اِن شاء اللّہ عید کے بعد ،بڑے پیمانے پر آم، ہری مرچ، لسوڑےاور لیموں کا اچار ڈالنا ہے ۔ اِس دفعہ اِدھر اپنے کمرے میں چُھپا کر رکّھوں گا۔اہلیہ سہیلیوں میں بانٹ کر ،چند مہینوں میں ختم کر دیتی ہے۔
امید ہے آپ ہمسایوں کے حقوق پر لیکچر نہیں دیں گے۔ اچار کے علاوہ باقی حقوق سر آنکھوں پر۔
@saeedkabir851@maamerkhalid@choudaryazam@wasimkhatri4486@nadeem0432@hamidnadeem5 اس پلیٹ فارم پر میری کوئ جان پہچان نہیں ہے، آپ جیسے ادب دوست احباب کے علمی مباحث اور ہلکی پھلکی نوک جھوک کا حظ اٹھانے کے لیئے کبھی کبھار دخل در معقولات کا مرتکب ہو جاتا ہوں۔ آپ کی محبت ہے کہ برداشت کرلیتے ہیں۔ خوش رہیں اور یوں ہی چہکتے رہیں۔
@nadeem0432@wasimkhatri4486@hamidnadeem5@choudaryazam@maamerkhalid یہ آئیڈیل منظر اب کہِیں نہیں ہے۔ لیکن بہت کچھ ابھی بچا ہوا ہے۔
سکول کے دِنوں میں ہم تین چار دوست، اچار الماری میں رکھتے تھے۔ گھر سے پراٹھے لے آتے۔ مَیں نے ایک بار اپنی گھریلو روٹین بتائی: اچار ۤ،روٹی اور ہر لقمے کے ساتھ کَڑھے ہوئے دودھ کا ایک چھوٹا گھونٹ۔ سب اِک خوراک پہ لگ گئے۔
@nadeem0432@wasimkhatri4486@hamidnadeem5@choudaryazam@maamerkhalid دعا کریں لسوڑے مل جائیں ۔ کَھٹے دیسی آم ،لیموں اور ہری مرچیں عام مل رہی ہیں ،لسوڑے کا درخت اِس علاقے میں عنقا ہو چکا ہے۔ چند سال پہلے تک میرے ہمسایوں کے صحن میں بھی بڑا درخت تھا جو مکان کی توسیع کی وجہ سے کٹ گیا۔ ساتھ والے گاؤں کے ایک اولڈ سٹوڈنت کے ذمے لگایا تو ہے ۔
@Nama_Bar@wasimkhatri4486@saeedkabir851@hamidnadeem5@choudaryazam@maamerkhalid ویسے ۔۔۔
غریبو۔۔۔ مرو وڈی عید والے دن وی اچار تے لڑائیاں کر رئے او۔۔۔
او مولا لئے جے۔۔۔ اج تے بوٹی شوٹی دی گل کرو۔۔
لوک۔ پٹھاں بنا رئے ہونڑے، کوئی لمیاں لمیاں چانپاں، کوئی دستی بنا رہیاء ہونڑا۔۔
تسی مرو۔۔۔ اچار دے پچھے شیدائی ہوئے بیٹھے او