Ahmed Omair
209.6K posts

Ahmed Omair
@aomair
I am not going to censor myself to comfort your ignorance as my words will either attract a strong mind or offend a weak one. من تیغ جہاں سوزم، من چشمہء حیوانم


دنیا کی کامیاب معیشتوں کو دیکھ لیں—جاپان سے لے کر امریکہ تک، انڈونیشیا سے لے کر ملائیشیا تک—کہیں بھی شام کے بعد دیر رات تک مارکیٹیں کھلی نہیں ہوتیں۔ لیکن ہم شاید دنیا کی واحد مثال ہیں جہاں بازار دوپہر کو کھلتے ہیں اور رات گئے، بلکہ کئی جگہوں پر دو دو بجے تک کھلے رہتے ہیں۔ مجھے اپنا زمانہ یاد ہے، جب میں گورنمنٹ کالج میں پڑھتا تھا (1974-75)، تو صبح 9 بجے انارکلی کی مارکیٹیں کھل جاتی تھیں۔ دکانیں صاف ہو رہی ہوتیں، تلاوت چل رہی ہوتی، اور برکت کا ایک الگ ماحول ہوتا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ بارہ یا ایک بجے سے پہلے مارکیٹیں نہیں کھلتیں اور رات گئے تک بجلی جلتی رہتی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ رات کو استعمال ہونے والی بجلی زیادہ تر امپورٹڈ فیول سے پیدا ہوتی ہے، اور فرنس آئل سے بننے والی بجلی قوم کو 60 سے 80 روپے فی یونٹ تک پڑتی ہے۔ ایسے معاشی بحران میں، کیا ہمیں یہ طرزِ عمل زیب دیتا ہے؟ کیا واقعی ہمیں رات دیر تک دکانیں کھول کر کوئی ایسی اضافی برکت یا منافع مل رہا ہے جو اس نقصان کا جواز بن سکے؟ حقیقت یہ ہے کہ بحران صرف چیلنج نہیں ہوتے، بلکہ وہ مواقع بھی ہوتے ہیں—اپنے رویے بدلنے کے، بہتر فیصلے کرنے کے، اور ایک ذمہ دار قوم بننے کے۔ اسی لیے حکومت نے صوبوں سے کہا ہے کہ تاجر تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ مارکیٹوں کی جلد بندش کو یقینی بنایا جا سکے، اور ہم اربوں روپے کے اس غیر ضروری بوجھ سے بچ سکیں۔ میں اپنے تمام تاجر بھائیوں سے دل سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس قومی ذمہ داری کو سمجھیں۔ اگر آپ اوقات بدلیں گے تو عوام خود کو اس کے مطابق ڈھال لیں گے۔ ہم سب کو مل کر ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جو ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ہوں۔ یاد رکھیں، قومیں اپنی عادات بدل کر ہی ترقی کرتی ہیں۔ اگر ہم آج نظم و ضبط، ذمہ داری اور اجتماعی مفاد کو اپنائیں گے، تو کل ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان ہماری پہچان ہوگا—انشاءاللہ۔






US LOSE 12 CRAFT IN 'STAGGERING FAILURE' OF 'RESCUE'


میئر کراچی مرتضی وہاب نےمیری کراچی کی حالت زار پردہائی اور تنقیدکوکسی سیاسی جماعت کی پراکسی سمجھ کر جواب دیا۔ مرتضی وہاب میرےچھوٹےبھائی ہیں انھیں شدیدغلط فہمی ہےکہ مراMQMسےکبھی کوئی واسطہ رہایاہے ان کاجواب من وعن پیش کررہا ہوں۔ تفصیلی جواب جلد پیش کروں گا۔ @murtazawahab1


متحدہ عرب امارات نے PTCL کی خریداری میں پاکستان کے 865 ملین ڈالر 22 سال سے روک رکھے ہیں حکومت پاکستان اب بھی بھائی چارے کی آڑ میں خاموش کیوں؟ سود سمیت یہ قومی دولت فوری واپس لاؤ 20 سال کا سود بھی شامل کرو یا پھر یہ بھی دوستی کی نظر ہو جائے گی؟ @CSMR786 @summandar01







US 'RESCUE OPERATION'… COVER-UP FOR URANIUM SEIZURE?! Two C‑130s, multiple helicopters… OVERWHELMING FORCE for one-man mission Landed conveniently MILES from Isfahan NUCLEAR-LINKED facilities 'Perhaps this OPERATION was NEVER a RESCUE AT ALL!' — Iran’s Head of Energy Mgmt



جس مولانا کو خیبر پختونخواں نے مکمل طور پر مسترد کر دیا، جو اپنی نشست تک نہ جیت سکا، وہ آج دوبارہ سیاست میں آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بلوچستان سے بیساکھیوں پر وقتی سہاروں سے سیاست تو ہو سکتی ہے مگر عزت نہیں ملتی۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ دو چار “کارکن” سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ٹوپی پہنا کر پوچھتے ہیں کہ سیاست کا امام کون؟ “جو اپنی نشست بھی ہارا، وہی فضل دین ہمارا”۔ حقیقت یہ ہے کہ دین کو بیچ کر سیاست کرنے والوں کا انجام ہمیشہ یہی ہوتا ہے۔









