Ch Riaz retweetledi

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ — مانچسٹر میں عقیدت، احترام اور تجدیدِ عہد
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ انتہائی عقیدت، محبت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
تقریب کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض اور پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے کی، جنہوں نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور صدرِ پاکستان کی درازی عمر، مکمل صحت، اور ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔
تقریب میں موجود پارٹی کارکنوں اور عہدیداران نے صدر آصف علی زرداری کی قومی سیاست میں استقامت، مفاہمت کی حکمتِ عملی، اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتی رہے گی، اور عوامی خدمت، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
صدر آصف علی زرداری ایک سیاسی رہنما ہی نہیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ باب ہیں جس نے مشکلات کے اندھیروں میں مفاہمت، برداشت اور جمہوریت کی شمع روشن رکھی
اردو



























