NP Media Cell retweetledi
NP Media Cell
4.2K posts

NP Media Cell retweetledi

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی درخواست، مائینز اینڈ منرلز ایکٹ پر عدالت کا وفاق و صوبہ سے جواب طلب
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی آئینی درخواست پر بلوچستان مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے نیشنل پارٹی کے وکلاء راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چنگیز حئی بلوچ کے دلائل کے بعد کیس کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت آئندہ دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
#DrAbdulMalikBaloch
#BalochistanHighCourt
#MinesAndMineralsAct2025
#BalochistanRights
#NationalParty
#ResourceRights
#ConstitutionalPetition
#JusticeForBalochistan
#NaturalResources
#Balochistan
#LegalBattle
#FederalVsProvincial
#Baloch
#balocistan24

اردو
NP Media Cell retweetledi

نیشنل پارٹی کے رہنما معتبر شیر جان نے جاری کردہ بیان میں کہا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی کی کاوش سے وزیرِ اعظم نے تربت (کیچ) میں دانش سکول کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے۔ نیشنل پارٹی ہمیشہ علم دوست رہی ہے، اور یہ منصوبہ اسی سوچ کا تسلسل ہے۔ دانش سکول سے کیچ کے مستحق اور ذہین طلبہ کو معیاری تعلیم میسر آئے گی، جو علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اردو
NP Media Cell retweetledi

نیشنل پارٹی کے قائدین سے بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ کی قیادت میں تحریکِ حقوق الائنس کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ.
وفد نے حکومت کی جانب سے زرعی کالج کی عمارت کو کسی اور ادارے کے لیے مختص کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات و خدشات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق چیئرمین بی ایس او منصور بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت کا بڑا دارومدار زراعت پر ہے اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیے بغیر صوبے کی ترقی ممکن نہیں۔ زرعی کالج کا قیام اسی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تاکہ طلبہ کو جدید زرعی تعلیم و تحقیق کے عمل کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی تعلیم کے فروغ کے لیے قائم ادارے کو کمزور کرنا صوبے میں زراعت کے شعبے کو زوال کرنے کے مترادف ہے۔حکومت ناقص بصیرت کبھی جامعہ بلوچستان میں شعبہ بلوچی براہوئی اور پشتو کو بند کرنے کی منفی پالیسی لاتی ہے تو کھبی ایک ادارے کی عمارت کو دوسرے ادارے کے لیے مختص کرکے تعلیم کے حوالے سے اپنی کم ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔منصور بلوچ نے کہا کہ حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے اور زرعی کالج میں نئے شعبہ جات و تحقیقی مراکز کے قیام اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تعلیمی اداروں کی خودمختاری اور ان کی ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ, صوبائی ایجوکیشن سیکرٹری سعدیہ بادینی, ڈاکٹر نور بلوچ فدا جان بلیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
طلباء الائنس کے وفد میں بی ایس او کے مرکزی سیکٹری جنرل صمند بلوچ مرکزی وائس چیرمین نزیر بلوچ ، پی ایس او کے طرف سے مرکزی آرگنائزر سیف اللہ خان مرکزی سینئیر آرگنائزر سید زین اللہ مرکزی اطلاعات آرگنائزر اسفندیار مرکزی مالیات آرگنائزر محمود اچکزئی مرکزی آفس آرگنائزر نواز خپلواک بی ایس پجار کی طرف سےمرکزی سیکٹری اطلاعات ادریس بلوچ صوبائی جنرل سیکٹری شےمرید رشید بلوچ اراکین سینٹرل کمیٹی اغا حق نواز شفیق مہر اور وسیم بلوچ موجود تھے..
#NP
#BsoPajjar
#NationalParty
#education
@BohairS

اردو
NP Media Cell retweetledi

کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی کوئٹہ میں حاجی اسلام بلوچ کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سید حسین شاہ، حاجی در خان لانگو، فضل الرحمن محمد شہی بھی موجود تھے۔
#Nationalparty
#Balochistan

اردو
NP Media Cell retweetledi
NP Media Cell retweetledi

بلوچستان کے اہم مسائل پر بلوچستان کی سیاسی قیادت کا مشترکہ موقف ہونا چاہیے، جماعت اسلامی بلوچستان کے وفد کی نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات بعض سیاسی معاملات پر اتفاق رائے۔
کوئٹہ/ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن صوبائی جنرل سیکریٹری زائد اختر کی قیادت میں وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میرکبیر احمد محمد شہی کی رہائش گاہ پر نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں میر کبیر محمد شہی ، صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی سینیئر نائب صدر میرشاوس بزنجو مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری علی احمد لانگوشامل تھے ملاقات میں بلوچستان کے اہم سیاسی و سماجی مسائل زیر بحث آئے اور مختلف امور پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بہت سے اہم معاملات جن میں لاپتہ افراد کا مسئلہ، بلوچستان کی سیاست میں غیر جمہوری قوتوں کی مداخلت، روزگار کی بندش اور ساحل و وسائل کی لوٹ مار کے مسائل پر بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کا مشترکہ موقف ہونا چاہئے اس موقع پر جماعت اسلامی کی قیادت نے وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے مسائل پر مذاکرات کے حوالے سے نیشنل پارٹی کو دعوت دی کہ وہ مذاکرات میں شریک ہوں جس پر نیشنل پارٹی نے اپنے تجاویز رکھے اور وفد کو یقین دہانی کرائی کی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد بہت جلد جماعت اسلامی کی قیادت کو آگاہ کریگی۔ جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز نور الدین اور صابر پانیزئی بھی شامل تھے۔
#nationalparty
#np
@NEWS
@AslamBalochNP

اردو
NP Media Cell retweetledi

کوئٹہ۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے شہدائے 8 اگست کے برسی کے موقع پر جاری بیان میں شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جو بلوچستان کے اجتماعی شعور و علم کو قتل کرنے کے مترادف ہے 8 اگست نے بلوچستان کو سالوں نہیں بلکہ صدیوں پیچھے چھوڑ گیا۔جہاں بلوچستان کی باشعور و پڑھے لکھے سرمائے کو دہشت گردوں نے چھینا۔بیان میں کہا گیا کہ 8 اگست 2016 درد و خون کا دن ہے وہ درد جو نہ ختم ہونے والا ہے اور وہ خون جو زمین کو لت پت کرگیا۔8 اگست یاد دہانی کراتا ہے کہ ریاستی ناکامی اور ناقص پالیسیوں نے کیسے پوری نسل کے امیدوں و خوابوں کو خون میں نہلا دیا بیان میں کہا گیا کہ حکمرانوں کی غلط ومنفی پالیسوں و ناکام خارجہ پالیسیوں کے بدولت بلوچستان آگ و خون میں گرا ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جب تک بلوچستان کے سیاسی معاشی اور قومی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جاتا ہے تب تک بلوچستان میں قیام امن صرف ایک دعوہ ہے۔اس لیے منفی پالیسی کو بند کرنے کی ضرورت ہے.

اردو
NP Media Cell retweetledi

نیشنل پارٹی سندھ وحدت کی جانب سے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو و میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی مشترکہ برسی کا پروگرام مورخہ 20 اگست کو کراچی آرٹس کونسل میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
#NationalParty #MirHasilBizenjo
#MirGausBakshBizenjo #NationalParty #NP

اردو
NP Media Cell retweetledi

نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ بھی موجود تھے۔
#NationalParty. #Pakistan #PMLN
#NewsUpdate

اردو
NP Media Cell retweetledi

بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التواء جمع
کوئٹہ اسٹاف رپورٹر بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی تحریک میں کہا گیا ہے کہ 6 اگست کو حکومت نے بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ 4 جی اور 5 جی سروس بند کرکے 31 اگست تک معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جس سے صوبے میں لوگوں کی زندگی مفلوج ہو گئی ہے اور تمام کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں تمام یونیورسٹیوں کالجز اور انگلش میڈیم اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ رک گیا ہے آن لائن کلاسز لینے والے طلبا و طالبات کی پڑھائی اور آن لائن کاروبار متاثر ہوا ہے یہاں تک کہ لاء اینڈ آرڈر قائم کرنے والے ادارے بھی مفلوج ہو گئے ہیں اور ٹریفک پولیس بھی چالان نہیں کر پا رہی انہوں نے انٹرنیٹ بندش کو بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں بے چینی اور کرب کی کیفیت ہے اس لیے اسمبلی کی کارروائی روک کر اس اہم مسئلے پر بحث کی جائے اور فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے
#nationalparty
#Balochistan #Net
#panjgur #NEWS
@RahmatSalehNP

اردو
NP Media Cell retweetledi

بلوچستان کے مسائل پر صوبے کی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ موقف ہونا چاہیے، جماعت اسلامی/ نیشنل پارٹی dailyintekhab.pk/archives/532373

اردو

نیشنل پارٹی کیچ کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر نسیم جنگیان کی 14 ویں برسی کی مناسبت سےایک تعزیتی ریفرنس بمورخہ 2025-06-04 کو صبح 10 بجے ضلعی سکریٹریٹ تربت میں منعقد ہوگی جس میں شہید نسیم جنگیان کی قومی اور وطنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ تمام کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ بھر پور انداز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ تمام تحصیلوں اور یونٹوں سے گزارش ہے کہ وہ خصوصی طور پر کارکناں میں موبلائزیشن کریں تاکہ زیادہ سےزیادہ تعداد میں کارکنان کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
نیشنل پارٹی کیچ

اردو

ہمارے لیے وہ دن بہت مشکل تھے جس دن مولا بخش دشتی شہید کیا گیا،. جس دن نسیم جنگیان شہید کیا گیا، جس دن ڈاکٹر لعل بخش شہید کیا گیا.
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
#NationalParty #balochistanPakistan #Barsi #shaheednaseem
اردو

نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نیاز بلوچ نے مولوی محمد حنیف صاحب کے والد محترم کے ڈی پٹھان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ انہوں نے بزرگ کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے ساتھیوں کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہی ہے۔ نیاز بلوچ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت و شفایابی عطا فرمائے۔

اردو

نیشنل پارٹی کے ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ کا بلوچستان اسمبلی میں جذباتی خطاب ۔
#NationalParty #kalsoomniazbaloch #Balochistan
@KalsoomNiazNp
اردو



