

Human Rights Council of Balochistan®
345 posts

@HRCBPak
Human Rights Council of Balochistan part of Human Rights Council of Pakistan it' objective is to aware people about their rights and Protect fundamental rights.














کراچی: ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے پرامن کارکنان پر لاٹھی چارج اور ان کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ عوام کے پرامن اجتماع کے حق کو تسلیم کرنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہر جمہوری ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مظاہرے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور گرفتار ہوئے، جن میں لالہ وہاب بلوچ، سمی دین بلوچ، فوزیہ بلوچ اور آمنہ بلوچ شامل ہیں۔ ہم پرامن مظاہرین پر طاقت کے استعمال اور گرفتار شدگان کے ساتھ نامناسب رویے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرے، گرفتار شدگان کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ منصفانہ اور انسانی رویہ اختیار کرے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ مسائل کو پرامن بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہی سب کے لیے بہتر راستہ ہے اور تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ #Balochistan #Baloch @BalochYakjehtiC @HRCBPak @Rohshan_Din @ImranRiazKhan @HamidMirPAK

بلوچ طلبا کی جبری گمشدگی ناقابلِ قبول ہے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے ان دس بلوچ طلبا کی جبری گمشدگی پر گہری تشویش اور شدید احتجاج کا اظہار کیا ہے، جو یکم نومبر سے لاپتہ ہیں اور ابھی تک ان کی بازیابی کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ آئینِ پاکستان کے تحت شہریوں کو حاصل تحفظ اور آزادی کے حق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کونسل نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ لاپتہ طلبا کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، جو انصاف کے عمل کو روکنے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف سے دور رکھنے کے مترادف ہے۔ یہ عمل جبری گمشدگی کو فروغ دیتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شفافیت اور جوابدہی پر سوالات کھڑے کرتا ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خیریت سے آگاہ کرے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ کسی بھی جمہوری اور انسانی حقوق کی پاسدار ریاست میں شہریوں کی جبری گمشدگی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، اور یہ کہ حکومت اور ادارے ایسے واقعات کا سدباب کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ: •جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو فوراً روکا جائے۔ •تمام لاپتہ طلبا کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔ •ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ کونسل نے عوام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں تاکہ مستقبل میں کوئی بھی فرد جبری گمشدگی کا شکار نہ ہو۔ #MISSINGPERSON #Balochistan #Islamabad #BalochStudent @AhmadFarhadReal @faraz_bina @Rohshan_Din @Jamshedhrcpak @javerias @ShandanaGulzar @UN @UN_HRC @mohrpakistan @nchrofficial @SenatorMushtaq @hrcpaksindh @HRCBPak @MahrangBaloch_ @HRCP_AJK

ماہ رنگ بلوچ @MahrangBaloch_ پر کاٹی گئ جعلی ایف آئ آر کی سخت مزمت کرتے ہیں ہیومن رائٹس کونسل پاکستان ایف آئ آر کا سارا متن مفروضوں پر مبنی ہے حکومت کی اس طرح کی حرکتیں پاکستان کی جگ ہنسائ کا سبب بنتی ہے ماہ رنگ بلوچ انسانی حقوق کی توانا آواز ہے جس کا ثبوت @TIME ؓ میگزین میں ان کو ایوارڈ سے نوازانا ہے @GovtofPakistan ماہ رنگ بلوچ پر کاٹی گئ ایف آئ آر فی الفور کا لعدم قرار دے #HumanRightsViolations #WomensRightsAreHumanRights #Balochistan @HRCBPak @hrcpaksindh @HRC_KP @Jamshedhrcpak @SHRC_official @mohrpakistan @mohrpakistan @BBhuttoZardari @BakhtawarBZ @ZiaLanjar @javerias @OfficialShehr @AhmadFarhadReal @ShandanaGulzar @BalochYakjehtiC @BalochistanPost






