Matloob zaidi

25.5K posts

Matloob zaidi

Matloob zaidi

@Syedzai9000

Katılım Kasım 2017
327 Takip Edilen2.5K Takipçiler
Matloob zaidi
Matloob zaidi@Syedzai9000·
@AltafHussain_90 شہباز شریف صاحب بڑے وثوق اور فخریہ انداز میں آپ نے ceasefire کا اعلان کیا مگر ceasefire بہت ہی کمزور نکلا. #ceasefireTooWeak
اردو
0
1
4
61
Matloob zaidi retweetledi
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام اور پوری دنیا کوجواب دیں کہ اسرائیل نے ایران اورلبنان پرحملے کرکے جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی؟ #CeasefireTooWeak  لندن ۔۔9اپریل 2026ء   متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نےاسرائیل کی جانب سے لبنان اورایران پر حملوں کی شدیدمذمت کی ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ابھی امریکہ اورایران کے درمیان دوہفتے کی جنگ بندی معاہدے کوہوئے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھےکہ اسرائیل نے گزشتہ روز یعنی 8 اپریل 2026ء کو لبنان پر ہوائی جہازوں اور میزائلوں کےذریعےخطرناک حملہ کیو ں کیا؟ اور ایران پر ڈرون حملہ کیوں کیا؟ اور جنگ بندی کی صریحاًخلاف ورزی کیوں کی ؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب! آپ نے گزشتہ روزٹوئیٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں جنگ بندی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئےصاف لکھا ہوا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بند ی کے دوران کہیں پر بھی کسی قسم کا کوئی حملہ یا حملے نہیں کئے جائیں گے اوراس حوالےسے آپ کے بیان میں لبنان کا نام واضح طور پر موجود ہے۔اب جبکہ اسرائیل نے لبنان پر تابڑ توڑ حملےکئے ہیں جس کے نتیجے میں لبنان میں 250سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے اور دوسری جانب ایران پربھی ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب ! اب دنیاکو اس کا جواب دینا آپ کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔ میں یہاں آپ کےبیان کا مکمل متن بھی پیش کررہا ہوں جس میں آپ نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے بیان میں لبنان کا نام بھی صاف طور پر لکھا ہوا ہے۔ آپ اپنے بیان کی روشنی میں پاکستانی قوم اورپوری دنیا کے امن پسند عوام کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی صریحاً خلاف وزری پر کیا کہتے ہیں، پور ی دنیا کے امن پسند عوام اس پر آپ کے جواب کے منتظر ہیں ۔  وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف صاحب ! آپ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوبیان جاری کیا ہے اس سے دنیا کے امن پسندعوام قطعی طورپر متفق نہیں ہیں کیونکہ اس میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزی صرف اسرائیل کی جانب سے کی گئی ہے ۔ میراسوال ہے کہ آپ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ملک کانام کیوں نہیں لیا؟ دنیا بھر کے امن پسندعوام آپ سے صاف صاف لفظوں میں جواب چاہتے ہیں۔ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےلبنان پرکئے گئے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس میں 250 سے زائد شہری شہید اورسینکڑوں زخمی ہوئے۔ میں اس پرلبنان کے عوام سے دلی افسوس کااظہار کر تا ہوں۔
Altaf Hussain tweet media
اردو
19
73
83
865
Matloob zaidi retweetledi
Kashif Zaidi
Kashif Zaidi@kashifzaidi4·
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب! کیا یہ کھلی ناانصافی نہیں؟ کیا یہ کھلی بیغیرتی نہیں ؟ کیا یہ کھلی منافقت نہیں ؟ آپ نے خود اپنے بیان میں واضح طور پر کہا تھا کہ لبنان بھی سیزفائر کا حصہ ہے اور دو ہفتوں تک کسی قسم کا حملہ نہیں ہوگا۔ اب جب اسرائیل نے کھلم کھلا لبنان اور ایران پر حملے کیے ہیں تو آپ کے حالیہ مذمتی بیان میں اسرائیل کا نام واضح طور پر کیوں نہیں لیا گیا؟ کیا وجہ ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے کو نام لے کر مخاطب نہیں کیا جا رہا؟ قوم اور دنیا کے امن پسند عوام آپ سے دو ٹوک مؤقف چاہتے ہیں، مبہم بیانات نہیں۔ #CeasefireTooWeak
اردو
1
7
10
182
Matloob zaidi retweetledi
Hashim Azam
Hashim Azam@mhashimazam·
@wazir_gulalai @AltafHussain_90 @MohsinnaqviC42 @OfficialDGISPR @OfficialMQM اسلام عُلیکم و آداب عائشہ گلالئی صاحبہ، آپ کا ایک ایک لفظ حق اور سچ ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ الطاف بھائی پرغیراعلانیہ پابندی دراصل غیرآئینی و غیر قانونی عمل ہے اور آپ کا الطاف بھائی کےحق میں آواز بلند کرنا عین آئینی اور قانونی ہے جس کے لئے ہم آپ کے تہہ دل سےمشکورہیں۔ سلامت رہیں۔آمین
اردو
0
14
23
249
Matloob zaidi retweetledi
Shahid Raza
Shahid Raza@haqparast17·
محترمہ عائشہ گلالئی صاحبہ اسلام وعلیکم آداب آپ کی اس حق پرستانہ سوچ اور اس کے برملا اظہار پر آپ کو سلام و دعائیں ہر محب وطن پاکستانی یہ بات اچھی طرح سے جان چکا ہے کہ الطاف حسین ایک سچے لیڈر ہیں اور نہ صرف مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں بلکہ ہر مظلوم کے حق کےلیے آواز اٹھانا اور ظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوجاناہی ان کا طرہ امتیاز ہے اور اپنے اسی عملی کردار کی بدولت وہ منفرد اور دیگر سیاسی شعبدہ بازوں سے مختلف ہیں ۔وہ ملک کے واحد رہنما ہیں جسے کسی عہدہ کا لالچ نہی وہ صرف اٹھانوے فیصد غریب و متوسط طبقہ کی بالادستی اور حکمرانی میرٹ کی بنیاد پر چاہیتے ہیں جسے دو فیصد مراعات یافتہ طبقے نے آہنی شکنجے میں جکڑ رکھا ہے ۔ یہی ان کا جرم ہے جس کے پاداش میں جاگیردارانہ نظام کے پروردہ گروہ ان کی جان کے در پے ہے ۔ مروجہ جاگیردارانہ نظام جس کے عوام بینیفشری نہی ہیں کے مدمقابل الطاف حسین آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور انہوں اس بوسیدہ نظام کے خلاف آواز حق بلند کرکے اس کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ یہ نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ۔ آئیے ہم سب ملکر ان کے بازو بنیں اور اس ملک اور اسکی اٹھانوے فیصد عوام کو ان کے جائز حقوق دلاکر دم لیں ۔ ایک مرتبہ پھر آپ کی عظمت و ہمت اور حق گوئی کو سلام
اردو
4
30
46
718
Matloob zaidi retweetledi
Mustafa Azizabadi
Mustafa Azizabadi@azizabadi·
عائشہ گلالئی وزیر صاحبہ آپ نے ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کے بارے میں جن مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے ، ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آپ نے ایک بار پھر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اب بھی ملک میں چند شخصیات ہیں جو حقائق کو تعصب کی عینک سے نہیں حقیقت پسندی کی نظر سے دیکھتی ہیں۔ ہم اسٹیبلشمنٹ سے بھی کہیں گے کہ وہ عائشہ گلا لئی صاحبہ کے نکات پر توجہ دیتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین پر گزشتہ 11سال سے عائد غیرآئینی و غیرقانونی پابندیوں کا خاتمہ کرے۔ @wazir_gulalai
Aisha Gulalai Wazir@wazir_gulalai

الطاف حسین کو واپس لا کر مہاجر کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیاجائے @AltafHussain_90 @MohsinnaqviC42 @OfficialDGISPR @OfficialMQM #AltafHussain #MQM #karachi #Pakistan #Mohajir

اردو
19
93
147
1.9K
Matloob zaidi retweetledi
Dr. Nadeem Ehsan
Dr. Nadeem Ehsan@NdmEhsan·
عائشہ گلالئی صاحبہ، السلام علیکم، سندھ کوPPPکےکرپٹ دیہی وڈیروں کےحوالےکرناکیاپاکستان کی خدمت ہے؟ مقتدرحلقوں کوچاہیئےکہ پاکستان کی ترقی کیلئےسندھ کی شہری آبادی کوتنہاکرنےکاازالہ کرےاورشہری سندھ کی اصل قیادت الطاف حسین بھائی پرعائدغیرآئینی پابندی کافوری خاتمہ کریں عائشہ صاحبہ، الطاف بھائی کےحق میں آوازبلندکرنےپر آپ کا تہہ دل سےشکریہ۔اللّہ رب العزت آپ کوعزتوں سےسرفرازفرمائے۔آمین ۔ @AltafHussain_90 @OfficialMQM - @OfficialDGISPR @KGeorgieva @IMFSpokesperson @WorldBank @ADB_HQ @antonioguterres @UNHumanRights @UNGeneva @amnesty @hrw @ImranKhanPTI @CMShehbaz @NawazSharifMNS @MaryamNSharif @BBhuttoZardari @NaeemRehmanEngr @MoulanaOfficial @sakhtarmengal @BBCUrdu @voaurdu @dw_urdu @USAUrdu @HassanNisar @mujibshami1 @HamidMirPAK @AajKamranKhan @shazbkhanzdaGEO @asmashirazi @MazharAbbasGEO @xadeejourno @WusatUllahKhan @WaseemBadami @suhailswarraich @FrontlineKamran @GFarooqi @ajmaljami @NasimZehra @fake_burster @MalickViews @najamsethi @_Mansoor_Ali @SImranshafqat @OryaMaqboolJan @Aftab_Iqbal1 @husainhaqqani @AbsarAlamHaider @soldierspeaks @WajSKhan
Dr. Nadeem Ehsan tweet media
اردو
10
69
104
1.3K
Matloob zaidi
Matloob zaidi@Syedzai9000·
@wazir_gulalai @AltafHussain_90 @MohsinnaqviC42 @OfficialDGISPR @OfficialMQM عائشہ گلا لائی صاحبہ آداب آپ نے ایم کیو ایم کے بانی و قائد محترم الطاف حسین بھائی کیلئے جو اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا ہے آپ نے تمام الطاف حسین بھائی کے چاہنے والوں کے دل جیت لئیے ہیں بہت شکریہ نوازش.
اردو
0
13
29
325
Matloob zaidi retweetledi
Kashif Zaidi
Kashif Zaidi@kashifzaidi4·
English
0
19
25
248
Matloob zaidi retweetledi
Mustafa Azizabadi
Mustafa Azizabadi@azizabadi·
@AltafHussain_90 تمام تر مصائب و مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ تحریک کے لیے کام کرنے والے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے تمام وفاپرست کارکنوں کو تمام وفاپرستوں کا سلام تحسین
Mustafa Azizabadi tweet media
اردو
6
68
108
1.2K
Altaf Hussain
Altaf Hussain@AltafHussain_90·
مہاجروں سمیت تمام محروم و مظلوم  عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے زیراہتمام ڈربن میں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب #MQM42YearsWithAltaf ساؤتھ افریقہ میں مختلف حادثات اور سازشوں نےایم کیوایم کے شجر کی ہریالی کو ماند کردیاتھا لیکن ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کےوفاپرست کارکنوں نے اس تحریک کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، سابق آرگنائزر محمدیوسف شہید نے ر ات دن محنت کرکے اس شجر کی ہریالی میں اضافہ کیا،جس کی وجہ سے انہیں شہید کردیاگیا، محمدیوسف نے اپنی جان کا نذرانہ دیکرتحریک میں ایک نئی جان ڈالی جس کا ثبوت یہ ہے کہ آج ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کے 42 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں اتنی بڑی تعداد میں مائیں، بہنیں، بزرگ، نوجوان ا وربچے شریک ہیں۔ میں شانداراجتماع کے انعقادپرساؤتھ افریقہ کے تمام وفاپرست ساتھیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے محمد یوسف شہید کی شہادت کے بعدتحریک کے یونٹ کوسنبھالادیا اورہمت وحوصلے کے ساتھ تحریک کے کام کو بہتر اندازمیں جاری رکھااوریہ عزم کیاکہ ہم یوسف شہید کے خون کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے اورچاہے کتنے ہی کڑے اورمشکل وقت کیوں نہ آئیں، ہم ساؤتھ افریقہ میں تحریک کےکام کوکبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔میں یوسف شہید کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں اور دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ یوسف شہید کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اوران کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ میں ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورڈربن چیپٹرسمیت تمام چیپٹرز کے تمام ساتھیوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اوربچوں کو ایم کیوایم کے 42 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتاہوں اورساتھیوں سے کہتا ہوں کہ آج ہم عہد کریں کہ ہم اپنی اپنی ذمہ داریوں کومزید فرض شناسی سے انجام دیں گےاور ثابت قدمی مستقل مزاجی سے تحریکی جدوجہد جاری رکھیں گے۔  پاکستان میں کرپٹ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ آج بھی ہمارے ساتھ متعصبانہ سلوک کررہی ہے،ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے، میرے گھراورایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کو سیل Seal کردیا گیا، اسے آگ لگاکر بلڈوز کردیا گیا، ہمارے متعددساتھی جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید ہیں، آج بھی ہمارے بےگناہ ساتھیوں کوگرفتارکرکے جبری گمشدہ کیاجارہا ہے،سابق رکن قومی اسمبلی نثارپنہور اوران کے صاحبزادے محسن پہنور کولاپتہ کئے تین ماہ سے زائد ہوچکے ہیں، عدالت میں پٹیشن دائر ہے لیکن اب تک ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیںں۔تمام تر پریشانیوں، بیماریوں اور مقدمات کے باوجود میری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ میں ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ مہاجروں سمیت تمام محروم، مظلوم اور امتیاز ی سلوک کانشانہ بنائے جانے والے عوام کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیں، اس جدوجہد میں اپناحصہ ڈالیں۔ ساؤتھ افریقہ ایساملک ہے جہاں کے سیاہ فام عوام نے سفیدفام نسل پرست حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے نجات اوراپنے مساوی حق کے حصول کے لئے عظیم لیڈرنیلسن مینڈیلا کی قیادت میں برسوں جدوجہد کی، میں ان کی اس جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں۔ میں نیلسن مینڈیلا کی افریقن نیشنل کانگریس ANC سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والی ایم کیوایم کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کریں، پاکستان میں ایم کیوایم کے اسیر رہنماؤں، کارکنوں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کے ساتھیوں کی رہائی کے لئے بھی آواز اٹھائیں۔ میں اجتماع میں شرکت پر ڈربن کی سابق ڈپٹی میئر اور ANCکی رہنما فوزیہ پیر اور تمام شرکاء کاخصوصی شکریہ اداکرتا ہوں اور اجتماع کے انتظامات میں حصہ لینے والے ساتھیوں کوشاباش پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین  ڈربن میں ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب 5 اپریل 2026
اردو
22
162
235
2.6K