Brazil bold
513 posts


عید الاضحی کا مقصد اور قربانی کی اصل روح ۔ ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کی گفتگو کا اہم حصہ #eidulazha2026

عید سے دو دن پہلے پورے پاکستان کی مویشی منڈیاں خالی — یہ صرف بحران نہیں، قومی تباہی کا آغاز ہے! پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ سے صرف دو دن پہلے مویشی منڈیوں کا خالی ہونا ایک خطرناک، تشویشناک اور تاریخی صورتحال ہے۔ قربانی جیسے عظیم مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے شہری جانور تلاش کر رہے ہیں، مگر منڈیاں ویران پڑی ہیں۔ یہ صورتحال کسی ایک شہر یا صوبے تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک میں لائیو اسٹاک سیکٹر کے تباہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بحران اچانک پیدا نہیں ہوا۔ یہ برسوں کی مجرمانہ غفلت، ناقص پالیسیوں اور متعلقہ اداروں کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔ آج ملک میں ڈے اولڈ کالف (Day Old Calf) بے دریغ ذبح کیے جا رہے ہیں۔ مادہ ڈرائی اینیمل، بچھڑیاں، دودھ دینے والی گائیں، بھینسیں اور ڈیری اینیمل مسلسل سلاٹر ہو رہے ہیں۔ یعنی وہ جانور ختم کیے جا رہے ہیں جو آنے والی نسلوں، دودھ کی پیداوار اور قربانی کے جانوروں کی بنیاد تھے۔ سوال یہ ہے کہ: جب بچھڑیاں ذبح ہوں گی تو کل دودھ دینے والی گائیں کہاں سے آئیں گی؟ جب مادہ بھینسیں ختم ہوں گی تو لائیو اسٹاک کیسے بڑھے گا؟ جب ڈیری اینیمل سلاٹر ہوں گے تو عوام کو دودھ کون دے گا؟ اور جب پورے ملک میں جانور ہی نہیں بچیں گے تو قربانی، گوشت اور ایکسپورٹ کے نظام کا کیا بنے گا؟ یہ صرف فارمر کا مسئلہ نہیں، یہ پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی، زرعی معیشت اور قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکا ہے۔ ہم کھلے الفاظ میں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں: ، وفاقی وزیر ، چاروں صوبوں کے محکمہ لائیو اسٹاک، کے ویٹرنری حکام، اور تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں کو۔ چیف آف آرمی اسٹاف محترم جناب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو فوری قومی ایمرجنسی سمجھا جائے۔ آج خالی مویشی منڈیاں چیخ چیخ کر اعلان کر رہی ہیں کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک خطرناک حد تک کم ہو چکا ہے۔ اگر آج بھی ڈے اولڈ کالف، مادہ جانوروں اور ڈیری اینیمل کی سلاٹرنگ نہ روکی گئی تو آنے والے چند سالوں میں پاکستان کو دودھ، گوشت اور قربانی کے جانوروں کے شدید ترین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوری اقدامات کیے جائیں: ▪️ ڈے اولڈ کالف کی سلاٹرنگ پر مکمل پابندی ▪️ مادہ اور دودھ دینے والے جانوروں کے ذبح پر سخت قانون سازی ▪️ غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کے خلاف ملک گیر آپریشن ▪️ قومی بریڈنگ و افزائش نسل پروگرام کا فوری آغاز ▪️ لائیو اسٹاک کو قومی فوڈ سیکیورٹی پالیسی کا بنیادی حصہ بنایا جائے اگر اب بھی خاموشی رہی تو تاریخ اس تباہی کی ذمہ داری متعلقہ اداروں، پالیسی سازوں اور خاموش تماشائیوں پر ڈالے گی۔ Save Farmer Save Pakistan Dairy & Cattle Farmers Association Pakistan @OfficialDGISPR @agri_department @livestock_sindh @LDDSouthPunjab @FaizullahSwati @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan @dpr_gob @RailwaysGovPk



This was interesting. An undisclosed location, however, I learned these are used by Border Patrol, to track drug and human smugglers. I wonder if the perp is seen on this camera?




















