سے باہر ہے
تاجر ٹیکس نہیں دیتے
کیش کاروبار کرتے ہیں
بجلی چوری کرتے ہیں
تجاوزات میں ملوث ہیں
رات گئے تک کاروبار کر کے بجلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں
تیل کے امپورٹ بل میں اضافہ کا سبب ہیں
ابھی عید پر چراغاں خوب ہوا
لاک ڈاؤن صرف غریب عوام کا کرنا ہے؟
اردو

وطن عزیز دنیا کا واحد ملک ھے جہاں بازار دوپہر کے بعد کھلتے ھیں اور نصف رات کے بعد بند ھوتے ھیں۔ کئی دفعہ ھر سطح پہ یہ مسئلہ اٹھایا ھے مگر تاجر حضرات کی طاقت کے سامنے حکومتیں لاچار ھیں ۔ سالوں سے بجلی کا رونا رویا جاتا ھے۔ بجلی چوری حق سمجھ کے کی جاتی ھے۔ اللہ نے ھمیں بارہ مہینے سورج کی روشنی سے نواز ا ھے۔ مگر ھم مصر ھیں کے کاروبار رات اندھیرے میں بجلی کی روشنی میں کرنا ھے۔ دنیا مغرب کے بعد بازار بند کرتی ھے ھفتے میں ایک مکمل چھٹی ضرور ھوتی ھے۔ ھمارے ملک میں ایسی مارکیٹیں بڑے شہروں میں موجود ھیں نام بتائے جا سکتے ھیں جہاں رزق حلال چوری کی بجلی سے کمایا جاتا ھے۔ ھمارا میڈیا ھر بات و ایشو پہ بات کرتا ھے مگر اس ایشو پہ مکمل خاموش ھے۔ جب مارکیٹوں کہ اوقات آدھی کے بعد تک ھوں تو سمجھ نہیں آتی بچوں اور فیملی کے لئے وقت کب میسر ھوتا ھے۔
کفایت شعاری کی بات ھم حکمران کرتے ھیں مگر بازاروں کے اوقات سے جسطرح آمدنی اور وسائل کا ضیاع ھوتا ھے اسکی کوئ بات کوئ نیں کرتا ۔ پارلیمنٹ بلڈنگ میں بھی بجلی کی بچت کی جارہی ھے۔ مگر بازار شام گئے بند کرنے کی کوئ بات نہیں کرتا جب اتنا بڑا تضاد ھو تو عام شہری پھر وقت کی نزاکت کا احساس نہیں کرتا۔
اردو
Akram Khan retweetledi

مشرقی پاکستان میں 25 مارچ 1971 کے آپریشن سرچ لائٹ پر بریگیڈئیر صدیق سالک اپنی کتاب "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" میں لکھتے ہیں کہ وائرلیس پر فوجی افسر نے کہا کہ ڈھاکہ یونیورسٹی میں مزاحمت ہو رہی ہے۔ اعلی فوجی افسر نے جوابا کہا کہ کیا مزاحمت مزاحمت لگا رہی ہے، اپنے ہتھیار استعمال کرو اور دو گھنٹے میں ٹارگٹ پر قبضہ کرو۔ کچھ گھنٹے میں یونیورسٹی پر قبضہ تو ہو چکا تھا لیکن نظریے کو مسخر کرنا ٹینکوں اور توپوں کے بس کی بات نہیں۔۔۔
اردو

تابش ہاشمی کے اندر چھپا ہوا جماعتی ہے بھائ صاحب لاہور میں بیٹھ کر شو کرتے ہیں اور وہاں پر کراچی اور کراچی والوں کا مذاق اڑاتے ہیں کہ جیسے پورا کراچی گٹکا کھاتا ہے اس بیچارے کو آئ بی اے میں پڑھنے کے باوجود پورے کراچی میں صرف گٹکے کھانے والے ہی ملے ہیں اچھا اور جب ان صاحب کو زیادہ ریٹنگ لینی ہوتی ہے تو الطاف حسین کی نقل کرتے ہیں اور مذاق اڑاتے ہیں ان کو کسی کی فین فالونگ کا کوئ احترام نہیں ہے جھک مرایا ہے آئ بی اے میں پڑھ کر
@Tab_Hash_Me
اردو

’کراچی میرا شہر ہے، میری جڑیں وہاں ہیں۔ لیکن انفراسٹرکچر اور سکیورٹی کے لحاظ سے لاہور بہت آگے نظر آتا ہے۔‘ تابش ہاشمی
ان کا کہنا ہے کہ شہر کے مسائل پر بات کرنا کسی کے خلاف نہیں بلکہ کراچی کی بہتری کے لیے ہے۔
’اگر آپ لوگوں سے پوچھیں تو زیادہ تر یہی کہیں گے کہ کراچی پہلے سے بہتر نہیں ہوا، ہمیں صرف یہ چاہیے کہ شہر بہتر ہو جائے، چاہے جس طرح بھی ہو۔‘
#TabishHashmi
#Lahore
#karachi
bbc.com/urdu/articles/…
اردو

@MariaBalochPK ہر شخص کی تحریر اس کے سیاسی شعور کا پتا دیتی ہےاس لیے مجھے برا نہیں لگتا کہ جب ادراک اور استطاعت ہی نہیں تو کہاں سے حقیقت جانیں گے
محترمہ کرپشن کو سمجھئے کہ وہ دراصل ہے کیا اور دوسری بات کہ
کرپٹ شخص 18ویں ترمیم، آئین کی بحالی اور مشرف کا صدارتی نظام اور طاقت نہیں چھوڑ سکتا
اردو

فاطمہ بھٹو اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو کے حوالے سے بتاتی ہیں کہ وہ آصف علی زرداری کو ہمیشہ "چور" کہتے تھے اور دونوں کے درمیان نفرت کسی سے ڈھکی چھپی نہ تھی۔
آصف زرداری نے میر مرتضیٰ سے دوسری ملاقات میں مڈل ایسٹ کی ایک "ڈیل" میں پارٹنر بنانے کی ترغیب دی تو مرتضیٰ بھٹو نے سیدھا جواب دیا کہ مسٹر زرداری! ہم بھٹوز ایسا نہیں کرتے۔
یہ وہ جملہ تھا جس نے دو شخصیتوں کے درمیان صرف دشمنی ہی نہیں بلکہ دو مختلف کرداروں کا فرق بھی واضح کردیا،
ایک طرف وہ شخص تھا جو اقتدار کو کاروبار سمجھتا تھا اور دوسری طرف وہ جو باپ کے نام کو سودے کی میز پر رکھنے کو تیار نہ تھا۔
تاریخ کا المیہ یہ ہے کہ جس "چور" کو مرتضیٰ نے ٹھکرایا،
وہی آگے چل کر پاکستان کا صدر بنا۔

اردو

@TararAttaullah @Alikhanyzai کاش آپ کراچی ہوتے اور یہ سانحہ ہوتا
تو
آپ بھی بھنبھوڑ دئے جاتے
اردو

میرے حلقے این اے 127 ٹاؤن شپ لاہور میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ معصوم بچی مہر گزشتہ دنوں آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق ہو گئی۔ میں سوگوار خاندان کے پاس حاضر ہوا اور اُن سے اس انتہائی افسوسناک واقعے پر تعزیت کی۔ مالی معاوضہ مہر بیٹی کو واپس نہیں لا سکتا، مگر اُن کے والد کو ایک چیک بھی پیش کیا ہے۔
آوارہ کتوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری تھی جسے عدالتی حکم کے بعد روک دیا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے rafaqatdgr@ اور maryjamesgill@ پر مشتمل ایک قانونی ٹیم تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے اپیل دائر کرے گی۔
اردو

@AWGoraya @TariqJa33531529 بھائی پاکستان میں بےشعور اذہان ہی کو پروان چڑھانا تھا اس کا بیج بویا گیا، آب یاری کی گئی، وہ ہی مطلوب و مقصود تھا، فصل بھی پک چکی ہے
سوشل میڈیا پر لہراتی دکھائی بھی دیتی ہے
مشن کمپلیٹ
اردو

@UmarCheema1 برادر ایک بات سمجھ لیجئے پاکستان میں کسی بھی شعبے میں اپنے منصب کے مطابق کوئی موزوں شخص تلاش کرنے پر بھی نہیں ملے گا
یہ قومی مسئلہ ہے
اردو

مختلف اوقات میں یہ سننے میں آتا ہے کہ ایک سینئر صحافی ایک اہم شخصیت کا پیغام لے کر دوسری اہم شخصیت کے پاس گئے یا یہ کہ بزرگ صحافیوں کا ایک وفد صلح کا پیغام لے کر فلاں شخص کے پاس گئے، اور اسطرح کی پیغام رسانی کسی صحافی کے بڑا ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہے اسے کوئی بھی نام دیں لیکن یہ صحافتی ذمہ داریوں میں نہیں آتا اور اسطرح کے کاموں کی تشہیر باعث فخر بھی نہیں ہونی چاہیئے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ سیاستدان یا جرنیل صحافیوں کو اتنا عقلمند بھی نہیں سمجھتے جتنا یہ اپنے آپکو سمجھتے ہیں اور نہ ہی وہ انکے مشوروں کے منتظر ہوتے ہیں انکا مشورہ طلب کرنے کا مقصد ایسے صحافیوں کو ہم آواز بنانا ہوتا ہے، صحافی کے فرائض میں یہ کہیں ذکر نہیں کہ اس نے اللہ واسطے کی دشمنی کرنی ہے یا کسی دھڑے کا حصہ بننا ہے ایسا کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ سیاست میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی جائے پھر یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ آپ سے کتنے مشورے کرتے ہیں اور پیغام رسانی کیلئے کتنا استعمال کرتے ہیں
اردو
Akram Khan retweetledi

مفتی عبدالرحیم کراچی کے ادارے جامعہ الرشید کے مہتم ہیں۔انہوں نے کرن ناز کے شو میں ملا یعقوب کا حقیقی چہرہ بے نقاب کیا ہے۔فرماتے ہیں ملا عمر کی رحلت کے بعد ملا یعقوب ان کے جانشین بننا چاہتے تھے جبکہ متعلقہ افراد کا خیال تھا کہ یہ بچہ ہے کبھی افغانستان نہیں گیا ،20سال پاکستان میں گزارے ہیں،اسے کیسے امیر بنا دیں۔جب ملا اختر منصور کو امیر بنانے کا فیصلہ ہوا تو ملا یعقوب ناراض ہوگیا اسے مطمئن کرنے کے لیئے پانچ لاکھ ڈالر دیئے گئے۔وقتی طور پر تو یہ مطمئن ہوگیا مگر پاکستان کی مخالفت کی وجہ یہی ہے کہ اسے امیر نہیں بننے دیا گیا۔یہ انکشاف اس شخص کی طرف سے کیا گیا ہے جس کا ملا عمر سے نہایت قریبی تعلق رہا ،جس کا نام مفتی عبدالرحیم بہت عقیدت و احترام سے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ محمود غزنوی سے آج تک شاید افغانوں کو اس قدر نیک انسان نہیں ملا ہوگا

اردو

@Matiullahjan919 ن لیگ خود اپنا مفاد پہلے دیکھتی ہے اس لئے وہ نمایشی اقدامات پر جاتی ہے
ایک غریب ملک میں سرکار میں مہنگی بڑی گاڑیوں کی ضرورت ہی نہیں
قرضوں پر عیاشی تو کی جانی چاہیے
اردو

اچھی پالیسی ہے مگر ہائی آکٹین پر چلنے والی سرکاری گاڑی کا مالک افسر پیٹرول پمپ سے بل ریگولر پیٹرول کا بنوائے گا اور ہائی اکٹین ہی ڈلوائے گا۔ اگر بہت مجبوری ہوئی تو ریگولر اور ہائی آکٹین کی قیمت کا فرق ادا کر دے گا۔ مانیٹائزیشن ہالیسی کے تحت زیر استعمال سرکاری گاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد کم قیمت پر افسر ساتھ لے جا سکتا ہے جسکے لئیے سرکاری خرچے پر ہائی آکٹین سے گاڑی کا انجن توانا رہتا ہے۔ ویسے بھی سرکاری پیٹرول میں۵۰ فیصد کٹوتی کے بعد ہائی آکٹین پر پابندی کا مطلب زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ ہائی آکٹین کے بجٹ میں اب ریگولر پیٹرول زیادہ پڑیگا۔ ایک بنیادی سوال پھر بھی جواب طلب رہے گا کہ لامحدود سرکاری پیٹرول کی سہولت والے افسران کا پچاس فیصد کیا ہو گا؟

اردو





