راشد ڈوگر

24.8K posts

راشد ڈوگر banner
راشد ڈوگر

راشد ڈوگر

@DO3GAR

شاید شاعر، غالباً ادیب، قریباً ان پڑھ، یقیناً گناہگار،سر بہ سر خاکِ مدینہ | https://t.co/IAnzh2CqKR

ہونے نہ ہونے کے بیچ Katılım Nisan 2024
382 Takip Edilen815 Takipçiler
Sabitlenmiş Tweet
راشد ڈوگر
راشد ڈوگر@DO3GAR·
اقبالِ بے مثال سے ایک ملاقات: پڑھا ساقی نامہ جو اقبال کا تو باطن کے قلزم میں طوفاں اُٹھا تصور پہ ہر دم تصَرُف ہُوا شب و روز پرتوِ اقبال کا کہا دل نے ملتے ہیں اقبال سے عطا کوئی قطرہ ہو احوال سے حِصانِ تخیل، کہ ہیں جس کے پر ہُوا جانبِ گردُوں محوِ سفر اُڑا اسپِ عرفاں برنگِ براق زمیں کی کشش سے کیا افتراق اسی عالمِ شوق و وجدان میں مَیں پہنچا عدن کے گُلستان میں گیا اور اقبال سے جا مِلا گیا اور جا کر قدم چُھو لیا وہ اقبال جو ہے ہُوا بے مثال وہ اقبال جو ہے سدا لا زوال وہ اقبال جو ہے ابھی بھی بلند ہے بامِ ثریا پہ جس کی کمند وہ اقبال جس سے ہے بے گانہ قوم مگر پھر بھی اس کی ہے پروانہ قوم وہ اقبال محفُوظ اوراق میں کہ جیسے ہو محبُوس اوراق میں گیا کاش ہوتا دِلوں میں اُتر تو ہم آج ہوتے نئی اوج پر ہُوا مل کے خوش وہ حکیمِ اُمم تبسم میں لیکن تھی تاثیرِ غم ہوا روبرُو مَیں جو بعد از سلام کہا مَیں نے اونچا ہے تیرا مقام ہیں شرق و غرب اُن کے زیرِ اثر کہ افکار و اشعار تابندہ تر تھا دنیا میں دل تیرا خلوت زدہ مگر کیوں یہ جنت میں بھی نہ لگا؟ کہا پیرِ ہندی نے ، سچ ہے پسر کُڑھے میرا دل اور تڑپے جگر وجہ اِس کی تُجھ کو بھی معلوم ہے جو صبرو سکُوں میرا معدوم ہے تُو بھی تو ہے اک شاعرِ درد مند بتا! کس طرح مَیں کرُوں آنکھ بند؟ گراں خواب چینی سنبھلتے گئے ہمالہ کے چشمے اُبلتے گئے مسلماں ابھی تک ہے خوابیدہ تر کہ دل جس کا مُردہ، نَے بینا نظر خضر کی زباں سے بتایا بھی تھا یہ نُکتہ سبھی کو سکھایا بھی تھا نسل سے مقدم ہے دِینِ مُبین ہے وحدت ہی اس کی بقا کی امین پہ تقسیم کی ہے علامت بنا مسلمان ٹُکڑوں میں بکھرا ہُوا یمن ہو ، مصر ہو ، عجم ہو کہ شام شکستہ ہوئے جیسے شیشے کا جام فلسطین ہے یا کہ کشمیر ہے مقدر میں کیا ان کے زنجیر ہے؟ عرب کے امیروں کو دیکھے اگر تو نمرود منہ پھیر لے جھِینپ کر چکوروں سے بُزدل عجم اور عرب مواشی سے اسفل خلیفۂِ رب یہیں دورِ سرمایہ داری یہیں تماشا یہیں اور مداری یہیں حکومت رہی اور نہ حُرمت رہی جو ہوتی تھی، اب وہ نہ اُمت رہی رسالت کی توہین ہوتی رہی کہ غیرت مگر پھر بھی سوتی رہی “بُجھی عشق کی آگ اندھیر ہے مسلماں نہیں، راکھ کا ڈھیر ہے” جو تلوار توڑی قلم چھوڑ دی تو ذِلت نے اِس کی کمر توڑ دی مُحقق رہے نہ مجاہد رہے “زمانے کے انداز بدلے گئے” سُنی اُس سے جب داستانِ گُداز جو ہے بُلبُلِ گلستانِ حجاز تو سُن کر مَیں رویا کچھ اِس طور سے کہ موتی بنے جو بھی آنسو گرے کہ سَچّا جہاں جو بھی آنسو گِرا وہ جنت میں سُچّا گُہر بن گیا اُنہی موتیوں کو مَیں لایا یہاں یہ اشعار میرے ہیں میری فُغاں کہا میں نے اے شاعرِ بے مثال سناؤں تجھے کیا کہ خستہ ہے حال زمانہ نیا ہے تو خطرے نئے صراحی سے ٹپکے ہیں قطرے نئے ترا دَور گو تیرے شایاں نہ تھا مگر تُجھ کو پلکوں پر اُس نے رکھا جو علم و ادب کے قدر دان تھے میسر تجھے ایسے انسان تھے کہ علم و ادب اب کہانی ہوئی جہالت کی گرد آج سر پر چڑھی جھجک ہی رہی اور نہ پردہ رہا کہ گھر گھر میں ابلیس آکر گھسا جو بچّوں سے بچپن، جوانوں سے شرم گیا چھین کر ساری آنکھوں سے شرم ہے خلوت نہایت خطر ناک اب لگی اس میں خنّاس کی یوں نقب نہیں اب مراتب کی کوئی بھی قید رہی نا مناقب کی کوئی بھی قید ہے شرم و حیا آج خامی بنی ہے صدق و صفا آج خامی بنی کمینوں کا دنیا پہ اب راج ہے کہ مجرم کے سر پر دھرا تاج ہے عجب دورِ ابہام و انکار اب جو غائب ہے رحمت تو حاضر غضب یوں مشرق نے غربی قبا اوڑھ لی کہ پہنائی جو بھی وبا ، اوڑھ لی قناعت کا اب دور دورہ گیا ہوس اور لالچ کا چرچا ہُوا تمنا ہے سِینوں میں دم توڑتی خودی سِیم و زر میں مقید ہوئی وہ پیرِ کنیسا کے پنجے میں ہے حرم اب کلیسا کے پنجے میں ہے وہ مشرک ہُنُود اور مُوَحِّد یہُود ہیں بُغضِ مسلمان میں یک وجُود مُسلماں کے دشمن ہیں شِیر و شکر مسلمان اپنے ہی دشمن مگر خفی و جلی و مبیں منکرین مسلم سے نفرت سبھی کا ہے دِین مسلم ہے کوتاہِ عقل و نظر ہے اپنے ہی انجام سے بے خبر لہو سرد امت کے مَردوں کا ہے یہی درد سردار دردوں کا ہے ذرا سا جو سر کو اٹھا کر چلا تو سارا جہاں اس کا دشمن ہُوا سُنا یہ تو بولا وہ مردِ کمال قیامت کے رستے میں حائل ہے ڈھال فقط ایک تنہا مُسلمان کی ہے لَو جس کے سِینے میں ایمان کی ابھی تو ہزاروں ہیں روشن چراغ جبینوں پہ جن کی ہے سجدوں کا داغ وہ دھبہ جو تاروں سے تابندہ تر وہ نقطہ جو ہے عشق کی اک مُہر کہ “اِنَّ عِبَادِی “ کے وارث ہیں وہ کہ عمر و علی ہی کے وارث ہیں وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #حرفِ_راشد رمضان المبارک 11 مارچ 2026 1/2 (جاری ہے👇🏼)
اردو
3
4
28
747
❦ نــــــورے ❦
اسلام علیکم ۔۔۔ ویلکم بیک نور۔۔۔کافی کچھ نیا ہوگیا میری غیر موجودگی میں۔۔۔مطلب سچ میں،کیا میں اتنا عرصہ غائب رہی؟؟
اردو
10
1
18
420
راشد ڈوگر
سوچا بھی ہے اے مردِ مسلماں کبھی تُو نے؟ کیا چیز ہے فولاد کی شمشیرِ جگردار اُس بیت کا یہ مصرعِ اوّل ہے کہ جس میں پوشیدہ چلے آتے ہیں توحید کے اسرار ہے فکر مجھے مصرعِ ثانی کی زیادہ اللہ کرے تجھ کو عطا فقر کی تلوار قبضے میں یہ تلوار بھی آجائے تو مومن یا خالدِؓ جانباز ہے یا حیدرؓ کرار #اقبال_بےمثال #Bulgaria
راشد ڈوگر tweet mediaراشد ڈوگر tweet media
اردو
0
0
14
212
𝘿𝙧 𝙍𝙤𝙢𝙚𝙤
🚨 ایک سوشل میڈیا نیوز پیج کے مطابق جرمنی نے 17 سے 45 سال عمر کے لوگوں کےلیے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ اس عمر کے لوگ اگلے تین ماہ آرمی کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
اردو
4
1
25
645
🇵🇰افنان
🇵🇰افنان@shaaz_72·
لوگ تمہیں کہیں اپنا صنم میں تمہیں اجنبی پکاروں گی میرا دل چاہتا ہے کہ میں ! تمہارے لیے... ایک "نیا لفظ" کہوں مگر۔۔۔ میں بانجھ ہوں میرے لفظوں اور استعاروں کی۔۔۔ کوکھ خالی ہے اک نئے لفظ کو جنم دینے کے لیے۔۔۔ #شاز
🇵🇰افنان tweet media
اردو
2
3
15
105
🇵🇰افنان
🇵🇰افنان@shaaz_72·
-نیا لفظ-- میرا بہت دل چاہتا کہ میں محبت میں کسی نئے لفظ کو جنم دوں پر نہیں ہوتا میرے قلم کی کوکھ بانجھ ہے اس زمین کی طرح کہ جِسے۔۔۔ جتنی مرضی کھاد ڈال لو سیراب کر لو مگر۔۔۔ فصل اچھی نہیں ہوتی۔۔ تم مجھے محب سے سینچا دو میں تمہیں نئی تشبیہات۔۔۔ #شاز
🇵🇰افنان tweet media
اردو
4
3
14
204
حیات مریم 💫💫
نیگیٹو لوگوں سے میں پریشان ہوں انکی نیگیٹوٹی کا یہ حال ہے کہ چاند سے بھی لڑتے پھرتے ہیں کہ تیری روشنی سورج سے کم کیوں ہے 🙄
اردو
16
3
39
813
راشد ڈوگر
رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا سُوہا عشقے دل دا ویہڑا ملّیا، توڑ کے آیا بُوہا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا پَکّا عشقے دے سب باندی بَردے، کی کالا، کی ککّا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا نیلا عشقے ساڈی رَتّ نچوڑی، چہرا ہویا پیلا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا ساوا عشقے پِچھے پھاوا ہویا، مِٹّی دا ایہ باوا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا چِینا بولے دل دی دھڑکن دم دم ، ساجن بِن کی جینا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا سُچّا میں نالی دا کِیڑا مِترا، ماہی دا دَر اُچّا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا گُوہڑا ماہی میرا عرش دا واسی، میں کِس گنتی چُوہڑا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا کالا ماہی میرا جُگ جُگ جیوے، جَگ اُس دا متوالا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا رَتّا عشق دا ساڑا سینہ ساڑے، عشق دا تا اے تَتّا رنگّاں وِچّوں رنگ عشق دا، رنگ عشق دا نُوری میں رستے دا کُوڑا کرکٹ، ماہی اے کستُوری #حرفِ_راشد ————————————————— نہایت محترم محسن رضا بھائی @mohsin39231079 نے کمال ہُنر اور بے لوث محبت کے امتزاج سے خاکسار کے پنجابی کلام کو اپنی خوبصورت آواز سے مزین فرمایا۔ دعا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کو سدا سلامت رکھے۔ ❤️
اردو
9
7
31
518
راشد ڈوگر
بلقان ممالک کی سیر کے آخری مرحلے میں آجکل بلغاریہ کی سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں۔ یہ مُلک پانچ صدیوں تک عثمانی خلافت کا حصہ رہا ہے۔ عثمانی سلطنت کا قریب قریب سارا یورپی حصہ دیکھنے سے اس کی وسعت کا کچھ کچھ اندازہ اور اس احساس کی شدت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے کہ یہ سلطنت اسلام کی کتنی عظیم قوت تھی۔ اس کے ایک قصبے شومن میں واقع بہت سی مساجد میں سے ایک مسجد ، تنبول مسجد 👇🏽 #Bulgaria
راشد ڈوگر tweet mediaراشد ڈوگر tweet mediaراشد ڈوگر tweet mediaراشد ڈوگر tweet media
اردو
4
13
118
5.1K
Mrs Malik
Mrs Malik@Malik41163464·
“ میں آپ کے ساتھ ہوں “ یہ لفظ جس سے بھی بولیں بہت سوچ سمجھ کر بولیں اس لفظ میں چھپی ”سچائی “ خوشی کا باعث بنتی ہے اور اس لفظ کے پیچھے چھپا ”جھوٹ“ عمر بھر کی “ اذیت “ کا سامان بنتا ہے جب کسی کا بھروسہ ٹوٹتا ہے تو پھر اس کے لیے دوبارہ بھروسہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے خوش رہیے
Mrs Malik tweet media
اردو
3
0
16
118
سوئرتےSuerte
سوئرتےSuerte@chanceuse_1·
پنسل کا تراشہ میں نے پنسل تراشی تو میز پر تراشے کا ڈھیر لگ گیا سوچتی ہوں۔ کچھ نیا لکھنے کے لیے خود کو کتنا چھیلنا پڑتا ہے @urdu_bazm #اردو
اردو
3
3
24
179
Mubham Musk
Mubham Musk@Zahr_E_Qaatil·
کھانے کے لیے سوچا ہی نہیں دانت سنبھالنے ہونگے 🎶
اردو
12
2
52
514
راشد ڈوگر
راشد ڈوگر@DO3GAR·
رات سُنتے ہیں ذکی کان ، چُھپی، رات کی بات ہوتی ہے کوئی خود سے ملاقات کی رات ہو جائیں عیاں راز ستاروں جیسے کُھل جائے جو اک رات، تری ذات پہ ذات ______________________________ #حرفِ_راشد #رباعیءِ_راشد #رباعیات 5 اپریل 2023
اردو
2
1
12
197
ناز مظفرآبادی
ناز مظفرآبادی@Naz_Muzafrabdi·
رتجگوں کا حساب لکھتے رہے زندگی کا عذاب لکھتے رہے اہلِ دانش ہمارے وقتوں کے کرگسوں کو عقاب لکھتے رہے جو نہ لکھے گئے کبھی ہم کو اُن خطوں کے جواب لکھتے رہے اک زمانہ تھا جب وہ ہم کو بھی ناز عالی جناب لکھتے رہے #نازمظفرآبادی @urdu_bazm
اردو
2
4
8
106
Rashid chughtai
Rashid chughtai@chughtai4u·
تیری جدائی سے ڈرتا ہوں مجھے ڈرنے دے تجھ سے بچھڑ کے مرتا ہوں مجھے مرنے دے تو مجھے پیار کرے نہ کرے تیری مرضی میں تجھ سے پیار کرتا ہوں مجھے کرنے دے
اردو
7
105
388
19.6K
Asim
Asim@asimmmmmn·
مجھے کس کی آگ جلا گئی مرے دل کو کس کا ملال تھا کہیں خون دل سے لکھا تو تھا ترے سال ہجر کا سانحہ وہ ادھوری ڈائری کھو گئی وہ نہ جانے کون سا سال تھا
اردو
1
0
1
11
Asim
Asim@asimmmmmn·
مجھے ایسا لطف عطا کیا کہ جو ہجر تھا نہ وصال تھا اعتبار ساجد مجھے ایسا لطف عطا کیا کہ جو ہجر تھا نہ وصال تھا مرے موسموں کے مزاج داں تجھے میرا کتنا خیال تھا کسی اور چہرے کو دیکھ کر تری شکل ذہن میں آ گئی ترا نام لے کے ملا اسے میرے حافظے کا یہ حال تھا
اردو
1
0
1
21