
Ch. Lateef-ue-Rehman Abid
6.7K posts

Ch. Lateef-ue-Rehman Abid
@chlrabid














اس بحران سے جو دباؤ ہم پر آئے گا، اس کا حل صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم پاکستان کی پیداواری صلاحیت بڑھائیں۔ ہمیں اپنی زرعی پیداوار کو فروغ دینا ہوگا، درآمدات میں کمی لانی ہوگی، اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے حُد حُد کوشش کرنی ہوگی۔ حکومت آئندہ دنوں میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر اس پر جامع حکمت عملی ترتیب دے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ زرعی اور صنعتی پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ہماری معیشت خلیجی ممالک سے بھی جڑی ہوئی ہے، اور تقریباً 40 ارب ڈالر کی ریمٹنسز ہماری معیشت کا اہم حصہ ہیں۔ اس لیے ہمیں اپنی اندرونی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہوگا، توانائی اور وسائل کے ضیاع کو کم کرنا ہوگا، اور محنت اور لگن کے ساتھ اپنی صنعت، زراعت اور ایکسپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔ یہی وہ راستہ ہے جو ایک ذمہ دار قوم بحران کے دوران اپناتی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان کے ہر نوجوان، ہر شہری اور ہر بزرگ اس قومی مشن کا حصہ بنے گا۔ اگر ہم سب متحد ہو کر کام کریں تو نہ صرف اس چیلنج پر قابو پائیں گے بلکہ ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان تعمیر کریں گے۔ یاد رکھیں، محنت اور اتحاد ہی وہ طاقت ہیں جو کسی بھی بحران کو موقع میں بدل سکتی ہیں—پاکستان زندہ باد!
















عالمی حالات کی وجہ سے ابھی پیٹرولیم مصنوعات میں شاید 150 روپے تک اضافہ ہونا ہے۔ عوام یہ اضافہ قبول کر لے گی لیکن حکومت پورے ملک میں درج ذیل یکساں پالیسی لاگو کر دے۔ پہلی:- ججز سے لیکر ہر طرح کے سرکاری ملازم و افسر کیلئے مفت پیٹرول اور بجلی کی سہولت ختم دوسری:- محلے کی دکانوں بشمول بیکری، میڈیکل سٹورز وغیرہ غروب آفتاب کے بعد اگر کوئی کمرشل دکان یا مرکز کھلا پایا گیا تو 1 ہفتے کیلئے سیل بمعہ جرمانہ آئندہ ایک برس کیلئے اراکین اسمبلی، سرکاری افسروں، ججز وغیرہ کیلئے ہر طرح کی نئی گاڑیوں کی خریداری بند۔۔۔ آئندہ ایک برس کیلئے تمام صوبوں اور وفاقی کی اشتہاری مہم بشمول سوشل میڈیا اخراجات مکمل بند ایسی سخت ایمرجنسی ریاست اور حکومت خود پر لاگو کرنے کے بعد پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے جتنی مرضی ٹیکس جیسے مرضی لاگو کرے، عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے، ورنہ ابھی تو سوشل میڈیا پر گالیاں پڑ رہی ہیں، آئندہ چند ہفتے بعد گلی محلوں میں بھی حکمران، سرکاری افسران اور ججز نکلنے کے قابل نہیں رہیں گے۔










