Atif Awan
358 posts






Blockading Iranian ports is an act of war and thus a violation of the ceasefire. Striking a commercial vessel and taking its crew hostage is an even greater violation. Iran knows how to neutralize restrictions, how to defend its interests, and how to resist bullying.



ایک دوست، جو طبیات کے ماہر استاد ہیں، کو اسلام آباد میں ایک طالب علم کو ہوم ٹیوشن کے لیے بلایا گیا۔ طالب علم سے ملاقات سے پہلے بچے کے والد نے استاد سے کہا: ”اگر آپ برا نہ مانیں تو میں ایک بات پوچھ سکتا ہوں؟“ استاد نے اثبات میں سر ہلایا۔ والد نے پوچھا: ”کیا آپ کا تعلق تحریکِ انصاف کے نظریے سے تو نہیں؟“ استاد نے جواب دیا: ”آپ یہ کیوں پوچھ رہے ہیں؟“ والد نے کہا: ”میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے کو کوئی ایسا شخص پڑھائے جو ریاستِ پاکستان مخالف ہو، جو پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران یہ کہے کہ ہم تو مکتی باہنی کا کردار ادا کریں گے، اگر بھارتی فوج پاکستان میں داخل ہوتی ہے تو ہم فوجیوں کے گھروں کی نشاندہی کریں گے، جو ریاستی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو ہیرو بنا کر پیش کرے، جو قومی ہیروز کے بارے میں بغض رکھتا ہو، جو 14 اگست کو سبز ہلالی پرچم لہرانے والوں کو گالیاں دے، جو پاکستان کی محبت میں گائے گئے گیتوں کو برا کہے، جو بھارتی چینلز پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی تعریف کرے اور انہیں ہیرو سمجھے، جو پاکستان پر حملہ آور بی ایل اے کے دہشت گردوں کی دہشت گردی کا جواز پیش کرے اور انہیں فریڈم فائٹر کہے، جو پاکستان کی ہر نیک نامی پر افسردہ ہو اور پاکستان کی بدنامی کے قصوں پر بھنگڑے ڈالے۔۔۔“ یہ سب سننے کے بعد استاد نے اپنا موقف واضح کیا، جس کے بعد انہوں نے طالب علم کو پڑھانا شروع کر دیا۔ والد نے اطمینان کا سانس لیا کہ اب اس کا بچہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اسی طرح آپ بھی اپنے بچوں کو ایسے افراد سے دور رکھیں جو ریاست مخالف نظریات رکھتے ہوں۔ اپنی نسل کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ احتیاط بہت ضروری ہے

























