FMK
651 posts



کل بتایا تھا ناصدر آصف زرداری کیا کرنےُ والے ہیں تو دیکھیں پاکستان کے مضبوط دفاع میں پیش پیش *بحری دفاع میں ایک اہم سنگ میل: پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی چین میں کمیشننگ* پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز (PNS/M HANGOR) کی کمیشننگ کی تقریب چین میں منعقد ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے ہنگور کی کمیشننگ کو پاک بحریہ کی جدت کے سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے ایک مضبوط، متوازن اور قابلِ اعتماد دفاعی پالیسی برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع، بحری مفادات کے تحفظ اور تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ اہم بحری گزرگاہوں کا تعطل عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ اس تناظر میں ایک مستحکم اور عالمی قوانین پر مبنی بحری نظام کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین بحری افواج ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں جو جدید ترین ہتھیاروں، سینسرز اور ایئر انڈیپینڈنٹ پروپلشن سے لیس ہیں، خطے میں بحری استحکام کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی ۔ یہ آبدوزیں جارحیت کو روکنے اور بحیرہ عرب میں اہم سمندری تجارتی گزرگاہوں کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ نیول چیف نے کہا کہ ہنگور کا نام ہماری قومی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ 1971 کی پاک - بھارت جنگ میں، سابقہ 'ہنگور' دوسری عالمی جنگ کے بعد کسی بحری جہاز کو تباہ کرنے والی پہلی آبدوز تھی ۔ آبدوز 'ہنگور' اس شاندار ورثہ کو آگے بڑھائے گی کیونکہ یہ پاک بحریہ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے جو ہمارے بحری دفاع کو مضبوط اور ہمارے بیڑے کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرے گی۔ پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی کمیشننگ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور گہری دوستی کا ایک نیا باب ہے۔ تقریب میں پاک بحریہ اور پی ایل اے (نیوی) کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پوری قوم اور پاک بحریہ کو اس تاریخی سنگِ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے۔






























