Rafi Khan 🇵🇰
19.7K posts

Rafi Khan 🇵🇰
@RafiKha01
🇵🇰 Pakistan is my love & Imran❤️ khan my last hope 🇵🇰


2013 سے قومی اسمبلی کا ممبر ہوں الحمدللہ آج تک کبھی اپنے خاندان کو سیاست میں آگے نہیں کیا کیونکہ خان صاحب نے ہمیشہ کہا کہ یہ نظریاتی جماعت ہے اور اس میں موروثی سیاست کی گنجائش نہیں۔ پہلے دن سے @PTIofficial کارکنان کو آگے کیا اور ان ہی کے زریعہ ترقیاتی کام کیے۔ تحریک انصاف ہی کے ایک سینئر کارکن اور میری تحصیل تخت بھائی کے منتخب صدر صادق حسین صاحب کو اپنا فوکل پرسن بنایا اور تمام ترقیاتی کام ان کے زیر نگرانی پارٹی تنظیم کے حوالہ کئے۔ پہلے سینئر تحریک انصاف کارکن سجاد انور بھائی میرے پولیٹیکل ایڈوائزر رہے اور ان کے ساتھ تحریک انصاف کارکن ضیاء اللہ خان اور تحریک انصاف ہی کے نوجوان کارکن محمد فہد خٹک میری پولیٹکل ٹیم کے بنیادی ستون بنے اور آج تک گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ماشاءاللہ ترقیاتی کاموں کیلئے ایک اور تحریک انصاف کے سٹوڈنٹ لائف سے بنیادی کارکن انجینئر حکمتیار زمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ میرے اپنے خاندان کے لوگوں کا بھی کوئی کام ہو تو وہ خود نہیں کرتے بلکہ انہی تحریک انصاف کارکنان کو درخواست کرتے ہیں اور پارٹی تنظیم کے زریعہ انکا کام ہوتا ہے۔ الحمدللہ بہترین کام ہو رہا ہے۔ گلے لوگوں کو ہونگے کہ کام نہیں ہوا یا ابھی تک نہیں ہوا لیکن اس بات پہ مطمئن ہیں کہ خاندان کے لوگوں کو بیچ میں نہیں لایا اور کام ہوتا ہے یا نہیں ہوتا لیکن زمہ داری و اختیار تحریک انصاف ورکرز ہی کے پاس ہوتا ہے اور سب اس بات پہ مطمئن ہوتے ہیں کہ انکو اپنے کاموں کیلئے میرے خاندان کے کسی فرد کے پاس نہیں جانا پڑتا۔ یہی میرا طریقہ ہے جس سے پچھلے 13/14 سال سے حلقہ بہترین چل رہا ہے ماشاءاللہ جیسے خان صاحب کی ھدایات ہیں کہ تحریک انصاف کوئی موروثی جماعت نہیں۔ اسلئے نہ تو خاندان کو ترقیاتی کاموں کی زمہ داری دی اور نہ ہی کسی کو ایم پی اے، کسی خاتون کو مخصوص نشست یا کسی کو سینیٹ یا بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ دلوایا۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ بہت دکھ ہوتا ہے جب میں تحریک انصاف کے بعض لیڈران کو دیکھتا ہوں کہ خود تو ایم این اے یا ایم پی اے یا وزیر وغیرہ ہیں اور اپنے بھائی بھتیجوں کو بھی اسمبلی یا سینیٹ یا اپنے خاندان کی خواتین کو مخصوص نشستوں میں لے آئے۔ اور تو اور خود وزیر ہونگے اور بھائی انکا حلقہ چلا رہا ہوگا۔ کیا آپ کے حلقہ میں کوئی زمہ دار تحریک انصاف کارکن نہیں جس کے حوالہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کی جائے تاکہ سارے کام تحریک انصاف کی تنظیم اور کارکنان کے زریعہ ہوں بجائے اس کے کہ ہر چیز پہ خود سانپ بن کر بیٹھ جاؤ۔ خود وزیر اور بھائی ڈپٹی وزیر۔ کیا یہ عمران خان صاحب کا نظریہ ہے؟ جب تک تحریک انصاف صحیح معنوں میں تنظیمی جماعت نہیں بنتی اور اختیار کارکن کے ہاتھ میں نہیں آتا عمران خان کا حقیقی تبدیلی کا خواب بس خواب ہی رہے گا۔ کیا کارکن صرف زندہ باد مردہ باد کیلئے ہے؟ زرا سوچیئے لیڈر ہمارا جیل میں ہے تو کیا ہم اس کے نظریہ سے انصاف کر پا رہے ہیں ! پاکستان زندہ باد 🇵🇰 عمران خان پائیندہ باد




















