

Tahir Sadozai
34.8K posts

@sadozait
All peoples have the right of self-determination. By virtue of that right they freely determine their political status



چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلام کی تاریخ ساز کانفرنس میں عوام کا سمندر امڈ آیا سیٹھ میڈیا خیبرپختونخوا کی مقبول جماعت کی اس عوامی انقلاب اور پرامن کانفرنس کو ایک منٹ کی کوریج بھی نہیں دیتے لاکھوں کا یہ مجمع میڈیا کی نظروں سے اوجھل ہے مگر حال اور ماضی قریب میں چند مخصوص جماعتوں کے سینکڑوں اور چند ہزار افراد کی جلسی کو لاکھوں کا اجتماع ظاہر کرکے ٹی وی سکرین پھاڑے جاتے رہے پیمانہ سب کیلئے ایک ہونا چاہیئے





















آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی دھرنوں کے باعث غذائی قلت کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، کہوٹہ کے راستے کوٹلی جانے والی شاہراہ پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل شدید متاثر ہے، بعض اطلاعات کے مطابق کئی مال بردار گاڑیوں کو لوٹا گیا اور ڈرائیورز پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس کے بعد راولپنڈی گڈز کیرئیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے اپنی سروسز معطل کر دی ہیں، دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے پھل، سبزیوں اور دیگر غذائی اجناس سے لدی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے، جبکہ بعض ڈرائیورز کو ہراساں کیے جانے اور مبینہ وصولیوں کے بعد گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دیے جانے کی شکایات بھی آئی ہیں، احتجاج اور انتظامی رکاوٹوں کا اصل بوجھ عام شہری اٹھا رہے ہیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو آزاد کشمیر میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قلت مزید سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔ دھرنے کے منتظمین، پولیس اور انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے فوری طور پر عوامی مشکلات کا احساس کرنا چاہیئے، کیونکہ یہ مسئلہ سیاست نہیں بلکہ عام آدمی کی بنیادی ضروریات سے جڑا ہوا ہے۔

