Amir Sohail retweetledi

بِأَيِّ ذَنۢبٍ قُتِلَتْ
*ترجمہ:*
"کس گناہ کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا؟"
آج میرے باجوڑ میں سکول جاتے بچوں پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں ایک معصوم بچہ شہید ہوگیا اور ایک شدید زخمی ہے۔ یہ وہی علاقہ شاہی تنگی ہے جسے چند دن پہلے خالی کرا کے آپریشن کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود مسلسل عام لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
باجوڑ میں جاری اس گندے کھیل میں آج تک کوئ علاقہ مکمل طور پر کلئیر کرایا گیا۔ ہم نے ہر قسم کا احتجاج کیا، ہائی لیول میٹنگ ، سکیورٹی کمیٹی کے میٹنگز ا میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، مگر آج بھی ہمیں یہ تک معلوم نہیں کہ ہمیں مارنے والا کون ہے اور انکے مقاصد کیا ہیں ۔
ہم طالبان اور فوج کے پاس قران لیکر گئے اس قران کے واسطے ہمیں جینے دیا جائے۔
مارٹر گولوں سے ہمیں نشانہ بنایا گیا، ہیلی کاپٹروں سے عام عوام کو مارا گیا، اور اب ڈرون حملوں کے ذریعے مسلسل بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
ہم انتہائی بے بسی کے عالم میں ریاستی دہشتگردی کا یہ تماشہ دیکھ رہے ہیں۔
ریاست کو بچے بھی دھشت گرد نظر آتے ہیں ۔ بند کمروں میں بیٹھ کر ڈرون اڑنا اور بم پھینکنا عام آدمی بھی کر سکتا ہیں اتنے بڑے فوج کی کیا ضرورت ہیں۔
اس معصوم سکول جاتے بچہ کے گھر والے آخر اس ملک کے نظامِ انصاف پر کیسے یقین رکھیں؟ وہ اس ملک سے محبت کا کیسے سوچیں، جس کے قابضین مسلسل بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں؟



اردو























