
Haider Chaudhary
24.4K posts

Haider Chaudhary
@HaiderCh_PTI
میں پاکستان کا شہری ہوں اور پاکستان کا مالک ہوں۔ میں مرتے دم تک پاکستان کا دفاع کروں گا۔ @ImranKhanPTI


اصولاً تو بحث اس بات پر ہونی چاہئے کہ میں عمران خان صاحب پر جو تنقید کر رہا ہوں وہ تنقید درست ہے یا غلط؟ پھر بھی آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ جب بھی کوئی نیا پیغام یا تحریک آتی ہے وہ اپنے وقت کے سب سے مقبول بیانئیے سے اپنا موازنہ کر کے اُس بیانئیے کی خامیاں اور جھول اجاگر کرتی ہے نہ کہ پہلے سے مسترد شدہ بیانیوں پر وقت ضائع کرتی ہے۔ آپ کسی بھی نئی چیز کی تشہیر کے لیے اُس جگہ یا اُس کیمپ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ دو چار فیصد والے کیمپس آپ کا ہدف نہیں ہوتے۔ آپ سمیت پی ٹی آئی کے دوستوں کی منطق اور سوال بالکل ویسے ہیں جن کا ہم سرعام کی ریکارڈنگ کے دوران سامنا کرتے تھے۔ کسی ہیروئین بیچنے والے کو پکڑتے تھے تو وہ کہتا تھا کہ آپ کو کسی نے میرے خلاف لانچ کیا ہے ورنہ فلاں بھی تو چرس بیچ رہا ہے اُسے کیوں نہیں پکڑتے۔۔۔ لیکن ہمارا ہدف ہمیشہ وہ شخص ہوتا تھا جو زیادہ بڑی تعداد میں لوگوں کو نشئی بنا رہا ہوتا تھا۔ اور آخری وضاحت۔۔۔ عوام راج ایک نظریاتی، شعوری اور فکری تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں۔ لیکن پی ٹی آئی کے دوستوں کا تحقیق سے کیا تعلق ؟




اب اہم یہ ہے دیکھتے ہیں کون سے ممبرز اسمبلی منگل والے دن شرم کھا کر اڈیالہ پہنچتے ہیں











