Human Rights Council of Pakistan

4.1K posts

Human Rights Council of Pakistan banner
Human Rights Council of Pakistan

Human Rights Council of Pakistan

@HRCPakistan

Human Rights Council of Pakistan @HRCPakistan is Non Government, Non Political & Non Profitable (registered) Org. Chairman @Jamshed_hrc

Pakistan Katılım Mayıs 2020
140 Takip Edilen42.9K Takipçiler
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے دنیا بھر کے حجاجِ کرام اور تمام مسلمان بھائیوں کو حج مبارک اور یومِ عرفہ کی دلی مبارکباد۔ یومِ عرفہ اسلامی تاریخ کا وہ عظیم اور مقدس دن ہے، جب لاکھوں عازمینِ حج رنگ، نسل اور زبان کا فرق مٹا کر میدانِ عرفات میں اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوتے ہیں اور فضا لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھتی ہے۔ یہ دن ہمیں مساوات، بھائی چارے اور انسانی حقوق کے آفاقی پیغام کی یاد دلاتا ہے۔ دعا ہے اللہ رب العزت تمام حجاجِ کرام کا حج اور عبادات قبول فرمائے، ان کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے اور اس مقدس سفر کو امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین! حج مبارک! #HajjMubarak #Hajj2026 #YoumeArafa #HumanRights #HRCPakistan #Equality
Human Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
2
6
91
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان پیغامِ یکجہتی برائے ایامِ حج | #حج_الوفاء ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ایامِ حج کے اس مقدس موقع پر پوری امتِ مسلمہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ خانہ کعبہ کا یہ عظیم اجتماع ہمیں توحید، اخوت، مساوات اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے کا سبق دیتا ہے۔ اس موقع پر ہم فلسطین، لبنان، ایران، یمن، شام اور کشمیر سمیت تمام محاذوں پر ظلم و جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی روشنی میں مطالبہ کرتے ہیں کہ: عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے غیر قانونی قبضے، جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی جائے مظلوم عوام کو فوری امداد، انصاف اور آزادی فراہم کی جائے کونسل کا پختہ موقف ہے کہ حج کا پیغامِ امن، انصاف اور انسانی وقار عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان #حج_الوفاء #حج #Ummah #Palestine #Gaza #FreePalestine #Lebanon #Yemen #Kashmir #Iran #HumanRights #JusticeForOppressed #StopOppression #IslamicUnity #Hajj2026 @GovernmentofPakistan @SaudiGov @IraninIslamabad @TurkeyMFA @QatarMofa @UAE_MoFA @MalaysiaMFA @IndonesiaMFA @UN @UNHumanRights @OIC_OCI @HRW @Amnesty @ICRC @UNRWA @AJEnglish
Human Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
3
6
198
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ اس بزدلانہ حملے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر روکنا پڑا اور 10 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ عوامی بنیادی ڈھانچے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور آئینِ پاکستان کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، زخمیوں کو بلاتاخیر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہدا کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔ کونسل شہدا کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہے۔ بلوچستان میں امن کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ناقابلِ تنازع ذمہ داری ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #Balochistan #Pakistan
اردو
1
6
7
243
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان صحافی اور سیاسی تجزیہ کار ہرمیت سنگھ کے خلاف جاری حالیہ قانونی کارروائی اور ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹس پر سنجیدہ تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں شفاف قانونی تقاضوں، مناسب نوٹس، اور منصفانہ طریقۂ کار سے متعلق کئی سوالات سامنے آئے ہیں، جو بنیادی انسانی حقوق اور آئینی آزادیوں کے تناظر میں توجہ طلب ہیں۔ ایک جمہوری ریاست میں آزادیِ اظہارِ رائے، آزاد صحافت، اور منصفانہ قانونی عمل ریاستی نظام کی بنیاد تصور کیے جاتے ہیں۔ ہر شہری کو، بلاامتیاز سیاسی وابستگی یا نظریاتی اختلاف، اپنے دفاع اور مؤقف پیش کرنے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔ ایسے اقدامات جو اظہارِ رائے یا تنقیدی آوازوں پر دباؤ کے تاثر کو جنم دیں، معاشرتی اعتماد اور جمہوری اقدار کو متاثر کرتے ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس بات پر زور دیتی ہے کہ تمام ریاستی ادارے اپنی کارروائیوں میں آئینِ پاکستان، انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں، اور قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں۔ احتساب کا عمل شفاف، غیر جانبدار اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا ازسرِنو جائزہ لیتے ہوئے قانونی شفافیت، غیر جانبداری، اور شہری آزادیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اپنے اس اصولی مؤقف کا اعادہ کرتی ہے کہ انصاف صرف قانونی کارروائی نہیں بلکہ انسانی وقار، مساوات، اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا نام بھی ہے۔ #justice #Pakistan #HarmeetSingh @HarmeetSinghPk @jamshed_hrc
Human Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
2
49
142
3.3K
Human Rights Council of Pakistan
*ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا مؤقف* سوشل میڈیا پر ایک 11 سالہ بچی کے مبینہ اغواء سے متعلق مختلف خبریں اور دعوے گردش کر رہے ہیں، جن میں تاوان طلب کیے جانے اور بچی کی والدہ کے ساتھ مبینہ تشدد کے الزامات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے متاثرہ خاندان کے بارے میں مختلف نوعیت کے الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ کسی بھی فریق کے خلاف لگائے گئے الزامات کو مکمل اور غیر جانبدار تحقیقات سے قبل حتمی حقیقت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایسے حساس معاملات میں غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ نہ صرف عوام کو گمراہ کر سکتا ہے بلکہ انصاف کے عمل کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ ہم تمام وی لاگرز، سوشل میڈیا صارفین اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر خبر کی تصدیق کے بعد ہی اسے نشر کریں اور سنسنی خیزی یا یکطرفہ بیانیے سے گریز کریں۔ عوامی جذبات سے جڑے معاملات میں ذمہ دارانہ صحافت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان وفاقی اور صوبائی حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کرائی جائیں، حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور اگر کسی بھی فرد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئیں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ #JusticeForEveryChild #HumanRightsPakistan #RuleOfLaw #TruthMatters #ProtectChildren #Pakistan
Human Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
4
7
386
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے معروف سماجی رہنما سعد ایدھی اور ان کے ہمراہ 400 سے زائد عالمی رضاکاروں کی اسرائیلی حراست سے رہائی کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔ کونسل اسرائیلی فورسز کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں کارروائی کر کے 'گلوبل صمد فلوٹیلا' پر سوار غیر مسلح اور پرامن امدادی کارکنوں کو حراست میں لینے، ان پر وحشیانہ تشدد کرنے اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھیجی جانے والی امداد کو روکنے کے اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ کسی بھی امدادی مشن پر تشدد اور طاقت کا ایسا سفاکانہ استعمال بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کونسل اس بات پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتی ہے کہ کٹھن حالات اور اسرائیلی تشدد کا بہادری سے مقابلہ کرنے کے بعد سعد ایدھی کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے، جو ان کے حوصلے اور سلامتی کی علامت ہے، اور اس وقت تمام رضاکاروں کو ترکی منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں جہاں سے سعد ایدھی جلد وطن واپس پہنچیں گے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومتِ پاکستان اور عالمی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے انسانی ہمدردی کے مشنز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں اور نہتے انسانوں کی مدد کرنے والے رضاکاروں پر تشدد کرنے پر اسرائیل کا عالمی سطح پر محاسبہ کیا جائے۔ ترجمان : ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان @jamshed_hrc @Edhiorg @Saadedhi @UN @amnesty @SenatorMushtaq @javerias @HamidMirPAK #WelcomeBackSaadEdhi #HRCPakistan #HumanRights #FreedomFlotilla #GlobalSumudFlotilla #StandForHumanity #PeaceAndJustice #SolidarityWithGaza #HumanitarianMission
اردو
0
4
6
169
Human Rights Council of Pakistan
PRESS RELEASE Human Rights Council of Pakistan (HRC Pakistan) FOR IMMEDIATE RELEASE Human Rights Council of Pakistan Welcomes the Release of Saad Edhi and Gaza Flotilla Activists Karachi, Pakistan — The Human Rights Council of Pakistan welcomes the release of Pakistani humanitarian and social activist and other detained members of the Global Sumud Flotilla and Freedom Flotilla Coalition. The Council expresses gratitude that the detained humanitarian activists have been released safely following international concern and global calls for their protection. We thank Almighty Allah for the safe release of Saad Edhi and pray for the continued safety and dignity of all humanitarian workers serving oppressed communities around the world. The Human Rights Council of Pakistan acknowledges the efforts of international human rights organizations, civil society voices, media representatives, and all individuals who raised their voices for justice and humanitarian values during this difficult situation. Chairman of the Human Rights Council of Pakistan, , stated: “We welcome the safe release of Saad Edhi and all humanitarian activists. Their peaceful mission to raise awareness for humanity and humanitarian aid must always be respected under international law. We thank Allah for their safety and appreciate everyone who stood for justice, peace, and human dignity.” The Council further reiterates its support for peaceful humanitarian missions and emphasizes the importance of protecting human rights defenders and aid workers worldwide. Issued by: Human Rights Council of Pakistan (HRC Pakistan) Media & Communications Wing Date: 21 May 2026 @jamshed_hrc @Edhiorg @Saadedhi @UN @amnesty @SenatorMushtaq @javerias @HamidMirPAK #WelcomeBackSaadEdhi #HRCPakistan #HumanRights #FreedomFlotilla #GlobalSumudFlotilla #StandForHumanity #PeaceAndJustice #SolidarityWithGaza #HumanitarianMission
Human Rights Council of Pakistan tweet media
English
0
6
20
1.2K
Human Rights Council of Pakistan
پریس بیان ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے باجوڑ میں پیش آنے والے مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں دو کمسن اسکول طلبہ کے جاں بحق اور ایک بچے کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کونسل کے مطابق معصوم شہریوں، بالخصوص بچوں، کا کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی کی زد میں آنا نہایت افسوسناک اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع ایک طویل عرصے سے بدامنی اور خوف کی صورتحال سے دوچار ہیں، جبکہ حالیہ واقعہ عوام کے تحفظ، امن و امان اور ریاستی ذمہ داریوں سے متعلق مزید سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں بھی امن و امان کی بگڑتی صورتحال فوری اور مؤثر توجہ کی متقاضی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات عمل میں لائی جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو مکمل قانونی و انسانی معاونت فراہم کی جائے۔ کونسل نے اس امر پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے، جبکہ عوام خصوصاً بچوں کو خوف اور عدم تحفظ کے ماحول سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ ترجمان ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #HumanRightsCouncilOfPakistan #Bajaur #HumanRights #ProtectChildren #JusticeForChildren #StopViolence #PeaceAndJustice #HumanRightsMatter #KPK
Human Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
10
12
397
Human Rights Council of Pakistan
پریس ریلیز ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور اس دوران انسانیت کی خدمت کے جذبے سے وابستہ سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاری اور ان پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق، انسانی امداد اور آزادیِ اظہار کے اصولوں کے تحت امدادی مشن پر جانے والے کارکنان کو نشانہ بنانا نہایت افسوسناک، غیر انسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے مطابق سعد ایدھی اور دیگر انسانی حقوق کے کارکنان مظلوم فلسطینی عوام تک انسانی امداد پہنچانے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان کی گرفتاری نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کے بھی منافی ہے۔ عالمی برادری کو اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام انسانی کارکنان کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ کراچی پریس کلب کے باہر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جمشید حسین نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جاریت اور بربریت کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ فوری طور پر اس معاملے کا سخت نوٹس لے جبکہ حکومتِ پاکستان بھی مؤثر سفارتی اقدامات کرتے ہوئے سعد ایدھی سمیت تمام زیرِ حراست انسانی حقوق کے کارکنان کی جلد از جلد رہائی یقینی بنائے۔ فلسطین فاؤنڈیشن کراچی کے صدر ابو مریم صابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی جاریت امریکہ کی سرپرستی میں جاری ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی سمیت تمام گرفتار انسانی کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومتِ پاکستان سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ سعد ایدھی اور دیگر انسانی حقوق کے کارکنان کی فوری رہائی کے لیے سفارتی، قانونی اور بین الاقوامی سطح پر ہر ممکن مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس مشکل وقت میں سعد ایدھی، دیگر انسانی کارکنان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ جاری کردہ: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #FreeSaadEdhi #SaveGazaFlotilla #FreePalestine #HumanRights #StopIsraeliAggression #AidNotBombs #PakistanStandsWithPalestine #JusticeForEdhi #GlobalSumudFlotilla #BoycottIsrael #EndGazaSiege #HumanitarianCrisis #UNActNow #AbdulSattarEdhiLegacy @UN @UNHumanRights @PakistanPMO @ForeignOfficePk @MoFA_Pakistan @EdhiFoundation @plfpakinfo
Human Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
2
13
339
Human Rights Council of Pakistan
پریس ریلیز ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے 15 معصوم بچوں کے ساتھ انسانیت سوز زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف تاریخی قانونی کامیابی حاصل کرتے ہوئے متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کو انصاف دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسپیشل GBV کورٹ کراچی ایسٹ نے مقدمہ نمبر FIR No. 211/2025 میں ملزم قاری محمد انور کو جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق متاثرہ بچوں کے بیانات، قانونی شواہد، گواہوں کے بیانات اور تفتیشی افسر کی مکمل تحقیقات نے جرم کو ثابت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اس امر کو بھی اہم قرار دیا کہ بچوں کو مسلسل خوف اور دھمکیوں کے ماحول میں رکھا گیا تاکہ وہ سچ سامنے نہ لا سکیں، مگر بچوں اور ان کے والدین نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی توڑی اور انصاف کے لیے آواز بلند کی۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس پورے کیس میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی۔ جب والدین شدید ذہنی دباؤ، خوف اور سماجی مسائل کا سامنا کر رہے تھے، اس وقت کونسل نے انہیں قانونی رہنمائی، اخلاقی حمایت اور مکمل تعاون فراہم کیا۔ کونسل کی ٹیم نے نہ صرف متاثرہ بچوں کے تحفظ کے لیے مسلسل آواز اٹھائی بلکہ کیس کے ہر مرحلے پر والدین کے ساتھ رابطے میں رہ کر انہیں انصاف کی جدوجہد میں تنہا محسوس نہیں ہونے دیا۔ یہ مقدمہ Anti-Rape (Investigation and Trial) Act کے تحت چلایا گیا، جہاں عدالت نے واضح کیا کہ بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین کی قیادت میں پوری ٹیم نے اس حساس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ خصوصاً محترمہ اسما ساجد، محمد ساجد اور نوجوان وکیل اسد ایڈووکیٹ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں جنہوں نے متاثرہ بچوں کو انصاف دلانے کے لیے دن رات محنت کی، قانونی معاونت فراہم کی اور متاثرہ خاندانوں کا حوصلہ بلند رکھا۔ یہ فیصلہ صرف ایک عدالتی کامیابی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ: “بچوں کے خلاف ظلم پر خاموشی نہیں ہوگی، اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔” ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی انسانی حقوق، بچوں کے تحفظ اور مظلوم افراد کی داد رسی کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔ جاری کردہ: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان #بچوں_کا_تحفظ #انصاف_ممکن_ہے #HumanRightsCouncilPakistan #NoMoreSilence @UnescoPakistan @UNHCRPakistan @hrw @amnesty @GovtofPakistan @MaryamNSharif @Matiullahjan919 @javerias @HamidMirPAK @AdvSalmanShahid @jamshed_hrc
اردو
0
12
29
2.8K
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اسلام آباد کے علاقے 26 نمبر چونگی میں پُرامن مظاہرین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیوں کے استعمال کی سخت مذمت کرتی ہے۔ پُرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی اور جمہوری حق ہے۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحمل، برداشت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کریں۔ پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال، خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا اور شہری آزادیوں پر قدغن لگانا انتہائی قابلِ تشویش ہے۔ کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ: واقعے کی فوری، شفاف اور impartial تحقیقات کروائی جائیں تمام زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے جمہوری معاشروں میں اختلافِ رائے کو طاقت سے نہیں، بلکہ مکالمے اور بات چیت سے حل کیا جاتا ہے۔ @ICT_Police @nchrofficial @mohrpakistan @UNHumanRights @AmnestyPakistan #HumanRights #RightToProtest #PeacefulProtest #Islamabad #Chungi26 #PoliceBrutality #RubberBullets #FreedomOfExpression #DemocracyInPakistan #HumanRightsPakistan #StopPoliceViolence #Article17 #JusticeForVictims #EndPoliceBrutality
اردو
9
124
266
4K
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت، نہتے انسانی حقوق کارکنوں کی گرفتاری اور سعد ایدھی کی حراست کے خلاف بھرپور احتجاج۔ انسانیت، انصاف اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے آواز بلند کریں۔ تمام شہری، سماجی کارکنان، وکلاء، طلبہ اور انسانی حقوق کے علمبردار بڑی تعداد میں شرکت یقینی بنائیں۔ 📍 کراچی پریس کلب 🗓 بدھ 20 مئی 2026 ⏰ شام 4 بجے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان @EdhiFdn @AmnestyPakistan @UNHumanRights @PalestinePD @MiddleEastEye @TRTWorld @AlJazeera @KarachiPressClub @HamidMirPAK @SenatorMushtaq @jamshed_hrc @ImranRiazKhan @javerias @SenatorMushtaq #FreeSaadEdhi #GlobalSumudFlotilla #FreePalestine #StandWithGaza #IsraelAggression #HumanRightsPakistan #KarachiProtest #SaveGaza #BoycottIsrael #فلسطین_سے_اظہار_یکجہتی #فلسطین_زندہ_باد #غزہ_کے_ساتھ_ہیں #انسانی_حقوق
Human Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
6
13
966
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کی سعد ایدھی کی گرفتاری کی شدید مذمت لاہور، 18 مئی 2026 ہیومن رائٹس کونسل پاکستان اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور معروف فلاحی شخصیت فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ پرامن بحری قافلہ 500 سے زائد بین الاقوامی رضاکاروں کے ہمراہ غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے ترکی سے روانہ ہوا تھا۔ اسرائیلی فورسز نے اس پرامن مشن پر وحشیانہ حملہ کیا، رضاکاروں پر تشدد کیا اور سعد ایدھی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون، سمندری قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کا مطالبہ ہے کہ: اسرائیلی حکومت فوری طور پر سعد ایدھی اور تمام گرفتار رضاکاروں کو بلا شرط رہا کرے۔ ان کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی بدسلوکی نہ کی جائے۔ غزہ کی طرف انسانی امداد کی آزادانہ ترسیل کی اجازت دی جائے۔ ہم اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں فوری مداخلت کریں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان سعد ایدھی اور تمام گرفتار رضاکاروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ #FreeSaadEdhi #GlobalSumudFlotilla #FreeGaza #StopTheBlockade #HumanRights #PalestineWillBeFree #HRCPakistan @UN_HRC @UNHumanRights @OIC_OCI @Amnesty @HRW @jamshed_hrc @javerias
Human Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
22
39
3.2K
Human Rights Council of Pakistan
بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت ہیومن رائٹس کونسل پاکستان بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو "جغرافیے یا تاریخ" کا حصہ بننے کا انتخاب دینے کی دھمکی دی ہے۔ یہ بیان بین الاقوامی امن کے لیے خطرناک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ UDHR کے آرٹیکل 3 اور 28 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ بیان جنگ کی اشتعال انگیزی کرتا ہے۔ کشمیر کا دیرینہ تنازع: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کو رائے شماری (Plebiscite) کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو تسلیم نہیں کر رہا، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے اور کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے۔ امن، انصاف اور انسانی حقوق کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ جمشید حسین @jamshed_hrc چیئرمین ہیومن رائٹس کونسل پاکستان اسلام آباد #KashmirPlebiscite #HumanRights #UNResolution #RightToSelfDetermination #StopIndianAggression #PakistanStandsWithKashmir #UDHR #KashmirBleeds #FreeKashmir #PeaceInSouthAsia @UN @UNHumanRights @UN_HRC @amnesty @hrw
اردو
1
4
12
381
Human Rights Council of Pakistan
سعدیہ خالد جی ایس ہیومن رائٹس کونسل پاکستان لاہور پر حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں پنجاب حکومت کی سربراہ محترمہ @MaryamNSharif صاحبہ ہے کیا وہ اس ظلم پر خاموش رہینگی یا ایک عورت پر تشدد کرنے والوں پر کوئ ایکشن لینگی ہیومن رائٹس کونسل پاکستان @SadiasOfficial پر ہونے والے تشدد پر خاموش نہیں رہینگی @AdvSalmanShahid @jamshed_hrc @CMComplaintCell @unwomen_pak @AminaMJanjua @amnestysasia @OHCHRAsia @UNHumanRights
Sadia Khalid@SadiasOfficial

سپر سی ایم محترمہ @MaryamNSharif صاحبہ ، @CMComplaintCell ادارے کی سربراہ @SaimaFarooq صاحبہ ، حنا پرویز بٹ صاحبہ @hinaparvezbutt فروری 2026 میں میرے ایک محلے دار نے مجھے اور میرے بہن بھائی کو زبردستی میرے گھر سے بےدخل کرنے اور نکالنے کیلئے مجھے شدید زودوکوب ، مارپیٹ اور تشدد کیا جسکی ایف آئی آر ایک ہفتے بعد سی ایم کمپلینٹ سیل میں شکایت کے بعد بمشکل درج کی گئی پولیس کی تفتیش میں میرا مجرم مجھ پر تشدد کا گناہ گار قرار پایا مگر پاکستان کے بہترین نظام انصاف کی مہربانی سے وہ ضمانت پر رہا ہو گیا اور آزاد گھوم رہا اب کل پھر دوپہر کے وقت میں وہی مجرم پھر سے غنڈہ گردی کرنے آیا ، اب کی بار اسکے گھر کے سات آٹھ لوگ بھی ساتھ تھے ۔ اس مجرم مرد نے میری بہن کے اوپر بیٹھ کر اسکو شدید مارا پیٹا زودو کوب کیا جسکے نتیجے میں میری بہن کو گہری اندرونی چوٹیں لگی اور گردہ شدید زخمی ہوا ہمیں کھلے عام قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور ہم پر فائرنگ بھی کی گئی میرے بھائی اور مجھے بھی سب نے ملکر مار پیٹ اور تشدد کر کے زخمی کیا جسکی ون فائیو پر کال کے بعد پولیس نے بھی تصدیق کی اب میں سرکاری ہسپتال ہم سب کا میڈیکل کروانے گئی جو پانچ گھنٹے یسپتال میں رہنے کے باوجود مکمل نہیں ہوا مایوس ہو کر گھر لوٹی تو مجرمان نے دیدہ دلیری سے میرے گھر کی فرنٹ دیوار توڑ کر میرے گھر کا پردہ ختم کر دیا مجبورًا پھر سے ون فائیو اور وومن پروٹیکشن سیل کو کال کی پولیس کو درخواست دینے اور تین بار مختلف اوقات میں ون فائیو پر کالز کے باوجود ایس ایچ او نے نہ اب تک موقع ملاحظہ کیا ، نہ مجرمان کو گرفتار کیا گیا ، نہ میرے بارہا رابطے کے باوجود میری کالز کا رسپانس دینے یا ملاقات کرنے کرنے کی زحمت کی ۔ مریم نواز صاحبہ @MaryamNSharif کیا میں خاتون نہیں؟ کیا میں آپکی ریڈ لائن نہیں؟ کیا مجھے غنڈوں سے تحفظ نہیں دیا جائے گا؟ کیا میرے یا میرے بہن بھائی میں سے کسی کے قتل کے بعد ہی کوئی ایکشن لیا جائے گا؟ کیا میرے مجرمان کو ( جو آپکی ن لیگ حکومت کے ہی ایک بااثر شخص کی مہربانی سے ہر بار بچ جاتے ہیں) انکو پچھلی بار کی طرح اب بھی جان بوجھ کر ہلکی پھلکی ایف آئی آر کر کے دوبارہ مجھے اور میرے بہن بھائی کو قتل کرنے کیلئے آزاد چھوڑ دیا جائے گا؟ کیا میرا خاتون ہو کر ہار نہ ماننا اتنا بڑا جرم ہے جسکی قیمت میری یا میرے بہن بھائی کی لاش سے چکانی پڑے گی؟؟؟ خواتین کی ہراسانی کیلئے جوا قوانین بنائے گئے ہیں کیا وہ میرے تحفظ کیلئے لاگو نہیں ہوتے؟؟؟ @OfficialDPRPP @AzmaBokhariPMLN @AmjadHafeez19 @HRCPakistan

اردو
3
35
52
5.2K
Human Rights Council of Pakistan
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی شدید مزمت جیک آباد کے گوٹھ محمد صدیق عارائین میں غیرت کے نام پر ایک پوری بستی کو آگ لگانے کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پسند کی شادی پر درجنوں گھروں میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، لوگ بے گھر ہو گئے۔ HRCP sindh رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۲۵ میں پاکستان میں کم از کم ۴۷۰ خواتین غیرت کے نام پر قتل کی گئیں۔ مطالبات: ملزمان کی فوری گرفتاری اور سخت سزا متاثرین کو معاوضہ اور رہائش غیرت کے نام پر تشدد اور جیرگہ نظام کا خاتمہ قانون کی حکمرانی قائم ہو، غیرت کے نام پر تشدد بند ہو! ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان ۱۷ مئی ۲۰۲۶ #غیرت_کے_نام_پر_تشدد #HonorKilling #جیک_آباد #EndHonorKillings #HumanRights #HRCPakistan #SindhViolence #JusticeForJikabad @UNHumanRights @Amnesty_Pak @GovtofPakistan @GovtofSindhPK @BBhuttoZardari @jamshed_hrc
Human Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
1
6
17
322
Human Rights Council of Pakistan
14 مئی، جمعرات کی رات ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (سوچ عورت) کی صدر کراچی محترمہ اسماء ساجد اور صدر ضلع کورنگی محمد ساجد کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 16 سالہ بے سہارا لڑکی کو اغوا اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اہل علاقہ نے مداخلت کر کے ملزم کو پکڑ لیا تھا، تاہم وہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی محترمہ اسماء ساجد اور محمد ساجد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کا تعاون حاصل کیا گیا۔ متاثرہ بچی کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ورثاء کی تلاش تک مکمل تحفظ میں رہے گی۔ پولیس کے مثبت تعاون کو بھی سراہا گیا۔ تنظیم کے عہدیداران رات 3 بجے تک بچی کے تحفظ اور قانونی عمل کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں سرگرم رہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (سوچ عورت) اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد اور ناانصافی پر خاموش نہیں رہا جائے گا۔ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ہماری جدوجہد اور مظلوموں کی داد رسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ #hrcPakistan #humanrights #humanrightspakistan #childprotection #sochaurat #socialjustice #womenrights #protectionofminors
Human Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet mediaHuman Rights Council of Pakistan tweet media
اردو
0
1
7
261
Human Rights Council of Pakistan
We are pleased to announce the appointment of new office bearers for the Punjab chapter of the Human Rights Council of Pakistan. Congratulations to: • Muhammad Salman Shahid @AdvSalmanShahid President, Punjab • Muhammad Wakeel – General Secretary, Punjab Wishing them success in their mission to promote and protect human rights across Pakistan. 🇵🇰✨ #HumanRights #HRCPakistan #Punjab #Leadership #HumanRightsCouncil #Pakistan @GovtofPunjabPK
Human Rights Council of Pakistan tweet media
English
4
10
23
2.4K
Human Rights Council of Pakistan
پریس ریلیز ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (HRCPakistan) **تاریخ:** 12 مئی 2026 کراچی ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان منشیات فروش انمول عرف “پنکی” کی مبینہ آڈیو لیک پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں مبینہ منشیات فروش انمول عرف “پنکی” کی ایک وائرل آڈیو لیک پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ اس آڈیو میں مبینہ طور پر خاتون منشیات کے کاروبار کو کھلے عام چلانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے “کوئی پکڑ سکتا ہے تو پکڑ لے” جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ کراچی پولیس کی جانب سے انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق انمول ایک منظم منشیات نیٹ ورک کی سرغنہ تھی جو پوش علاقوں، تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں (کراچی، لاہور، اسلام آباد) میں اعلیٰ درجے کی مصنوعی منشیات (کوکین، آئس، ایکسٹیسی وغیرہ) کی سپلائی کر رہی تھی۔ گرفتاری کے دوران اس کے پاس سے منشیات، کیمیکلز، موبائل لیبارٹری اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ اگر ایک مبینہ منشیات فروش اس قدر بے خوف ہو کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلے عام چیلنج کر سکتی ہے تو یہ نہ صرف قانون کی عملداری بلکہ معاشرتی انصاف، نوجوان نسل کی حفاظت اور ریاستی اداروں کی ساکھ پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ منشیات کا یہ کاروبار ہماری نوجوان نسل، خاندانوں اور معاشرتی امن کو تباہ کر رہا ہے۔ **ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ:** - مبینہ آڈیو لیک کی فوری، شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور اس کی صداقت کی تصدیق کی جائے۔ - منشیات فروش نیٹ ورکس، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے۔ - نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے لیے مؤثر، عملی اور جامع اقدامات اٹھائے جائیں، بشمول تعلیمی اداروں میں آگاہی مہمات اور بحالی کے پروگرامز۔ - قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا اعتماد بحال کریں، شفافیت یقینی بنائیں اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا مؤقف ہے کہ منشیات کا کاروبار صرف ایک جرم نہیں بلکہ پورے معاشرے کے انسانی حقوق، امن، صحت اور مستقبل پر ایک منظم حملہ ہے۔ اس طرح کے عناصر کی بے خوفی معاشرے کے لیے خطرناک مثال قائم کرتی ہے۔ اب خاموشی کا وقت نہیں۔ ریاست، سول سوسائٹی اور میڈیا کو مل کر اس ناسور کا قلع قمع کرنا ہوگا۔ #SaveOurYouth #SayNoToDrugs #HRCPakistan #Karachi ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان
اردو
0
7
21
758